PDA

View Full Version : جہاں بھی جانا ہو تو آنکھوں میں خواب بھر لانا



ایم-ایم
11-14-2011, 03:35 PM
جہاں بھی جانا ہو تو آنکھوں میں خواب بھر لانا
یہ کیا دل کو ہمیشہ اداس کر لانا

میں برف برف رتوں میں چلا تو اس نے کہا
پلٹ کے آنا تو کشتی میں دھوپ بھر لانا

بھلی لگی ہمیں خوشقامتی کسی کی مگر
نصیب میں کہاں اس سرو کا ثمر لانا

پیام کیسا مگر ہوسکے تو اے قاصد
کبھی کوئی خبر یار بےخبر لانا

فراز اب کے آؤں تو دیار جاناں میں
بجائے تحفہء دل ارمنان سر لانا

این اے ناصر
04-16-2012, 10:18 AM
واہ بہت خوب جناب ۔ شئیرنگ کاشکریہ۔