PDA

View Full Version : تیرے قریب آکے بڑی الجھنوں میں ہوں



ایم-ایم
11-14-2011, 03:30 PM
تیرے قریب آکے بڑی الجھنوں میں ہوں
میں دشمنوں میں ہوں کہ ترے دوستوں میں ہوں

مجھ سے گریز پا ہے تو ہر راستہ بدل
میں سنگِ راہ ہوں تو سبھی راستوں میں ہوں

تو آچکا ہے سطح پہ کب سے خبر نہیں
بے درد میں ابھی انہی گہرائیوں میں ہوں

اے یار خوش دیار تجھے کیا خبر کہ میں
کب سے اداسیوں کے گھنے جنگلوں میں ہوں

تو لوٹ کر بھی اہل ِتمنا کو خوش نہیں
میں لٹ کے بھی وفا کے انہیں قافلوں میں ہوں

بدلا نہ میرے بعد بھی موضوع ِگفتگو!
میں جاچکا ہوں پھر بھی تیری محفلوں میں ہوں

مجھ سے بچھڑ کے تو بھی تو روئے گا عمر بھر
یہ سوچ لے کہ میں بھی تیری خواہشوں میں ہوں

تو ہنس رہا ہے مجھ پہ مرا حال دیکھ کر
اور پھر بھی میں شریک ترے قہقہوں میں ہوں

خود ہی مثال ِلالہء صحرا لہو لہو
اور خود فراز اپنے تماشائیوں میں ہوں

تانیہ
11-16-2011, 06:28 PM
واہ...بہت خوب....نائس
خوب انتخاب ہے

این اے ناصر
04-16-2012, 10:17 AM
واہ بہت خوب جناب ۔ شئیرنگ کاشکریہ۔