PDA

View Full Version : وضو کے طبی فوائد جدید تحقیق کی روشنی میں



محمدمعروف
11-24-2011, 07:50 PM
مغربی ممالک میں مایوسی یا ڈپریشن کا مرض جس تیزی سے عام ہورہا ہے ہر محلے میں پاگل خانے موجود ہیں اور نفسیاتی امراض کے ماہر سب سے زیادہ مصروف رہتے ہیں۔
اس کے برعکس مسلمانوں میں یہ مرض بہت کم پایا جاتا ہے خاص طور پر جن کا تعلق دین سے ہے۔
چنانچہ مغربی ممالک کے ڈاکٹروں نے اس کی وجہ دریافت کرنے کی کوشش کی ۔
چنانچہ مغربی جرمنی میں ایک سیمینار ہوا جس کا موضوع تھا کہ مایوسی یا ڈپریشن(Depression)کا علاج دواؤں کے علاوہ کن کن طریقوں سے کیا جاسکتا ہے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ اس نے ڈپریشن کے چند مریضوں کے روزانہ پانچ بار منہ دھلائے اور کچھ ماہ کے بعد ان کی بیماری کم ہوگئی۔
اس ڈاکٹر نے مایوسی کے مریضوں کا دوسرا گروپ لیا جس کے ہاتھ منہ اور پاؤں روزانہ پانچ مرتبہ دھلوائے گئے تو اس گروپ میں مایوسی کے مریضوں کو بہت افاقہ ہوا۔ اپنے مقالے کے آخر میں اس نے یہ نتیجہ نکالا کہ یہ مرض مسلمانوں میں اس لئے کم ہے کہ وہ دن میں کئی مرتبہ منہ اور پاتھ پاؤں دھوتے ہیں یعنی پانچ بار نماز کیلئے وضو کرتے ہیں۔
غصہ کیلئے شرعی حکم ہے کہ جب غصہ ہوتو وضو کرلو۔وضو کرنے سے بڑھا ہواخون کا دباؤ (Blood Pressure) کم ہوجاتا ہے ۔
ایک سرجن کا اپنے شوگر کے مریضوں کو کہنا ہے کہ “آپ جس طرح اپنے چہرے کی حفاظت کرتے ہیں اسی طرح پاؤں کی حفاظت کریں ۔“کیونکہ شوگر کے مریضوں کو پاؤں کی انفیکشن زیادہ ہوتی ہے ۔
یورپ کے ترقی یافتہ لوگ کئی کئی دنوں تک جوتا نہیں کھولتے بلکہ رات کو جوتوں سمیت سوجاتے ہیں ایسے لوگ بہت جلد پاؤں کے امراض میں مبتلا ہوجاتے ہیں ۔
سب سے زیادہ دھول اور مٹی سے ہمارے پاؤں آلودہ ہوتے ہیں اور سب سے پہلے انفیکشن جو شروع ہوتا ہے وہ بھی پاؤں کی انگلیوں کے درمیان شروع ہوتا ہے ۔
اسلام نے دن میں پانچ دفعہ پاؤں دھونے اور انگلیوں کے خلال کا حکم دیا ہے تاکہ کسی قسم کا جرثومہ اٹکا نہ رہ جائے ۔پاؤں کو دھونے سے بے شمار امرض مثلا ڈپریشن، بے چینی ، بے سکونی دماغی خشکی اور نیند کی کمی جیسے مہلک امراض ختم ہوجاتے ہیں۔
ماہر نفسیات ڈاکٹر سلامت عزیز کا کہنا ہے ۔
وضو نفسیاتی عوارض کے خاتمے کا اچھا نسخہ ہے ۔مغربی ماہرین نفسیات مریضوں کو روزانہ کئی بار وضو کی طرح جسم پر پانی لگواتے ہیں اور اسلام نے پہلے ہی وضو کا حکم دیا ہے ۔
اسلام کے دیے ہوئے اصولوں اور احکامات کو اپنانے میں جہاں اخروی فائدہ ہے وہاں بہت سے دنیاوی اور جسمانی فوائد بھی ہیں۔
ماخوذ و ملخص :سنت نبوی اور جدید سائنس حکیم طارق محمود چغتائی

بےباک
11-26-2011, 04:22 AM
جزاک اللہ
بہت خؤب جناب
:heart:

سقراط
11-26-2011, 02:31 PM
بہت بہت مفید معلومات دی ہیں اور دیکھیں کمال کی بات کہ دین اسلام کے ہر عمل پر کافر آج تحقیق کر رہے ہیں اور فائدہ اٹھا رہے ہیں

عبادت
12-04-2011, 02:33 PM
اسلام علیکم \

زبردست معروف بھائی
تھنکس اتنی پیاری شیئرنگ کا

نورمحمد
12-05-2011, 01:48 PM
بہت عمدہ

این اے ناصر
04-03-2012, 11:18 AM
مفیدمعلومات کے لیے بہت بہت شکریہ۔

سیما
07-12-2012, 07:14 PM
جزاک اللہ

pervaz khan
07-12-2012, 10:54 PM
بہت عمدہ جزاک اللہ

نگار
07-20-2012, 05:34 AM
جزاک اللہ
بہت خؤب جناب

اذان
07-24-2012, 05:41 AM
بہت عمدہ جزاک اللہ