PDA

View Full Version : تمہارے شہر کا موسم بڑا سہانا لگے



ایم-ایم
11-12-2011, 10:17 AM
تمہارے شہر کا موسم بڑا سہانا لگے
میں اک شام چرا لوں اگر برا نہ لگے

جو ڈوبنا ہے تو اتنے سکون سے ڈوبو
کہ آس پاس کی لہروں کو بھی پتہ نہ لگے

تمہارے بس میں اگر ہو تو بھول جائو ہمیں
تمہیں بھلانے میں شاید ہمیں زمانہ لگے

نہ جانے کیا ہے کسی کی اداس آنکھوں میں
وہ منہ چھپا کہ بھی جائے تو بے وفا نہ لگے

ہمارے پیار سے جلنے لگی ہے اک دنیا
دعا کرو کسی دشمن کی بد دعا نہ لگے

این اے ناصر
04-16-2012, 10:24 AM
واہ بہت خوب جناب ۔ شئیرنگ کاشکریہ۔