PDA

View Full Version : افواجِ پاکستان اور عید



admin
08-31-2011, 01:48 PM
http://urdulook.info/imagehost/?di=113147804811

اللہ کے ہم شیر سپاہی، علی کے پیروکار ہیں ہم
دین کو زندہ رکھنے والے کربل کے جی دار ہیں ہم
چمکی تھی جو احد و بدر میں اور حسین کے ہاتھوں میں
میدانِ جہاد میں لڑنے والی وہی اک تلوار ہیں ہم
لڑتے لڑتے جامِ شہادت ہنس ہنس کر پی جاتے ہیں
جذبہ ایمان کے پیکر، ٹیپو کی یلغار ہیں ہم
عید ہو یا رمضان مبارک رحمت رب کی رہتی ہے
بھوکے پیٹ بھی لڑنے والے ایسے روزہ دار ہیں ہم
سامنے ہو طوفان بھی چاہے رہتے ہیں ہم سینہ سپر
دشمن کے ہم پکے دشمن یار کے سچے یار ہیں ہم
کلمہ حق کہہ دیتے ہیں سامنے جابر حاکم کے
عالمی جبر و کفر کے آگے ایسا اک انکار ہیں ہم
مالا مال جہاد کی دولت سے ہم ہر دم رہتے ہیں
موسمِ گُل ہو یا پت جھڑ ہو عابد باغ بہار ہیں ہم

جاوید احمد عابد شفیعی

پاکستانی
08-31-2011, 06:22 PM
افواج پاکستان کو سلام

بےباک
09-01-2011, 02:46 AM
جذبہ ایمان کے پیکر، ٹیپو کی یلغار ہیں ہم
عید ہو یا رمضان مبارک رحمت رب کی رہتی ہے
بھوکے پیٹ بھی لڑنے والے ایسے روزہ دار ہیں ہم
سامنے ہو طوفان بھی چاہے رہتے ہیں ہم سینہ سپر
دشمن کے ہم پکے دشمن ، یار کے سچے یار ہیں ہم
کلمہ حق کہہ دیتے ہیں سامنے جابر حاکم کے
عالمی جبر و کفر کے آگے ایسا اک انکار ہیں ہم

اذان
09-01-2011, 03:00 AM
جذبہ ایمان کے پیکر، ٹیپو کی یلغار ہیں ہم
عید ہو یا رمضان مبارک رحمت رب کی رہتی ہے
بھوکے پیٹ بھی لڑنے والے ایسے روزہ دار ہیں ہم
سامنے ہو طوفان بھی چاہے رہتے ہیں ہم سینہ سپر
دشمن کے ہم پکے دشمن ، یار کے سچے یار ہیں ہم
کلمہ حق کہہ دیتے ہیں سامنے جابر حاکم کے
عالمی جبر و کفر کے آگے ایسا اک انکار ہیں ہم
پاک فوج کو السلام
پاک فوج زندہ باد

پاکستانی
09-03-2011, 02:40 PM
اے وطن کے سجیلے جوانوں
میرے نغمے تمہارے لیۓ ہیں
اے وطن کے سجیلے جوانوں

سرفروشی ہے ایماں تمہارا
جُرائتوں کے پرِستار ہو تم
جو حِفاظت کرے سرحدوں کی
وہ فَلک بوس دیوار ہو تم
اے شجاعت کے زِندہ نِشانوں
میرے نغمے تمہارے لیۓ ہیں
اے وطن کے سجیلے جوانوں

بیویوں، مائوں، بہنوں کی نظریں
تُم کو دیکھیں تو یوں جَگمَگائیں
جَیسے خاموشیوں کی زباں سے
دے رہی ہوں وہ تُم کو دعائیں
قوم کے اے جَری پاسبانوں
میرے نغمے تمہارے لیۓ ہیں
میرے نغمے تمہارے لیۓ ہیں
اے وطن کے سجیلے جوانوں

تُم پہ جو کچھہ لِکھا شاعروں نے
اُس میں شامِل ہیں آواز میری
اُڑ کر پہنچوں گے تُم جَس اُفَق پر
ساتھ جائے گی پرواز میری
چاند تاروں کے اے رآزدانوں
میرے نغمے تمہارے لیۓ ہیں
میرے نغمے تمہارے لیۓ ہیں
اے وطن کے سجیلے جوانوں

شاعر: جمیل الدین عالی

پاکستانی
09-03-2011, 02:41 PM
http://www.youtube.com/watch?v=tHH3bQRye5I
اے وطن کے سجیلے جوانوں
شاعر: جمیل الدین آلی
گلوکارہ: ملکہِ ترنم نور جہاں

بےباک
09-04-2011, 01:26 AM
وطن کے لیے بہت اچھا نغمہ نور جہاں نے گایا ہے ، خوب اور زبردست ،
شکریہ جناب پاکستانی بھائی ،

بےباک
09-04-2011, 01:41 AM
http://pakistanfirst.com/special/PF.gif
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_55889_l.gifhttp://2.bp.blogspot.com/-VKyIiD7jzYw/TcOKvHyBSCI/AAAAAAAAABk/mohXE-t4nv4/s1600/1pakistan-army%255B1%255D.jpg
http://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/e/e0/PakArmy.jpg/315px-PakArmy.jpg
http://www.topnews.in/files/pakistan-soldiers1107.jpghttp://farm4.static.flickr.com/3058/2725790571_b30987851e_o.jpg
http://3.bp.blogspot.com/-XvY3ZRxFETA/Tdzd5KscbjI/AAAAAAAAC7E/044XMSkyP-M/s1600/Soldier_Pakistani_army_23032008_news_001.jpg

pervaz khan
06-26-2012, 09:36 PM
بہت اعلی شئیرنگ شکریہ

انجینئرفانی
10-06-2012, 08:11 PM
پاک فوج کو السلام ۔