PDA

View Full Version : آپ بھی ملکر کھائیں…تندرست اورتوانا رہیں



زوہا
10-26-2011, 12:55 PM
آپ بھی ملکر کھائیں…تندرست اورتوانا رہیں
اسلام آباد:
غذائی ماہرین نے کہا ہے کہ جو بچے اپنے خاندان کے ساتھ مل کر کھانا کھاتے ہیں وہ سمارٹ اور صحت مند رہتے ہیں۔ امریکی ماہرین نے اس حوالے سے کی گئی 17 گزشتہ تحقیقات کا جائزہ لیا اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ جو بچے اور نوجوان اپنے والدین کے ساتھ مل کر کھانا کھاتے ہیں وہ بچے موٹاپے کا شکار نہیں ہوتے اور تندرست و توانا رہتے ہیں۔
والدین کو اس حوالے سے بچوں پر دھیان دینا چاہیے ان کے کھانے پینے اور دن بھر کی سرگرمیوں کا جائزہ لینا چاہیے اور یہ سوچنا چاہیے کہ وہ اس حوالے سے کیا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ماہرین نے 2009ء میں کی گئی تحقیق جس میں ایک لاکھ 83 ہزار بچوں اور نوجوانوں جن کی عمر تین سے 17 کے دوران تھی' کے کھانے پینے کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی کہ جو بچے اور نوجوان گھر کا کھانا کھاتے ہیں اور اپنے خاندان کے ہمراہ کھاتے ہیں وہ متوازن غذا کھانے کے ساتھ ساتھ موٹاپے کا شکار نہیں ہوتے اور تندرست و توانا رہتے ہیں۔

اردو ٹائمز

عبادت
10-28-2011, 05:04 AM
واہ زبردست بات ویسے بھی ساری فیملی کے ساتھ
کھانا کھانے کا مزہ ہی الگ ہوتا ہے کتنا اچھا لگتا ہے
سب ایک ساتھ ملکر کھانا کھاتے ہیں تو
پھر اس کا اتنا فائدہ مس زوہا نے بتا دیا

محمدمعروف
10-28-2011, 07:50 PM
اسلامی طریقہ بھی یہی ہے کہ خاندان کے افراد مل کر کھائیں اس طرح اتفاق بڑھتا ہے اور دلوں کی کدورتیں دور ہیں ہوتی اور اکٹھے کھانے میں برکت بھی ہوتی ہے ۔اگر ہم اسلامی طرز حیات کا مطالعہ بنظر عمیق کریں تو ہمیں بہت سی چیزیں مل سکتی ہیں آج پورا عالم کفر اپنے خود ساختہ نظاموں کی وجہ سے مسائل کاشکار ہے اور ان کے نظام دن بدن ٹوٹ رہے ہیں اس کے بر عکس اسلام کے بتائے ہوئے سچے اور سنہری اصول آج بھی اسی طرح زندہ اور مفید ہیں جیسے آج سے 14صدیاں قبل تھے اللہ ہم سب کو تعلیمات اسلامی پر چلنے کی توفیق دے آمین۔

سقراط
10-29-2011, 04:12 PM
تحقیق تو اب ہورہی ہے جب کہ حکم تو سالوں پہلے ہی آگیاتھا کھانے پینے کے آداب سونے جاگنے کی سنتیں چلنے پھرنے، پہننے اوڑھنے کے طریقے یہ سب ہمارے لیئے دنیاوی اور دینی بھلائی کا سبب ہیں
جب ہی تو فرمایا
تمھارے لیے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی بہترین نمونہ ہے

سقراط
10-29-2011, 04:22 PM
اب جیسا کہ سود کھانے کو اسلام میں منع کیا گیا ہے یہ آرٹیکل دیکھیں آنکھیں کھولنے کے لیئے کافی ہے
آپ سے گزارش ہے کہ اس کو لازمی پڑھیں اور رائے ضرور دیں لنک یہ ہے
http://urdulook.info/portal/showthread.php?tid=3529&pid=11631#pid11631

این اے ناصر
04-03-2012, 11:20 AM
مفیدمعلومات کے لیے بہت بہت شکریہ۔