PDA

View Full Version : یوں تو ہے فکر بشر کی انتہا میرا حسین (علیہ السلام)



ایم-ایم
11-22-2011, 07:37 PM
یوں تو ہے فکر بشر کی انتہا میرا حسین (علیہ السلام)
اک نئی تاریخ کی ہے ابتدا میرا حسین (علیہ السلام)

دین حق خطرہ میں تھا کام آگیا میرا حسین (علیہ السلام)
مشکلیں سب کی تھیں اور مشکلکشا میرا حسین (علیہ السلام)

ساری دنیا کے لئے اک آسرا دین رسول (صلی اللہ علیہ وسلم)
اور نبی(صلی اللہ علیہ وسلم) کے دین کا تھا آسرا میرا حسین (علیہ السلام)

مرسل اعظم (صلی اللہ علیہ وسلم) تھے جس دین الہٰی کی بنا
ہے اُسی دین الہٰی کی بقا میرا حسین (علیہ السلام)

سب سے چھوٹی عمر میں سب سے بڑا تھا حوصلہ
اصل میں ہے آبروئے ہل اتٰی میرا حسین (علیہ السلام)

فطرس و جبریل و رضواں در پر سب آتے رہے
اور پھر ہر اک کے کام آتا رہا میرا حسین (علیہ السلام)

صبر اُس کا دیکھ کر حیراں نہ ہوتے کیوں ملک
دینِ پیغمبر(صلی اللہ علیہ وسلم) کا تھا اک معجزہ میرا حسین (علیہ السلام)

چودہ صدیوں میں نہ پیدا ہوسکا اس کا جواب
زیرِ خنجر ایسا سجدہ کر گیا میرا حسین (علیہ السلام)

جھک کے دیکھا آسماں نے بھی بسوئے کربلا
زیرِ خنجر جب ہوا محو دعا میرا حسین (علیہ السلام)

کربلا کے سامنے ساری دوائیں گرد ہیں
خاک کو بھی کر گیا وجہِ شفا میرا حسین (علیہ السلام)

دینِ احمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کی بقا کے چار یہ اسباب ہیں
تشنگی، انکارِ بیعت، کربلا، میرا حسین (علیہ السلام)