PDA

View Full Version : اسکارف اورحجاب متعدد امراض سے بچاؤ میں موثر ہے۔



محمدمعروف
09-10-2011, 10:37 PM
لاہور:اسلامی پردہ ‘اسکارف’حجاب اور برقعہ وائرل ڈیزیزز(متعدی امراض)جلد کے کینسر اور الٹرا وائلٹ شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔اس امر کا اظہارمرکزی سیکرٹری جنرل کونسل آف ہربل فزیشنز پاکستان اور یونانی میڈیکل آفیسرحکیم قاضی ایم اے خالد نے کونسل ہذا وینگ مسلمز انٹرنیشنل پاکستان کے زیر اہتمام عالمی یوم حجاب کے موقع پر ایک مجلس مذاکرہ بعنوان’‘اسلامی پردہ اورجدید سائنس ‘’سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ اسلامی پردہ ایک مذہبی فریضہ ہے تاہم یہ بہت سے طبی فوائد کابھی حامل ہے۔جدید تحقیقاتی رپورٹوں کے مطابق پردہ کرنے سے جِلد کے کینسر سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔حجاب پہننے سے منہ اور ناک کے ذریعے لگنے والی بیماریوں مثلاً ڈسٹ الرجی ‘فلواور دیگر وائرل ڈیزیززوغیرہ سے خواتین کو تحفظ حاصل ہو جاتا ہے۔ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے پروفیسرڈاکٹر جان مارشل کے مطابق سر کو ڈھانپ کر رہنے والے افراد پیشانی کے امراض کا شکار کم ہوتے ہیں۔ اسلام عورتوں کوشرعی حدود میںہر طرح کی مناسب سرگرمیوں وضروریات پور اکرنے کی آزادی دیتاہے لیکن ان کے اپنے تحفظ کیلئے یہ شرط عائد کرتا ہے کہ جب وہ باہر نکلیں تو اپنی عزت وعصمت کی حفاظت کیلئے شرم وحیاکو اپناتے ہوئے’شرعی پردہ کا اہتمام کریں۔برقعہ پہننے والی خواتین کی نہ صرف جلد’چہرہ ‘ناک’ منہ اوربالوں کو تحفظ حاصل ہوتا ہے بلکہ وہ مضر صحت آلودگیوں’وائرس اورنظام تنفس نیز اس سے متعلقہ دیگر اعضا کی امراض سے بھی محفوظ رہتی ہیں۔تاہم زیادہ وقت برقعہ پہننے والی خواتین وٹامن ڈی کے حصول کیلئے اگر صبح و شام میں 10منٹ کے لئے ہلکی دھوپ سینکنے کا اہتمام کریں یا اس کے متبادل وٹامن ڈی والی خوراک مثلاًمکھن’دیسی گھی’ گوشت’مچھلی’انڈے’ دالیں خصوصاً سویابین اور منقہ کا مناسب استعمال کریں توانشاء اللہ باپردہ خواتین ہرقسم کے خدشات وا مراض سے محفوظ رہیں گی۔
٭…٭…٭
بشکریہ
http://hakimkhalid.blogsome.com/category/%D8%B1%D9%88%D8%B2-%D9%85%D8%B1%DB%81-%D8%B2%D9%86%D8%AF%DA%AF%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D8%B9%D8%A7%D9%85%D9%84%D8%A7%D8%AA-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AA%D8%A8%D8%B5%D8%B1%DB%92/

بےباک
09-13-2011, 02:30 AM
شکریہ جناب ،
عورتیں عموما کالے رنگ کے برقعے یا عبایہ پسند کرتی ہیں ، سخت گرمی کی حالت میں کالا رنگ تو حرارت کو بہت ہی زیادہ جذب کرتا ہے ، کیا اس کے بعد بھی خواتین کو دھوپ سیکنا اور دھوپ سے وٹامن حاصل کرنا چاھیے ،؟؟
کیا سخت گرمی میں عورت ھلکے کپڑے سے سر منہ ڈھانپ سکتی ہے ؟؟

جزاک اللہ ...... آپ کی مساعی خیر کا شکریہ ،،

محمدمعروف
09-13-2011, 10:55 PM
محترم زیر نظر مضمون میں رنگ کی تخصیص نہیں کی گئی بلکہ حجاب کی اہمیت و افادیت کو واضح کیا گیا ہے باقی خواتین کی پسند کوئی ایسی چیز نہیں جسے بنیاد بنایا جائے ۔
حجاب کا اصل مقصد ڈھانپنا ہے اس لئے اس مقصد کیلئے ہر قسم کا رنگین کپڑا جس میں بے پردگی نہ ہو قابل استعمال ہے ۔اگر کالا رنگ بوجہ انجذاب حرارت موافق نہ ہو تو تو کوئی دیگر رنگین کپڑا استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

سقراط
12-05-2011, 08:22 PM
سارے تحفظات تو ہوجاتے ہین مگر یہ بے چاری میک اپ کس کو دکھائیں گی:sad52:

محمدمعروف
12-05-2011, 09:40 PM
سقراط صاحب ھاھاھاھاھا خوب کہا:-):-):-)

این اے ناصر
04-03-2012, 11:18 AM
بہت دلچسپ۔ شئیرنگ کاشکریہ۔