PDA

View Full Version : سنجیدہ لطیفے



سقراط
09-08-2011, 04:08 PM
افہام و تفہیم

ایک چھوٹی سی بچی نے اپنی ٹیچر کو بتایا
“ رات کو میں ڈیڈی کے ساتھ سویاتھا“۔
ٹیچر نے اس کی اصلاح کے خیال سے فقرے کو درست کرکے دہرایا۔
“ رات کو میں ڈیڈی کے ساتھ سوئ تھی“۔
بچی یہ فقرہ سُن کر سوچنے لگی، پھر بولی۔
“ یہ اس وقت ہوا ہوگا جب میں سوچکا تھا“۔

××××××××××××××××××××××××× ××××××××××××××××××

ایک بس میں دو آدمی سفر کررہے تھے -ایک نے کہا
“ میں شاعر ہوں“
دوسرے آدمی نے منہ دوسری طرف پھیرتے ہوئے کہا
“ میں بہرا ہوں“

××××××××××××××××××××××××× ××××××××××××××××××××××××

ایک صاحب جو جعلی نوٹ چھاپنے کا کام کرتے تھے، انہوں نے ایک دفعہ غلطی سے 10 کی بجائے 15 ڈالر کے نوٹ چھاپ دیئے۔ اب انہوں نے سوچا کہ شہر میں تو یہ چلیں گے نہیں، تو انہوں نے ایک پسماندہ دیہات کا رخ کیا۔ ایک چھوٹی سی دکان دیکھی، وہاں پر ایک بڑھیا بیٹھی ہوئی تھی، انہوں نے 15 کا نوٹ اسے دے کر کہا کہ 15 کا کھلا دے دیں۔ بڑھیا نے نوٹ دیکھا اور کہا، “ پُتر 14 ملیں گے۔“

(اس نے سوچا کہ 14 ہی غنیمت ہیں) کہنے لگا چلو 14 ہی دے دو۔

بڑھیا اندر گئی اور سات سات کے دو نوٹ لا کر اس کے ہاتھ میں تھما دیئے۔

××××××××××××××××××××××××× ××××××××××××××××××××××××× ×

ایک آدمی کا جڑواں اور ہم شکل بھائی مر گیا

کچھ عرصے کے بعد ایک سردار جی نے اس کو دیکھ کہا

کیسے ہو یارا ؟ وہ جو مر گیا تھا، وہ تم تھے کہ تیرا بھائی تھا؟

××××××××××××××××××××××××× ×××××××××××××××××××××××

آدمی: میرا پرنٹر کام نہیں*کر رہا
ہیلپ لائن: جی کیا مسئلہ پیش ہوا ہے؟
آدمی: ماؤس جام ہو گیا ہے
ہیلپ لائن: ماؤس جام ہونے سے پرنٹر کے کام نہ کرنے کا کیا تعلق۔ میں کچھ سمجھا نہیں
آدمی: یہ تصویر دیکھیں































http://i119.photobucket.com/albums/o135/qasrani/noname-1.jpg

سقراط
09-08-2011, 04:48 PM
سزائے موت کے مجرم کو بجلی کی کرسی پر بٹھا کر سزائے موت دی جارہی تھی بجلی کا بٹن دبانے والے نے آخری وقت مجرم سے پوچھا “تمھاری آخری خواہش کیا ہے“۔
(مجرم) ۔ میرا ہاتھ پکڑ لو۔

××××××××××××××××××××××××× ×××××××××××××××××××××

“ یار تمہاری امی کو کیسے پتہ چلا کہ تم صابن سے نہیں نہائے؟“ ایک بچے نے دوسرے بچے سے پوچھا۔

“ وہ یار میں صابن گیلا کر کے رکھنا بھول گیا تھا۔“ دوسرے بچے نے جواب دیا۔

××××××××××××××××××××××××× ×××××××××××××××××××

تانیہ
09-08-2011, 07:28 PM
ہاہا
ہاہا
زبردست سقراط جی
ہاہا

لاجواب
09-08-2011, 11:04 PM
زبردست سقراط

حسن قادری
09-14-2011, 12:12 PM
کیا پتہ یہ نیا طریقہ ہو ماوس پکڑنے کا

حسن قادری
09-14-2011, 12:23 PM
ایک عورت نقاب میں جارھی تھی ایک نوجوان نے دیکھ کر کہا رفتہ رفتہ میری آنکھ جس سے لڑی ھے وہ سامنے میرے کھڑی ھے
عورت نقاب اٹھا کر بولی
رفتہ رفتہ تیری آنکھ جس سے لڑی ھے
وہ تیری اماں سئے بڑی ھے

حسن قادری
09-14-2011, 12:37 PM
ایس ایم ایس۔،،۔،مزاحیہ۔،
چاندی گا گھوڑا سونے کی لگام
میسیج پڑھنے والوں کو میرا سلام
لسی پینے والو کبھی پپسی بھی پیا کرو
مفت کا میسیج پڑھنے والو کبھی میسیج بھی کیا کرو

سقراط
11-28-2011, 03:05 PM
اميدوار نے انٹرويو لينے والے افسر سے کہا-

”* جناب نوکری کي تلاش ميں ميرے جوتے گھس چکے ہيں-”

افسر نے سوچ کر کہا-”* تم سے انٹرويو کے درميان يہ بات کوئی پانچ بار دہرا چکے ہو- پہلے فيصلہ کر لو کہ تمہيں نوکری چاہيئے يا جوتے-”

سقراط
11-28-2011, 03:24 PM
بارش کی وجہ سے لیٹ آنےوالے طالبعلم سے استاد نے تاخیر کی وجہ پوچھی تو اس نے یوں بیان کیا
کہ
بارش کی وجہ سے پھسلن بہت زیادہ تھی
وہ ایک قدم آگے بڑہاتا تو دو قدم پیچھے چلا جاتا ـ
لیکن
پھر وہ سکول کیسے پہنچا ؟
استاد نے حیرانی سے پوچھا
تنگ آکے سر جی میں نے منہ گھر کی طرف کر لیا تھا ـ ٴ
شاگرد نے اطمینان سے جواب دیا
؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛ ؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛ ؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛


ایک آدمی نظر والے ڈاکٹر سے: ڈاکٹر صاحب کیا اب میں اس عینک کے ساتھ اخبار تو پڑھ سکوں گا۔

ڈاکٹر: ہاں ہاں کیوں نہیں اب تم اخبار پڑھ سکو گے
مریض: بہت شکریہ ڈاکٹر صاحب...!!! ویسے بھی ان پڑھ کی کوئی زندگی ہے....!

:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::: :::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::: :::::::::::::

سقراط
11-28-2011, 03:27 PM
لڑکی لڑکے سے: تمھیں کیسی لڑکی چاہیے
لڑکا: ایک ایسی لڑکی جو پیار دے
ایک ایسی لڑکی جو اچھا کھانا بنائے
ایک ایسی لڑکی جو خوب خدمت کرے
لڑکی: اور
لڑکا: اور یہ تینوں مل جل کر رہیں

سقراط
11-28-2011, 03:28 PM
ایک شخص نے فوج سے اپنی محبوبہ کو خط لکھا۔جس میں
اس کےآخری الفاظ یہ تھے۔
"میں تمہیں اور بھی بہت سی باتیں لکھنا چاہتا تھا۔لیکن
مشکل یہ ہے کہ سنسر آفس خطوط کھول لیتا ہے۔"
تیسرے دن اس شخص کو سنسر آفس کی طرف سے ایک
خط ملا جس میں لکھا تھا۔
ہم خط نہیں کھولا کر تے،یہ ہم پر غلط الزام ہے۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::: :::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::: :::::::::
’’میں نے تم سے وعدہ کیا تھا کہ اگر تم ایف ایس سی میں پاس ہوگئے تو تم کو موٹر سائیکل خرید کر دوں گا۔مگر تم فیل ہوگئے ۔ آخر سارا سال تم کیا کرتے رہے ؟‘‘۔
باپ نے غصے سے اپنے بیٹے سے پوچھا ۔
’’افوہ! ابو جان میں موٹر سائیکل چلانا سیکھتا رہا ‘‘ ۔
بیٹےنے جواب دیا

؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛ ؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛ ؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛

سقراط
11-28-2011, 03:29 PM
لڑکا اور لڑکی مولوی کے پاس گئے اور بولے: جلدی سے ہمارا نکاح پڑھاو
مولوی نے نکاح پڑھا دیا
لڑکا: آپکی فیس...؟؟؟
مولوی: لڑکی کی خوبصورتی کےمطابق فیس دے دو...!!
لڑکے نے اپنی جیب سے ایک روپیہ نکالا اور مولوی کو دے دیا۔
اچانک ہوا چلی اور لڑکی کے منہ سے نقاب اُٹھ گیا
مولوی نے دیکھا تو بولا: بیٹا بقایا تو لیتے جاو۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::: :::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::: :::::::::::


ایک بچہ اپنے باپ سے: ابو... باپ ذہین ہوتا ہے یا بیٹا........؟؟؟

باپ: باپ زیادہ ذہین ہوتا ہے۔

بچہ: ابو پاکستان کس نے بنایا؟

باپ: بیٹا پاکستان قائد اعظم نے بنایا!

بچہ: اُس کے باپ نے کیوں نہیں بنایا........

؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛ ؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛ ؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛
شوہر آج پھر تمہارے بیٹے نے میری جیب سے دس روپے نکال لئے سمجھاؤ اسے

کیون اس پر الزام لگاتے ہو میں بھی تو لے سکتی ھوں ـ

نہی تم لیتی تو ساری جیب خالی ہوتی

شوہر نے اطمینان سے جواب دیا
؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛ ؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛ ؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛

شادی میں کھانا کھانے کے دو گولڈن رُولز

رُول نمبر 1: پہلی بار اس طرح کھاو کہ دوسری بار ملے گا ہی نہیں،،،،،!!!

رُول نمبر 2: دوسری بار اس طرح کھاو کہ پہلی بار کھایا ہی نہیں،،،،،،،

؛:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::: :::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::: ::::::::::::

ایک لڑکا لڑکی سے: مجھ سے شادی کرو گی؟؟

لڑکی : نہیں

لڑکا: کیوں نہیں؟

لڑکی میرے گھر والے نہیں مانیں گے!

لڑکا: گھر میں کون ھے
میرا شوہر اور دو بچے

؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛ ؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛ ؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛

سقراط
11-28-2011, 03:43 PM
کسی نے مولوی سے پوچھا کیا کھاو گے حلوہ یا مرغی
مولوی۔۔ اللہ تجھے بھی ایسے ہی آزمائش میں ڈال دے جیسے تو نے مجھے آزمائش میں ڈالا ہے

سیما
01-05-2012, 05:45 AM
کسی نے مولوی سے پوچھا کیا کھاو گے حلوہ یا مرغی
مولوی۔۔ اللہ تجھے بھی ایسے ہی آزمائش میں ڈال دے جیسے تو نے مجھے آزمائش میں ڈالا ہے


ہاہاہاہاہاہا وہ ایسا بھی کہہ سکتا تھ پہلے مرغی کھا لیتا ہوں ۔ اسکے بعد حلوہ:D

بےباک
01-05-2012, 08:49 PM
بہت ہی خوب ،
:-):-):-):-):-):-)

سقراط
11-24-2012, 01:30 PM
ایک بزرگ ایک آبادی سے گزر رہے تھے۔
اُنہوں نے دیکھا پوری آبادی میں صرف دو گھر ایسے ہیں جو چاند کی طرح چمک رہے ہیں۔
وہ اسی تجسس میں دوسرے دن بھی اسی آبادی سے گزرے۔
اور وہی منظر دیکھا ۔ تو اُنہوں نے لوگوں سے پوچھا یہ کیا راز ہے؟
تو لوگوں نے انہیں بتایا۔ کہ یہ اللہ کے وہ بندے ہیں ۔
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-


جنہوں نے UPS لگوا رکھا ہے۔

سقراط
11-24-2012, 01:52 PM
دو بچے آپس میں لڑ رہے تھے۔ ایک بچے نے طعنہ دیا
" تجھے شرم آنی چاہیے ۔ تیرا باپ ٹیلر ہے اور تو پھٹی ہوئی شرٹ پہن کے پھررہا ہے"
دوسرے بچے نے جواب میں کہا :
" شرم تو تجھے بھی آنی چاہیے۔ تیرا باپ ڈینٹسٹ (دندان ساز) ہے اور تیرا چھوٹا بھائی بغیر دانتوں کے پیدا ہوا

http://1.bp.blogspot.com/-d9BMDkwTNpg/T-N4OYtdHlI/AAAAAAAALkM/zsqfy7FB8Z0/s1600/Laughing_Chimp.gif

سقراط
11-24-2012, 01:55 PM
ہمارے یہاں اچھے بھلے بڑی کلاسوں کے طلبہ بھی محاورے کی وہ ٹانگ توڑتے ہیں کہ رہے نام اللہ کا

ایف - اے کے پرچے ہو رہے تھے اردو کے پرچے میں ایک طالبہ نے " کلنک کا ٹیکہ لگنا " کو بھی انجکشن کی ہی کوئی قسم سمجھا تھا اسے کچھ یوں جملے میں استمعال کیا -
...
" ہمارے محلّے میں کل سب نے کلنک کے ٹیکے لگوائے ، میں گھر میں نہیں تھی ، اس لئے نہ لگوا سکی "

امجد اسلام امجد کے سفر نامے ریشم ریشم سے اقتباس

سقراط
11-24-2012, 02:00 PM
پولیس اہلکار نے ایک صاحب کو نشے کے الزام میں پکڑا اور مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا تو مجسٹریٹ نے پوچھا
"تمہارے پاس کیاثبوت ہے کی یہ صاحب نشے میں تھے"
سر یہ ایک ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ کرائے کے معاملے میں جھگڑا کر رہے تھے"پولیس والے نے بتایا۔
لیکن اس سے یہ تو ثابت نہیں ہوتا کی یہ نشے میں تھے"
مجسٹریٹ نے اعتراض کیا
"لیکن سر۔۔۔۔وہاں نہ تو کوئی ٹیکسی تھی نہ ٹیکسی ڈرائیور.

nasirmazahiri
11-30-2012, 12:50 AM
امام شعبی رحمۃ اللہ علیہ کے پاس ایک شخص آیا اور کہنے لگا : میں نے ایک عورت سے شادی کی ہے۔شادی کے بعد معلوم ہوا ہے کہ وہ لنگڑی ہے۔کیا اس کو اس کے والدین کے گھر واپس بھجوا دوں؟ امام شعبی رحمۃ اللہ علیہ فرمانے لگے:اگر تمہیں بیوی کے ساتھ دوڑ لگانی ہےپھر تو تمہیں ضرور اسے چھوڑ دینا چاہیے،اور اگر ایسا نہیں ہے تو پھر۔۔۔!!

nasirmazahiri
11-30-2012, 12:56 AM
اسکول میں ٹیچرنے بچوں سے پوچھاکہ وہم اوریقین میں فرق بتاؤ!
ایک شریربچہ نے برجستہ کہاکہ ’’میڈم آپ ہمیں پڑھارہی ہیں اس کویقین کہتے ہیں لیکن ہم پڑھ رہے ہیں اس کووہم کہتے ہیں۔
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا۔ہوہو ہوہوہوہوہو۔ہی ہی ہی ہی ہی ہی

سقراط
11-30-2012, 01:00 AM
کیا بہترین تشریح کی ہے وہم اور یقین کی ھاھاھاھاھاھا:banana_smiley_26::banana_ smiley_26::banana_smiley_26::banana_smiley_26::ban ana_smiley_26:

بےباک
11-30-2012, 08:12 AM
دو دوست آپس میں باتیں کر رہے تھے۔
پہلا دوست: ہم بہت امیر لوگ ہیں۔
دوسرا دوست: یہ تو بہت اچھی بات ہے۔
پہلا دوست: ہمارے نیچے ڈیڑھ سو آدمی کام کرتے ہیں۔
دوسرا دوست: واقعی! وہ کیسے؟
پہلا دوست: نیچے ہمارے فیکٹری ہے اوپر ہم کرایے دار ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بےباک
11-30-2012, 08:13 AM
فقیر

بچہ: امی ایک روپیہ دیجیے فقیر کو دینا ہے۔
امی: بیٹا فقیر کہاں ہے؟؟
بچہ: امی وہ گلی کے کونے پر کھڑا آئس کریم بیچ رہا ہے۔۔

سرحدی
11-30-2012, 09:13 AM
دو ہم شکل جڑواں بچے ’’سردی‘‘ کے موسم میں اپنے کمرے میں بیٹھے ہوئے تھے
ان میں سے ایک اداس اور ایک ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہورہا تھا
باپ نے پوچھا: تم اتنا کیوں ہنس رہے ہو؟
وہ بولا: کچھ نہیں پاپا
آج ماما نے دونوں بار اسی کو نہلا دیا
۔
۔
۔
۔
ہائےےےے سردی

محمدمعروف
11-30-2012, 10:19 AM
ھھھھھھھھھا

سیما
02-02-2013, 06:51 AM
دو ہم شکل جڑواں بچے ’’سردی‘‘ کے موسم میں اپنے کمرے میں بیٹھے ہوئے تھے
ان میں سے ایک اداس اور ایک ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہورہا تھا
باپ نے پوچھا: تم اتنا کیوں ہنس رہے ہو؟
وہ بولا: کچھ نہیں پاپا
آج ماما نے دونوں بار اسی کو نہلا دیا
۔
۔
۔
۔
ہائےےےے سردی

:smiley-angry019::smiley-angry019::smiley-angry019::smiley-angry019:


واہ جی واہ کیا بات ہے

ملہار
01-30-2014, 04:36 PM
:sarcasm::sarcasm::sarcasm::smiley027::smiley027:

بےباک
01-31-2014, 12:04 AM
”ڈاکٹر صاحب! آپ کا شکریہ “۔ مگر تم میرے مریض تو نہیں۔“
”جناب! میں رچرڈ کی بات کر رہا ہوں۔“ ہاں۔ ان کا علاج کیا تھا مگر وہ مر گئے ہیں؟“
”اسی لئے تو میں شکریہ ادا کرنے آیا ہوں۔ دراصل میں ان کا اکلوتا اور واحد وارث ہوں“

بےباک
01-31-2014, 12:05 AM
میڈیکل کے ایک پروفیسر نے ایک جانور کا دماغ طلبہ کو دکھاتے ہوئے کہا۔ ”یہ افریقہ کے کالے گدھے کا دماغ ہے۔ اس کی نسل دنیا سے مٹ چکی ہے اور یہ بہت نایاب دماغ ہے پھر کچھ دیر رکنے کے بعد بولے۔ ”اس قسم کے دماغ ساری دنیا میں صرف دو ہیں ایک برطانیہ کے عجائب گھر میں ہے اور دوسرا میرے پاس۔

بےباک
01-31-2014, 12:06 AM
ایک شخص گھریلو جھگڑوں سے گبھرا کر ایک ہوٹل میں جا بیٹھا بیرے نے آ کر پوچھا:”صاحب! آپ کو کیا چاہیے“۔ وہ شخص بولا:”ایک پلیٹ تلی ہوئی مچھلی اور ہمدردی کے دو بول“۔
تھوڑی دیر بعد بیرے نے مچھلی کی پلیٹ لا کر میز پر رکھی وار پھر اس شخص کے کان میں کہا:”یہ مچھلی نہ کھانا باسی ہے“

بےباک
01-31-2014, 12:07 AM
ایک شخص کا گدھا مر گیا اس کو بہت دکھ ہواوہ روتا ہوا باہر نکل آیا محلے کے لڑکے بہت شرارتی تھے وہ بھی ساتھ مل کر رونے لگے ایک راہگیر نے گزرتے ہوئے پوچھا:”بھائی کیوں رو رہے ہو“۔
اس شخص نے جواب دیا:”میرا گدھا مر گیا ہے“۔ راہ گیر نے قدرے حیران ہو کر پوچھا:”اور یہ لڑکے کیوں رو رہے ہیں“۔
آدمی حاضر جواب تھا اس نے جواب دیا:”مرحوم ان کا بھائی تھا“

بےباک
01-31-2014, 12:09 AM
مقرر نے ایک تقریر کے دوران میں حاضرین پر ایک گہری نگاہ ڈالی اور پوچھا ” فرض کریں کہ ایک برتن میں پانی ہے اور دوسرے میں شربت دونوں برتن ایک پلیٹ فارم پر رکھے ہیں۔ اب میں ایک گدھے کو لاتا ہون بتائیں وہ دونوں میں سے کونسی چیز پسند کرے گا“۔
ایک آواز آئی ” ظاہر ہے وہ پانی ہی پئے گا“۔ مقرر نے پوچھا: ” تو وہ پانی کو کیوں ترجیح دے گا؟“۔ جواب آیا: ” اس لیے کہ وہ گدھا ہے ۔۔۔۔

بےباک
01-31-2014, 12:09 AM
گلوکار نے اپنے ہمساۓ سےشکایت کی "بھائ صاحب! میں جب بھی گانا گاتا ہوں تو آپ کا کتا بھوکنا شروع کر دیتا ہے۔"
ہمساۓ نے جواب دیا"اس میں کتے کا کیا قصور ہے! پہل تو آپ ہی کرتے ہیں۔"

بےباک
01-31-2014, 12:11 AM
سیکرٹری ایک رپورٹ تیار کر کے اپنے افسر کے پاس لے گئی۔ رپورٹ میں ٹائپ کی بہت غلطیاں تھیں۔ افسر کا موڈ خراب ہو گیا۔ اس نے سیکرٹری کو ڈانٹے ہوئے کہا:
” میں نے تم سے یہ ضرور کہا تھاکہ یہ رپورٹ خفیہ ہے، لیکن اتنی بھی نہیں کہ آنکھیں بند کر کے ٹائپ کرتیں

بےباک
01-31-2014, 12:13 AM
ایک شخص جنگل میں راستہ بھٹک گیا۔ اچانک خوف ناک شیر دکھائی دیا۔ شیر کی صورت دیکھ کروہ بہت گھبرایا اور دعا مانگنے کے لئے زمین پر گر گیا۔ جب کچھ دیر بعد ڈرتے ڈرتے سر اٹھایا تو دیکھا کہ شیر بھی سجدے کی حالت میں ہے۔ اس شخص نے شیر سے کہا:” بھائی! میں تو یہ سمجھ رہا تھا کہ آپ مجھے کھاجائیں گے، لیکن میرے ساتھ آپ کو بھی سجدہ کرتے دیکھ کر مجھے خوشی ہو رہی ہے۔“ شیر نے جواب دیا:” میرے کام میں رکاوٹ نہ ڈالو، میں بھوکا تھا اور تم مجھے مل گئے۔ اس پر میں شکرانے کا سجدہ ادا کر رہا ہوں ۔

بےباک
01-31-2014, 12:14 AM
ایک دن میں نے اپنے فیزیو تھراپسٹ سے پوچھا۔”یہ مجھے کب تک آپ سے فزیکل ایکسائسز کرانا پڑے گی۔“ ”جب تک آپ کی دولت آپ کا ساتھ دے رہی ہے

بےباک
01-31-2014, 12:16 AM
ایک دن ہم نے دیکھا کہ فارمیسی کے باہر ہمارے بیٹے کی سائیکل بغیر تالے کے پڑی تھی۔ ہمیں اپنے بیٹے کی اس لاپروائی پر بڑا غصہ آیا۔ کیونکہ اس کی اپنی لاپروائی کی وجہ سے اس کی سائیکل دو دفعہ کوئی اٹھالے گیا تھا۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ اس دفعہ بیٹے کو سبق سکھانے کے لئے خود اس کی سائیکل گم کر دیں۔ چنانچہ ہم نے سائیکل اٹھائی اور کار کے پیچھے ڈکی میں رکھ لی۔ باقی کاموں سے فارغ ہو کر جب ہم گھر پہنچے تو ہماری 18سالہ لڑکی دروازے پر پریشان کھڑی تھی۔ کہنے لگی۔”پولیس آپ کی تلا ش میں پھر رہی ہے۔ کہتی ہے آپ کسی کی سائیکل چوری کرتے دیکھے گئے ہیں ،

بےباک
01-31-2014, 12:17 AM
رات کے دو بجے ایک مریض نے اپنے ڈاکٹر کو فون کیا۔ ”ڈاکٹر صاحب ، معافی چاہتا ہوں کہ آپ کو زحمت دی۔ لیکن کیا کروں مجھے نیند نہیں آرہی۔ “ ”میں نے آپ کو نیند کی جو دوائی دی تھی۔ وہ استعمال کر یں، نیند آجائے گی۔ “ ڈاکٹر نے مشورہ دیا۔ ”میں وہ دوائی بھی استعمال کر چکا ہوں۔ مگر مجھے نیند نہیں آرہی۔ ڈاکٹر صاحب … دراصل آپ نے مجھے فیس کا جوبل بھجوایا ہے۔ اس نے میری نیند اڑادی ہے۔ بخدا، میں یہ بل ادا نہیں کر سکتا۔“ ”اوہ میرے خدا۔ “ ڈاکٹر نے کہا۔ ”یہ تم نے مجھے کیا کہہ دیا۔ اب میری نیند اڑ گئی ہے۔ “

بےباک
01-31-2014, 12:22 AM
شادی میں کھانے کے وقت ایک آدمی کو کوٴیی پلیٹ نھی ملی.
آدمی آپنی جھولی میں کھانا ڈالنے لگا تو لوگوں نے پوچھا یہ کیا؟
آدمی: داغ تو چلا جائے گا، پر یہ وقت پھر نہی آئے گا

بےباک
01-31-2014, 12:23 AM
ریلوے پولیس میں بھرتی کیے جانے والوں سے انٹرویولیا جا رہا تھا۔
“فرض کرو دو ٹرینیں برق رفتاری سے آمنے سامنے سے آرہی ہیں ۔تو ایسے میں آپ کیا کرینگے؟“
پہلا سوال پوچھا گیا۔
“میں خطرے کا سگنل دونگا۔“امیدوار نے اعتماد سے جواب دیا۔
“اگر سگنل کام نہ کرے تو ؟“ اگلا سوال آیا۔
“میں لالٹین سے کام لوں گا جناب!“امیدوار نے اسی اعتماد سے جواب دیا۔
“اگر لالٹین میسر نہ ہو تو؟“ایک اور حجت بھرا سوال ہوا۔
“تو پھر جناب میں اپنے چھوٹے بھائی کو بلا لاؤں گا۔“امیدوار نے چند لمحے سوچنے کے بعد کہا۔
“لیکن وہ کیا کرے گا؟“اب کے حیرت بھرا سوال ہوا۔
“اس نے کبھی ٹرین کی ٹکر نہیں دیکھی نا۔“امیدوار نے سادگی سے جواب دیا

بےباک
01-31-2014, 12:24 AM
لو کر لو گل

ایک صاحب کے گھر میں چورگھس آیا۔ انہوں نے بڑی ہوشیاری سے کام لیتے ہوئے چور کی کنپٹی پر پستول رکھا اور ہاتھ اوپر کرایا اور منہ دیوار کی طرف کرکے کھڑا کر دیا۔ اب سوچنے لگے کہ شور مچا کر محلے والوں کو بلایا جائے یا فون پر پولیس کو اطلاع دی جائے۔ اسی دوران میں ان کا چھوٹا بیٹا پانی کاگلاس لے کر بھاگا ہوا آیا اور کہنے لگا: ابو ! ابو! پستول میں پانی بھر لیں۔ یہ پانی کے بغیر نہیں چلتا ۔

ملہار
02-01-2014, 01:36 PM
:smiley038::smiley038: