PDA

View Full Version : پھلجھڑیاں



تانیہ
11-30-2010, 09:49 PM
پھلجھڑیاں

ججج سزائے موت کے مجرم سے ۔" تمہاری آخری خواہش کیا ہے؟" مجرم معصومیت سے، " جناب آپ میری جگہ پھانسی پر لٹک جائیں۔"

ایک دوست نے دوسرے سے پوچھا ۔"سناؤ تمہاری گھریلو زندگی کسی گزر رہی ہے؟" دوسرے دوست نے کہا: " دراصل ہم جمہوریت پسند ہیں ، پریشانی سے بچنے کیلئے ہم نے مختلف شعبے آپس میں بانٹ رکھے ہیں ، میری بیوی وزیر خزانہ ہے، ساس وزیر جنگ ، سسر کے پاس امور خارجہ ہیں ، سالی وزیر اطلاعات جبکہ وزیر داخلہ میرے سالے صاحب ہیں۔" یہ سن کر پہلے دوست نے پوچھا۔ " اس کا مطلب ہے کہ تم خود وزیراعظم ہو۔: دوسرے نے نفی میں سر ہلایا اور کہا: " میں غریب عوام ہوں۔:

ایک دیہاتی پہلی بار جہاز میں سوار ہوا۔ جب جہاز اڑنے کا وقت ہوا تو اس نے اپنی آنکھیں بند کر لیں۔ دو منٹ کے بعد اس نے آنکھیں کھولیں تو ساتھ بیٹھے ہوئے شخص سے کہا " جناب ہم کتنی اونچائی پر پہنچ گئے ہیں ، باہر آدمی چیونٹیوں کی طرح نظر آ رہے ہیں۔" دوسرا آدمی بولا " یہ چیونٹیاں ہی ہیں ، ابھی تو جہاز آڑا ہی نہیں۔"



استاد نے کلاس سے پوچھا۔ "کسی نے ہاتھی کا گوشت کھایا ہے۔" ایک بچے نے ہاتھ اٹھایا۔ استاد نے پوچھا۔ "خوب! بتاؤ اس کی ہڈیوں کا کیا کرتے ہیں؟" " جی وہ ایک خالی پلیٹ میں ڈالتے جاتے ہیں۔