PDA

View Full Version : الطاف جنوبی افریقہ فرار ہونے میں ناکام



پاکستانی
08-28-2011, 03:10 PM
پاکستان کی سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کو لندن سے جنوبی افریقہ جانے سے روک دیا گیا ہےفرار کی کوشش کو عمران فاروق کیس سے جوڑا جارہا ہے۔

برطانوی اخبار لندن پوسٹ (http://www.thelondonpost.net/Aug262011000117.html) کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین جنوبی افریقہ جانا چاہتے تھے مگر ہیتھروائرپورٹ کے حکام نے انہیں جانے سے روک دیا۔

اخبار نےلکھا ہے کہ ایئر پورٹ پر حکام نے جب الطاف حسین سے ملک چھوڑنے کی وجوہات معلوم کی تو ان کا کہنا تھاکہ وہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر لندن سے جنوبی افریقہ جانا چاہتے ہیں جس پر حکام نے انہیں کہا گیا کہ برطانیہ میں انہیں مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

لندن پوسٹ نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ متحدہ کے قائد بریکشائر کاونٹی کے قر یب واقع”ریکس ہم“ کے علاقے میں چند روز سے روپوش تھے اور انہیں پرائیوٹ ٹیکسی میں ہیتھرو ائرپورٹ کے پاس روکا گیا جب کہ الطاف حسین نے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کو بتایا کہ وہ برطانیوی شہر ی ہے۔ مزید (http://www.thenewstribe.com/urdu/?p=77789#.TloRZV1c1JE)

بےباک
08-29-2011, 08:35 AM
اللہ تعالی پاکستان کے دشمنوں کے لیے عذاب نازل فرمائیں گے ،ان شاءاللہ
جس طرح پاکستان کے دو ٹکڑے کرنے والوں کو قتل کیا گیا یا مارا گیا ،
http://www.ourlovedones.com/flowerline2.gif
ان شاءاللہ پاکستان کے قاتل بھی قتل ہوں گے ،

پاکستانی
08-29-2011, 02:11 PM
وہ تو جب ہوں گے سو ہوں گے مگررررررررررررررر

اب جو روزانہ بے گناہ افراد مارے جا رہے ان کا کیا ہے؟

صدر اور وزیراعظم روزانہ کابینہ کے افراد کو اسلام آباد بلوا کے اپنا فرض پورا کر رہے ہیں....ملک صاحب بھی ایم کیوایم کو منانے میں لگے ہیں .... اب بھی اگر عوام مر رہے ہیں تو اس میں ان بیچاروں کا کیا قصور

سیما
08-29-2011, 02:12 PM
اللہ تعالی پاکستان کے دشمنوں کے لیے عذاب نازل فرمائیں گے ،ان شاءاللہ
جس طرح پاکستان کے دو ٹکڑے کرنے والوں کو قتل کیا گیا یا مارا گیا ،
http://www.ourlovedones.com/flowerline2.gif
ان شاءاللہ پاکستان کے قاتل بھی قتل ہوں گے ،



ًآمین آمین آمین

سرحدی
09-07-2011, 12:11 PM
خبر تو واقعی اچھی ہے لیکن !!
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا واقعی ان پر مقدمہ چل سکے گا یا ان پر فردِ جرم عائد کی جاسکے گی؟ ہم نے اکثر دیکھا کہ ایسے ممالک اپنے مہروں کو ضائع نہیں کرتے.
یقین نہیں آتا ہے کہ ایسا کچھ ہوسکتا ہے ویسے ، اللہ تعالیٰ ظالموں کو تباہ کرنا چاہیں تو کوئی مشکل نہیں، البتہ ہماری حکومت اور بیرونی دنیا سے اس کی توقع نہیں۔۔
اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے اور جس کلمہ کی بنیاد پر یہ ملک لیا گیا تھا اور ہزاروں، لاکھوں لوگوں نے اپنی جانیں نچھاور کی تھیں ان کی قربانیوں کے طفیل یہاں پر اسلام کا نظام قائم فرمائے۔
ابھی پچھلے ہی دنوں ایک رپورٹ سنی جس میں کہا گیا تھا کہ مسلم لیگ کے جتنے بھی اجلاس ہوئے کسی ایک اجلاس میں بھی اسلام کے نفاذ کی قرار داد پیش نہیں ہوئی ، عوام کا خلوص تھا سو انہوں نے اپنا حق ادا کردیا۔۔
اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔۔۔ آمین