PDA

View Full Version : دنیا کی معروف شخصیات کا ماضی



سقراط
11-22-2011, 08:09 PM
ہٹلر: مصور
http://designanduniverse.com/articles/images/tiktaalik_roseae/hitler.jpg
نازی رہنما اڈولف ہٹلر کو مصوری کا بے حد شوق تھا۔ ایک عرصے تک ان کا ذریعہٴ روزگار پوسٹ کارڈوں کے لیے تصاویر بنانا رہا۔ تاہم وہ اس پیشے میں کچھ زیادہ کامیاب ثابت نہیں ہو سکے اور انھوں نے فوج میں شمولیت اختیار کر لی اور بعد میں جرمنی کے حکمران بن گئے۔

مسولینی : ناول نگار
http://www.rnw.nl/data/files/images/lead/Benito_Mussolini_0.jpg

دوسری جنگِ عظیم میں ہٹلر کے حلیف مسولینی اٹلی کے فاشٹ رہنما بننے سے پہلے ناول نگار تھے۔ان کا ایک قسط وار ناول اٹلی کے اخبار میں چھپتا رہا۔ تاہم ناول کچھ ایسا کامیاب ثابت نہیں ہو سکا۔

کمبوڈیا کے ڈکٹیٹر پول پوٹ : استاد
http://www.emersonkent.com/images/pol_pot.jpg

جن کی گردن پر کمبوڈیا کے لاکھوں افراد کا خون ہے،ڈکٹیٹر بننے سے پہلے سکول کے استاد تھے۔ بعد میں وہ کمبوڈیا کی کمیونسٹ پارٹی میں شامل ہو گئے اور بالآخر انھوں نے ملک کی زمامِ اقتدار سنبھال لی۔

مائیکل ڈیل: برتن دھوتے تھے
http://images.forbes.com/media/lists/10/2010/michael-dell.jpg

دنیا کی سب سے بڑی کمپیوٹر کمپنیوں میں سے ایک ڈیل کے مالک مائیکل ڈیل پہلے ایک ہوٹل میں برتن دھوتے تھے۔اس وقت ان کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے۔

ہیریسن فورڈ: ترکھان
http://images.contactmusic.com/newsimages/harrison_ford_1181409.jpg

ہالی وڈ کے مشہور اداکار اور ریڈرز آف دی لاسٹ آرک، سٹاروارز اور بلیڈ رنرجیسی فلموں کے ہردلعزیز ہیرو ہیریسن فورڈ فلموں میں آنے سے پہلے میزیں اور کرسیاں بنایا کرتے تھے۔


سلوسٹر سٹالون: شیروں پنجروں کی صفائی
http://images.sodahead.com/polls/001707557/3827940151_sylvester_stallone_13454_xlarge.jpeg

ریمبوکے شہرہٴ آفاق کردار کے خالق سلوسٹر سٹالون فلمی شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے سے پہلے شیروں کے پنجرے صاف کیا کرتے تھے۔


فیدل کاسترو: بیس بال کے کھلاڑی
http://hamariweb.com/images/articles/afp_cuba%206-12.jpg

کیوبا کے رہنما فیدل کاسترو کالج کے زمانے میں بیس بال کے کھلاڑی تھے اور انھوں نے کئی میچوں میں حصہ لیا تھا۔

سٹیون کنگ: باتھ روم سویپر
http://images.tvrage.com/people_galleries/20/59503/546.jpg

امریکہ کے مشہور ادیب سٹیون کنگ پراسرار کہانیاں لکھنے میں اپنا جواب نہیں رکھتے۔ ان کی درجنوں کہانیوں پر فلمیں اور ٹی وی سیریل بن چکے ہیں، جن میں گرین مائل، شاشینک ری ڈیمپشن اوردی شائننگ وغیرہ شامل ہیں۔ سٹیون کنگ ادیب بننے سے پہلے باتھ روم صاف کیا کرتے تھے۔

http://cdn.singersroom.com/news/pics/2008/12/jennifer_lopez_16_b.JPG
مقبول امریکی اداکارہ اور گلوکارہ جینیفر لوپیز سپر سٹار بننے سے پہلے ایک وکالت کی کمپنی میں منشی کا کام کیا کرتی تھیں

محمدمعروف
11-22-2011, 09:13 PM
ایک مفید اور معلوماتی شئرنگ ہے ۔

اوشو
11-22-2011, 09:16 PM
واہ سقراط جی بہت خوب معلومات ڈھونڈ کر لاے ہیں۔

این اے ناصر
05-05-2012, 12:50 PM
شئیرنگ کاشکریہ۔

اردوجواب
07-01-2012, 12:30 PM
ہٹلر:

http://cdn.singersroom.com/news/pics/2008/12/jennifer_lopez_16_b.JPG
مقبول امریکی اداکارہ اور گلوکارہ جینیفر لوپیز سپر سٹار بننے سے پہلے ایک وکالت کی کمپنی میں منشی کا کام کیا کرتی تھیں



اچھی شئیرنگ تھی۔
کیا معروف شخصیات ختم ہو گئیں یا کوئی اور دوست اس میں اضافہ کرنے والا ہے۔

نگار
07-15-2014, 05:49 AM
زبردست اور لاجواب

بہترین معلوماتی شیئرنگ کرنے پہ آپ کا بہت بہت شکریہ