PDA

View Full Version : او میرے وطن!



ایم-ایم
11-23-2011, 04:24 PM
او میرے وطن! او میرے وطن! او میرے وطن

مرے سر پر وہ ٹوپی نہ رہی

جو تیرے دیس سے لایا تھا

پاؤں میں وہ اب جوتے بھی نہیں

واقف تھے جو تیری راہوں سے

مرا آخری کرتا چاک ھوا

ترے شہر میں جو سلوایا تھا

اب تیری جھلک

بس اڑتی ھوئی رنگت ھے میرے بالوں کی

یا جھریاں میرے ماتھے پر

یا میرا ٹوٹا ھوا دل ھے

وا میرے وطن! وا میرے وطن! وا میرے وطن

این اے ناصر
04-16-2012, 10:44 AM
واہ بہت خوب جناب ۔ شئیرنگ کاشکریہ۔