PDA

View Full Version : تم ایسا کرنا



زوہا
10-03-2011, 12:46 PM
کوئی جگنو ، کوئی ستارا سنبھال رکھنا
میرے اندھیرے کی فکر چھوڑو ،
بس اپنے گھر کا خیال رکھنا
پماری آنکھوں نے جو مل کے دیکھے
وہ سارے سپنے سنبھال رکھنا
یوں جدائی اپنی تو عارضی ہے
نہ دل میں اس کا ملال رکھنا
تمہاری سانسیں ، تمہاری دھڑکنیں
سنو ! ہماری امانتیں ہیں
ہماری خاطر ہی جانِ جاناں
ہمیشہ اپنا خیال رکھنا

بےباک
10-12-2011, 11:41 AM
تم ایسا کرنا کے کوئ جگنو کوئ ستارا سنبھال رکھنا
میرے اندھیروں کی فکر چھوڑو تم اپنے گھر کا خیال رکھنا

اجاڑ موسم میں ریت دھرتی پہ فصل بوئ تھی چاندنی کی
اب اس میں اگنے لگے اندھیرے تو کیسا جی میں ملال رکھنا

دیار الفت میں اجنبی کو سفر ھے درپیش ظلمتوں کا
کھیں وہ راہوں میں کھو نا جاے زرا دریچا اجال رکھنا

وہ رسم و راہ ہی نہیں تو پھر یہ اثاثے کس کام کے تمہارے
ادہر سے گزرا کبھی تو لے لوں گا تم میرے خط نکال رکھنا

بچھڑنے والے نے وقت رخصت کچھ یس نظر سے پلٹ کے دیکھا
کے جیسے وہ بھی یہ کہ رہا ہو تم اپنے گھر کا "دھیان" رکھنا

یہ دھوپ چھاوں کا کھیل ہے یا خزاں بہاروں کی گھات میں ہے
نصیب صبح عروج ہو تو نظر میں شام زوال رکھنا

کسے خبر ہے کے کب یہ موسم اڑا کے رکھ دے گا خاک آذر
تم احتیاطا زمین کے سر پر فلک کی چادر ہی ڈال رکھنا

بہت خؤب زوہا جی

این اے ناصر
03-31-2012, 01:11 PM
واہ بہت خوب۔ شکریہ