PDA

View Full Version : آگ لہرا کے چلی ہے اِسے آنچل کر دو



ایم-ایم
11-22-2011, 10:14 AM
آگ لہرا کے چلی ہے اِسے آنچل کر دو
تم مجھے رات کا جلتا ہوا جنگل کر دو

چاند سا مصرعہ، اکیلا ہے میرے کاغذ پر
چھت پر آجاؤ، میرا شعر مکمل کر دو

میں تمہیں دل کی سیاست کا ہنر دیتا ہوں
اب اِسے دھوپ بنا دو مجھے پاگل کر دو

اپنے آنگن کی اُداسی سے زرا بات کرو
نیم کے سوکھے ہوئے پیڑ کو صندل کر دو

تم مجھے چھوڑ کے جاؤ گی تو مر جاؤنگا
یوں کرو جانے سے پہلے مجھے پاگل کر دو

سیما
11-23-2011, 03:05 AM
تم مجھے چھوڑ کے جاؤ گی تو مر جاؤنگا
یوں کرو جانے سے پہلے مجھے پاگل کر دو

پتا ہے یہ شعر پڑھ کر نا جانے کیوں ہنسی آرہی ہے :huh:
مطلب پاگل کو لوگوں نے پوئیٹ بھی بنا لیا
ویسے شکریہ کا بٹن کام نہیں کرتا اس لیے شکریہ بہت اچھا لکھا اپ نے بھائ

این اے ناصر
04-17-2012, 07:53 PM
بہت خوب جناب ۔ شئیرنگ کاشکریہ۔