PDA

View Full Version : مہذب اورغیرمہذب



محمدمعروف
09-18-2011, 11:59 PM
ناچے سر مخفل کوئی عورت تو مہذب۔۔۔۔۔بیچے سر بازار جو غیرت تو مہذب
راہوں میں لٹائے کوئی عزت تو مہذب۔۔۔۔۔رنگین کرے دامن عصمت تو مہذب

مخفی ہو حجابوں میں عفیفہ تو گنہگار
اسلام کی بیٹی کرے پردہ تو گنہگار

اترا کے چلے دل کو لبھائے تو خوش اخلاق۔۔۔۔۔ کندن سا بندن اپنا دکھائے تو خوش اخلاق
غیروں کے لیئے خود کو سجائے تو خوش اخلاق۔۔۔۔۔اس راہ سے دولت جو کمائے تو خوش اخلاق

مخفی ہو حجابوں میں عفیفہ تو گنہگار
اسلام کی بیٹی کرے پردہ تو گنہگار

جو چھین لے بیٹی سے ڈوپٹہ تو ترقی۔۔۔۔۔گر کھینچ لے ماؤں کا پردہ تو ترقی
دکھلائے جو بہنوں کا تماشا تو ترقی۔۔۔۔۔ہو دولت مشترکہ زلیخا تو ترقی

مخفی ہو حجابوں میں عفیفہ تو گنہگار
اسلام کی بیٹی کرے پردہ تو گنہگار

کر دے جو نئی شے کو پرانا تو نیا دور۔۔۔۔۔عورت بنے شہوت کا نشانہ تو نیا دور
رقصاں ہو سر بزم شبانہ تو نیا دور۔۔۔۔۔ہو بے حس و بے باک زمانہ تو نیا دور

مخفی ہو حجابوں میں عفیفہ تو گنہگار
اسلام کی بیٹی کرے پردہ تو گنہگار

ہم جنس پرستی کرے کافر تو خرد مند۔۔۔۔۔ابلیس کا ہو حامی ناصر تو خرد مند
گر چرب زبانی کرے شاطر تو خرد مند۔۔۔۔۔ہو شرم و حیا سے کوئی قاصر تو خرد مند

مخفی ہو حجابوں میں عفیفہ تو گنہگار
اسلام کی بیٹی کرے پردہ تو گنہگار

﴿اثر جونپوری﴾

بےباک
09-19-2011, 02:02 AM
مغربی ملکوں خصوصا فرانس وغیرہ میں برقع اور نقاب پر پابندی ہے کہ یہ ہمارے ملک کا قانون ہے ، اور لازمی ہر بندہ پیروی کرے ، اور عمل پیرا ہو ،ورنہ سزا دی جائے گی ،. اسی طرح مغربی ملکوں کی خواتین پاکستان میں داخل ہوں تو برقعہ پہن کر آئیں اور سکرٹ وغیرہ پہننے کی ممانعت کردی جائے اور کہہ دیاجائے کہ آپ کا ماحول اگر برقعے سے ڈسٹرب ہوتا ہے تو ہمارا ماحول آپ کے انداز لباس سے خراب ہوتا ہے اور ہماری برقعہ نہ پہننے والی مسلم خواتین سے بھی درخواست ہے کہ وہ برقعہ پہننا شروع کردیں، غیرت اسلامی کا تقاضا تو یہی ہے برقعہ نہیں تو کم سے کم حجاب پہننا اسلام میں تقویٰ کی نشانی ہے کیا مغرب کوئی ایسی ایک مثال پیش کرسکتا ہے کہ برقعہ پہننے والی کسی خاتون نے کسی طیارے میں بم رکھا ہو، یا اُس سے اسلحہ برآمد ہوا ہو۔ مغرب کے حکمران تو اس طرح برقعہ پوش خواتین کے پیچھے پڑ گئے ہیں جیسے ہمارے ہاں بینکوں والے چھوٹے قرض داروں کے پیچھے پڑ گئے ہیں اور بے پردہ مسلم خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، بے پردہ مسلمان خواتین اور اُن کے مردوں کو اکبر الٰہ آبادی کا یہ شعر یاد رکھناچاہئے…؎
بے پردہ نظرآئیں جو کل چند بیبیاں
اکبرزمیں میں غیرت قومی سے گڑ گیا
پوچھا جو اُن سے آپ کے پردے کو کیا ہوا
کہنے لگیں کہ عقل پہ مردوں کی پڑ گیا

سعودی عرب میں غیر ملکی عورتیں خصوصا انگریز ، امریکن اور فرانسیسی جب طیارے سے باہر آتے ہیں ،تو انگریز لوگ سب سے پہلے ان کے لیے عبایہ لے کر جاتے ہیں ، اور ان کو طیارے سے ہی عبایہ دے دیا جاتا کہ اپنے اوپر اوڑھ لیں ، اور صرف منہ اور ھاتھ ننگا رکھیں ، اور اسی طرح جب یہاں فلپینی ، انگریز اور دوسرے ملکوں کی عورتیں بازار جاتی ہیں تو وہ بھی سعودی عورتوں کی طرح عبایہ اوڑھ لیتی ہیں اور یہاں ان قوانین کی سخت پابندی ہے ، اس لیے یہاں بے حد کم عورتیں بغیر عبایہ کے باہر نکلتی ہیں ، اور بغیر عبایہ کےجو نکلتی ہیں ان کے کپڑے مناسب طریقے سے ہوتے ہیں ،اس لیے بھائی ،جب ہم خود ہی اہنے قانون کی پابندی نہیں کرتے تو دوسروں کو کیسے کہہ سکتے ہیں ،
سعودی عرب میں آج تک عورتوں کو ڈرائیونگ لائیسنس نہیں دیا ، پچھلے دنوں چند عورتوں نے ڈرائیونگ کی کوشش کی ، تو انہیں گرفتار کر لیا گیا، ان کے سرپرستوں کو بلا کر ان سے معافی نامہ لکھوا کر انہیں آزاد کیا گیا ،اور انہیں یہ باور کرایا گیا کہ یہ اسلامی ملک ہے اور ہمارے قانون میں فی الحال ایسی کوئی گنجائش نہیں ہے ، لہذا آئیندہ ایسی کوشش کی ہرگز برداشت نہین کی جائے گی ،
یہ فوٹو دیکھیں فلپینی عورتیں کس طرح سعودی عرب میں عبایہ پہن کر رہتی ہیں ،

http://yallafinance.com/wp-content/uploads/2011/07/Filippino-Laborers.jpg

http://i578.photobucket.com/albums/ss223/sobriquetzzz/Blogger/flyingoverpinkclouds/Middle%20East%202010/04%20-%20Wearing%20Abayas/a03.jpg
یہ امریکن ورکرز ہیں جو سعودی عرب میں کام کرتے ہیں ،
http://janineatyale.files.wordpress.com/2010/11/saudigroupphoto.jpg

بےباک
09-19-2011, 02:06 AM
جناب معروف صاحب ،
اثر جونپوری کی پر اثر شاعری پڑھی ،
جزاک اللہ محترم ، آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے ،

محمدمعروف
09-19-2011, 09:10 PM
بے باک جی بہت مفصل اور جاندار تبصرہ کیا اللہ آپ کوخوش رکھے اور علم میں برکت دے آمین۔

این اے ناصر
03-31-2012, 01:14 PM
واہ بہت خوب۔ شکریہ