PDA

View Full Version : بول کہ لب آزاد ہیں تیرے



ایم-ایم
11-24-2011, 06:21 PM
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے
بول کہ جاں ابتک تیری ہے
تیرا ستواں جسم ہے تیرا
بول کہ جاں ابتک تیری ہے
دیکھ کہ آہن گر کی دکاں میں
تند ہیں شعلے سُرخ ہے آہن
کھلنے لگے قفلوں کے دہانے
پھیلا ہر اٍک زنجیر کا دامن
بول يہ تھوڑا وقت بہت ہے
جسم و زباں کی موت سے پہلے
بول کہ سچ زندہ ہے ابتک
بول، جو کچھ کہنا ہے کہ لے

این اے ناصر
04-16-2012, 10:43 AM
واہ بہت خوب جناب ۔ شئیرنگ کاشکریہ۔