PDA

View Full Version : بلب انٹر نیٹ کنکشن فراہم کرے گا



زوہا
10-26-2011, 12:10 PM
http://urdulook.info/imagehost/?di=8131961223811

جلد ہی بلب کے ذریعے وائرلیس انٹرنیٹ براڈ کاسٹنگ شروع ہو گی۔ ہیرا لڈہاز بیت بڑے ماہر طبعیات ہیں اور انہوں نے اس مقصد کے لئے ٹیکنالوجی تیار کی ہے ، اس طرح عام بلب سے ڈاٹا براڈ کاسٹ ہو کرے گاجب آپ بلب روشن کریں گے تو انٹرنیٹ کنکشن بھی آن ہو جائے گا۔
اس ٹیکنالوجی کو انہوں نے ڈبل LIFI کا نام دیا ہے یعنی LIGHTFIDELITY یہ ٹی وی سے وائرلیس ڈیٹا بھی بھیجے گا ۔ پروفیسر ہاز برطانیہ کے ایڈنبرا یونیورسٹی اسکول آف انجینئرنگ میں پڑھاتے ہیں،فی الوقت اس ٹیکنالوگی کے ذریعے ریڈیائی لہروں سے کام لیا جارہا ہے جو ناکافی ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں 40 ارب لائٹ بلب استعمال ہو رہے ہیں جب موجودہ INCANDELSCENT ماڈلز کی جگہ LED بلب استعمال ہوں گے تو پروفیسر کا دعوٰی ہے کہ وہ ان سب کو انٹرنیٹ ٹرانسمیٹر میں تبدیل کر دے گا۔
اس ایجاد کا نام ڈی لائٹ رکھا گیا ہے اس کے ذریعے فی سیکنڈ دس میگا بائٹس جتنا ڈاٹا بھیجا جا سکتا ہے، یہ عام براڈ بینڈ کنکشن کی رفتار ہے۔ اس کا وسیع اور مفید استعمال گھروں کے ساتھ ہسپتالوں، طیاروں، فوجی مقاصد اور زیر آب بھی ہو گا طیارے کے بلب سے جو سگنلز ملیں گے، مسافر انہی کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کر لیا کریں گے۔

عبادت
10-27-2011, 03:31 PM
اسلام علیکم

واہو مس زوہا جی بہت ہی زبردست انفارمیش پہنچائی سب تک
تھنکس :-)

سقراط
10-29-2011, 03:58 PM
ہممم اگر ایسا ہوا تو بہت ہی اچھا ہوگا اچھی انفارمیشن ہیں

anwar_hussain
11-14-2011, 02:01 AM
زبردست