PDA

View Full Version : سو رج بھی بندھا ہوگا دیکھ مرے بازو میں



ایم-ایم
11-22-2011, 10:18 AM
سو رج بھی بندھا ہوگا دیکھ مرے بازو میں
اس چاند کی بھی رکھنا سونے کے ترازو میں

اب ہم سے شرافت کی اُمید نہ کر دُنیا
پانی نہیں مل سکتا تپتی ہوئی بالو میں

تاریک سمندر کے سینے میں گُہر ڈھونڈو
جگنو بھی چمکتے ہیں برسا ت کے آنسو میں

سب دیر وحرم چھوٹے ، دلدار و صنم جھوٹے
ہم آہی گئے آخر دُنیا ترے جادو میں

اک ریت کا پردہ تھیں ، آہن کی یہ دیواریں
انسان نہیں رہتا ، انسان کے قابو میں

خوابیدہ گلابوں پر یہ اوس بچھی کیسے
احساس چمکتا ہے اسلوب کی خوشبو میں

این اے ناصر
04-17-2012, 07:54 PM
بہت خوب جناب ۔ شئیرنگ کاشکریہ۔