PDA

View Full Version : ٹوٹکے



سقراط
11-30-2010, 04:29 PM
سردیوں میں اکثر ہونٹ پھٹ جاتے ہیں ۔ تازہ کچا دودھ ہونٹوں پر روزانہ لگانے سے آرام آ جاتا ہے۔۔

سردوں میں پاؤں کی ایڑیاں پھٹ جائیں تو گلیسرین میں دیسی صابن کے ٹکڑے ڈال کر پھٹی ہوئی جلد میں بھر دیں ۔ سوتی جرابیں پہن کر رات کو سو جائیں ۔ اگلے روز پاؤں دھو لیں ۔ کئی روز رات کو یہ ٹوٹکا دہرائیں ، پھٹی ہوئی ایڑیاں بالکل ملائم ہو جائیں گي ۔ ۔

ہچکی آ رہی ہو تو لونگ کھا لیں یا چٹکی نمک کھالیں یا دو سیکنڈ کیلے سانس روک لیں۔

قہوہ میں لیموں نچوڑ کر پینے سے تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے ۔

( شیشے کے برتنوں میں چمک ) شیشے کے برتنوں میں چمک لانے کے لیے انہیں کسی بھی واشنگ پوڈر سے دھو کر جب کھنگالیں تو پانی میں دو چمچ سرکہ ملا لیں ۔
اس طرح برتنوں میں چمک آ جاۓ گی ۔

شکریہ

تانیہ
11-30-2010, 09:40 PM
سامان حسن اور آپ کا کچن

کچن ہر گھر میں بڑی اہمیت کا حامل ہوتا ہے چونکہ خواتین کا بیشتر وقت اس ماڈرن زمانے میں بھی باورچی خانے میں گزرتا ہے اس لئے خاتون خانہ کا مطالبہ ہوتا ہے کہ مکان خواہ خریدا جائے یا کرایہ پر لیا جائے کچن کشادہ، ہوا دار اور صا ف ستھرا ہونا چاہئے۔ کچن اور خواتین کا چولی دامن کا ساتھ ہے یہی وجہ ہے کہ ملازمت پیشہ خواتین بھی 24 گھنٹے کا کچھ نہ وقت باورچی خانے میں گزارتی ہیں۔ پرانے زمانے میں خواتین گیلی، سوکھی لکڑیوں میں پھونکیں مار مار کر کھانا پکاتی تھیں یوں دھوئیں بھرے باورچی خانے میں ان کا حسن گہنا جاتا تھا۔ آج کے باورچی خانے میں کوکنگ رینج ہوتا ہے۔ کھانا تیار کرنے کیلئے کھانا پکانے کے عمل کو تیز تر اور کم وقت میں بہترین اشیاءتیار کرنے کے لئے جدید ترین بھی ہوتے ہیں۔ آج کا باورچی خانہ جوسر، گرائنڈر، چوپر، مائیکرو اوون، ریفریجریٹر اور ماربل کے ٹائلز سے مزین ہے اس لئے خاتون خانہ کے حسن و جمال پر کوئی مضر اثر نہیں پڑتا۔ کیونکہ اب تو ایسا تو ابھی پاکستان میں ایجاد کیا گیا کہ جو صرف 36 سکینڈ میں چپاتی بنا دیتا ہے مزید یہ کہ آپ اس سے بہترین سلائس بھی سینک سکتی ہیں اس لئے اب گرمی کے موسم میں بھی باورچی خانہ میں ٹھہرنا خاتون خانہ کےلئے تکلیف دہ نہیں رہا۔ سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ ”حسن“ باورچی خانے کی ہی پیداوار ہے بلکہ صحت کا تعلق بھی باورچی خانہ سے ہے کیونکہ جتنا حفظان صحت کے اصولوں کا خیال کر کے کھانا تیار کیا جائے اتنا ہی افراد خانہ کی صحت بہترین ہو گی۔ خواتین باورچی خانہ میں بیشتر وقت گزارتے ہوئے بھی افزائش حسن کا سامان کر سکتی ہیں۔ وہ اس طرح کہ عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ایک صاف ستھرے اور خوشنما چہرے کی مالک ہو اس کا چہرے کیل مہاسو، جھریوں، داے دھبے سے پاک ہو اس لئے جلد کو نکھارنے کیلئے موسمبی یا نارنگی کے کچھ چھلکے جمع کریں پھر انہیں ایک پیالی میں دودھ میں بھگو دیں۔ 2 سے 3 گھنٹے بعد جب چھلکے نرم ہو جائی تو انہیں باریک پیس لیں اور رات کو سوتے وقت اس آمیزے کو چہرے پر مل لیں کچھ ہی دنوں میں رنگت نکھر جائیگی۔



دو بڑے چمچے دودھ میں ایک چھوٹا چمچہ نمک کا ڈال کر اس میں حل کریں اور رات کو سوتے وقت چہرے پر مل لیں۔



صبح اٹھ کر منہ دھولیں۔ ہلدی اور گیہوں کا آٹا ہم وزن لے کر گائے کے کچے دودھ میں ملا کر چہرے پر بطور ابٹن لگائیں اس سے چہرے پر ہلکی زعفرانی جھلک دکھائی دیگی۔



کارن فلور، دودھ اور چند قطرے لیموں کا رس ملا کر چہرے پر ملیں۔ اگر بال جھڑتے ہوں اور خشکی بھی ہو تو ہفتے میں ایک بار دہی اور کیسٹرائل بالوں میں لگائیں۔



بال دھونے کیلئے سرسوں کی کھلی پسوا کر رکھ لیں اور اسی سے بال دھویں اس کے علاوہ لیموں کے رس کی مالش کر کے 15 منٹ بعد سر دھو ڈالئے۔ اس عمل سے بال صاف اور چمکیلے ہو جائیں گے اور خشکی سے بھی نجات مل جائیگی۔



ہاتھوں کی سرخی کیلئے ایک آلو لے کر چھلکے اتار لیں اور ہاتھوں پر مل لیں ذرا سی دیر میں ہاتھوں کا رنگ کھل اٹھے گا اور جلد کی نمی بھی برقرار رہے گی۔



باریک کام کرتے رہنے سے یا زیادہ دیر تک مطالعہ کی وجہ سے آنکھوں میں تھکن ہو جائے یا آنکھیں سوج جائیں تو روئی کے دو پھا ہے ٹھنڈی چائے میں تر کر لیٹتے وقت دس منٹ کیلئے ان کو آنکھیں بند کر کے پپوٹوں کے اوپر رکھ لیں اس سے بہت سکون ملے گا اور تھکن بالکل غائب ہو جائیگی۔



لیموں کے رس میں آملے کا باریک سفوف شامل کر کے اس کے لیپ کو بالوں کی جڑوں میں ملیں اور ایک گھنٹے بعد پانی سے دھولیں اس عمل سے بال سیاہ اور چمکدار ہو جائیں گے۔



اگر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ہو جائیں تو کچے دودھ کی جھاگ کو آنکھوں کے اوپر اور نیچے لگائیں آدھ گھنٹہ بعد دھولیں روزانہ لگانے سے سیاہ حلقے دودھ ہو جاتے ہیں۔



دودھ کی بالائی میں تھوڑا سا نمک ملا کر ہونٹوں پر ملنے سے ہونٹوں کی سیاہی دور ہو جاتی ہے۔



اگر چہرے پر جھائیاں ہوں تو چائے، کافی اور دیگر گرم اشیاءکا استعمال بند کر دینا چاہئے۔ بیسن سے منہ دھوکر دودھ میں لیموں کا رس ملا کر چہرے پر مالش کریں جلد پر تازگی آئے گی اور رنگت نکھر جائیگی۔ بیسن کا مستقل استعمال چکنی جلد کےلئے مفید ہے۔



چہرے کی شادابی کیلئے ابٹن بھی آپ آسانی سے گھر میں بنا سکتی ہیں۔ ایک چمچ بیسن لے کر اس میں چندے قطرے لیموں، بالائی اور 2 چٹکی ہلدی ملائیں چیزوں کی مقدار اتنی رکھیں کہ گاڑھا آمیزہ تیار ہو جائے۔ اسے اپنے چہرے اور گردن پر لگائیں اور 10 منٹ بعد آہستہ آہستہ ملتے ہوئے ٹھنڈے پانی سے دھو ڈالیں۔



رات کو سوتے وقت زیتون کا تیل پلکوں پر لگانے سے پلکیںگھنی ہو جاتی ہیں جب کہ ناریل کے تیل میں لیموں کا عرق ملا کر ہونٹوں پر لگانے سے ہونٹوں کی سیاہی دور ہو جاتی ہے اور ان کی قدرتی سرخی برقرار رہتی ہے۔ چقندر ہونٹوں پر ملنے سے بھی قدرتی سرخی قائم رہتی ہے۔



چقندر میں زہریلے اثرات دور کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے اسے کنپٹی پر لیپ کرنے سے آنکھوں کے ورم دور ہو جاتے ہیں۔



گاجر بینائی کیلئے بہترین ہے اس کے علاوہ قلب اور جگر کیلئے بہت مفید ہے چونکہ گاجر پیشاب آور ہے اس لئے اس کے استعمال سے خون کے خراب مادے بھی خارج ہو جاتے ہیں اور رنگ بھی نکھارنے کیلئے بہترین ہے۔



روزانہ قہوہ میں ایک لیموں نچوڑ کر پینا موٹاپے کو دور کر دیتا ہے۔



صبح ناشتے سے پہلے ایک بڑا سرخ ٹماٹر کھا لینا صحت کیلئے مو ثر ہے کیونکہ یہ کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔



خون کی کمی، یرقان اور موٹاپر ٹماٹر کا رس پینے سے دور ہو جاتا ہے۔

سقراط
01-11-2011, 12:02 AM
http://www.youtube.com/watch?v=S7NPgrCvg-0&feature=player_embedded#!
یہ پاکستانی ٹوٹکے ہیں کیا آپ کو پسند ہیں

بےباک
01-16-2011, 01:16 AM
ھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھ ھھھھھھھھھھھھھھا ، جناب سقراط جی

شکریہ تانیہ جی ، زبردست ٹوٹکے بتائے ،