PDA

View Full Version : تیرا غم اپنی جگہ دنیا کے غم اپنی جگہ



ایم-ایم
11-12-2011, 10:06 AM
تیرا غم اپنی جگہ دنیا کے غم اپنی جگہ
پھر بھی اپنے عہد پر قائم ہیں ہم اپنی جگہ

کیا کریں یہ دل کسی کی ناصحا سنتا نہیں
آپ نے جو کچھ کہا اے محترم ، اپنی جگہ

ہم موحد ہیں بتوں کے پوجنے والے نہیں
پر خدا لگتی کہیں تو وہ صنم اپنی جگہ

یارِ بے پروا! کبھی ہم نے کوئی شکوہ کیا
ہاں مگر ان ناسپاس آنکھوں کا نم اپنی جگہ

محفلِ جاناں ہو ، مقتل ہو کہ میخانہ فراز
جس جگہ جائیں بنا لیتے ہیں ہم اپنی جگہ

این اے ناصر
04-16-2012, 10:35 AM
واہ بہت خوب جناب ۔ شئیرنگ کاشکریہ۔