PDA

View Full Version : مہمان نوازی کا مسنون طریقہ



لاجواب
09-25-2011, 06:02 PM
السلام علیکم
مہمان نوازی کا مسنون طریقہ
٭ کسی کے آتے وقت تعظیماَ اسی جگہ کھڑا ہونا جائز نہیں ہے۔
آپﷺ نے اس سے منع فرمایا ہے۔حضرت امامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک دفعہ آپﷺلاٹھی پر ٹیک لگائے ہوئے تشریف لائے تو ہم آپﷺ کو دیکھ کر کھڑے ہوگئے تو آپﷺنے فرمایا"اس طرح مت کھڑے ہو جس طرح عجمی ایک دوسرے کےلیے تعظیماَ کھڑے ہوتے ہیں"(ابوداؤد)
٭اور جو شخص اپنے لیے اس بات کو پسند کرتاہے کہ لوگ اس کے سامنے (تعظیماَ)کھڑے ہوں تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنالے۔(ترمذی،ابوداؤد)
٭جو اللہ تعالی اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتاہےوہ(دستور کیساتھ)اپنے مہمان کی عزت کرے۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہما نے پوچھا دستور کیا ہے؟آپﷺنے فرمایا"ایک دن اور ایک رات تو پرتکلف دعوت دے اور ضیافت تین دن کےلیے اس کے بعدصدقہ وخیرات ہے"(بخاری)
٭مہمان جب رخصت ہوتوگھر کے دروازے تک اس کو چھوڑنا چاہیے۔(ابن ماجہ)

بےباک
09-26-2011, 08:44 AM
بہت خؤب جناب ،
زبردست بات آپ کے ذریعے علم ہوئی ،
آگے بڑھ کر استقبال کرنا چاھیے ، محبت اور پورے خلوص کے ساتھ ، اور جب مہمان رخصت ہو رہا ہو تو اسے آپ گھر سے باھر تک چھوڑ کر آئیے ،:-):-)
اسلام میں مہمان نوازی کے بارے بہت سی اچھی تعلیمات ہیں اور سب سے زیادہ ہمارے سامنے پیارے نبی صلی علیہ وسلم کی مہمان نوازی مشہور ہے ،رسول کریم ﷺنے فرمایا ہے کہ مہمان کا گھر میں آنا اللہ تعالیٰ کی رحمت کا نشان ہے۔ ... اور فرمایا کہ جو شخص اس کی مہمان نوازی کرے گا اللہ تعالیٰ اس پر رحم کرے گا۔ ...

تانیہ
09-26-2011, 03:54 PM
جزاک اللہ

اذان
08-31-2012, 10:58 PM
جزاک اللہ
بہترین معلومات پہنچانے پر آپ کا بہت بہت شکریہ

انجم رشید
09-02-2012, 11:55 AM
جزاک اللہ