PDA

View Full Version : جسمانی معذوروں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے



تانیہ
12-03-2011, 02:58 PM
جسمانی معذوروں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق اس وقت پاکستان میں کل آبادی کاسات فیصد معذور افراد پر مشتمل ہے جب کہ دنیا میں اس کا تناسب دس فیصد ہے۔
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت دنیا میں چھ سو پچاس ملین افراد اپاہج ہیں ، یعنی دنیا کی آبادی کا دس فیصدان لوگوں کا ہے جنہیں ترقی پذیر ممالک میں بوجھ سمجھا جاتا ہے ،انھیں ایسی پرانی گاڑی کا مقام دیا جاتا ہے جو کبھی ٹھیک نہیں ہو سکتی المیہ یہ ہے کہ ان ممالک میں اسی فیصد اپاہج لوگ پائے جاتے ہیں جبکہ ترقی یافتہ ممالک میں صرف 20فیصد اپاہج ہیں جنہیں دنیا بھر کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اور انکے علاج معالجے کا بوجھ حکومتوں پر ہوتا ہے جبکہ ترقی پذیر ممالک میں اسکے برعکس ہے۔
ترقی پزیر ممالک میں اسی سے نوے فیصدخصوصی افراد کوزندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع میسر نہیں اور وہ صلاحیتیں ہونے کے باوجود بے کار ہیں جب کہ ترقی یافتہ میں اس کا تناسب پچاس سے ستر فیصد ہے ۔ترقی پزیر ممالک میں خصوصی افراد کی تعلیم اوربنیادی حقوق پر بھی کوئی خاص توجہ نہیں دی جاتی اور نوے فیصد خصوصی بچوں کو اسکول نہیں بھیجا جاتا ۔
اس وقت دنیا میں تقریباً بیس ملین نامولود بچے ماؤں کی کمزور ی اور دوسری وجوہات کی بناء پرمعذور پیدا ہوتے ہیں تاہم انسان کے اپنے ہی ہاتھوں انسانیت دشمن پالیسیوں اور کارروائیوں سے بھی بے شمار لوگوں کو معذور بنایا رہا ہے ۔
خصوصی افراد نے دنیا کے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا اور اپنی صلاحیتوں سے یہ ثابت کر دیا اگران کے ساتھ ان کے ساتھ تعاون کیا جائے تو یہ عام لوگوں کی طرح اپنی زندگی گزار سکتے ہیں ۔ آج کا دن منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم رنگ، نسل اور ذات سے بالاتر ہو کر یہ عہد کریں کہ خصوصی افراد کی بحالی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

بےباک
12-07-2011, 07:10 AM
اللہ تعالی کسی کو معذور نہ کرے ، آمین
اسلام میں اس بارے کافی احکام موجود ہیں ، کہ وہ آپ کے بھائی ہیں ، اور آپ کے جسم کا ٹکڑا ہیں ، ان کی تربیت اور ان کو معاشرے کا مفید انسان بنانے میں مدد کی جائے ،
جزاک اللہ تانیہ صاحبہ ، :-)