PDA

View Full Version : ڈھلتی عمر میں خوش رہنے والے لوگ طویل عرصہ زندہ رہتے ہیں



تانیہ
12-03-2011, 04:20 PM
جو لوگ ڈھلتی ہوئی عمر میں بھی خوش رہتے ہیں وہ ناخوش رہنے والوں کی نسبت زیادہ عرصہ تک زندہ رہتے ہیں اس سلسلے میں کی گئی ایک ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ بڑھاپے کی طرف جاتے ہوئے جن لوگوں کو اپنی عمر کے ڈھلنے کا ملال نہیں ہوتا وہ طویل عرصہ تک زندہ رہتے ہیں۔

اس سلسلے میں کی جانے والی تحقیق 5 سال میں مکمل کی گئی ہے اور اس میں چار ہزار درمیانی عمر اور بوڑھے افراد سے رائے لی گئی ہے۔ ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ خوش رہنے والے اپنے غمگین ہم عمروں کے مقابلے میں طویل عمر پاتے ہیں اور ایسے 35 فیصد لوگ دیر سے انتقال کرتے ہیں۔

یہ ریسرچ 52 اور 79 سال کی عمروں کے لوگوں سے کی گئی ہے اور ان سے پوچھا گیا تھا کہ زندگی کے گزرنے کے ساتھ ساتھ روزمرہ کی مصروفیات کے دوران وہ خود کو کیسا محسوس کرتے ہیں۔ تحقیق کرنے والوں نے ان سوالات کا جواب حاصل کرنے کے بعد 5 سال تک انتظار کیا اور پھر اس بات کا پتہ چلایا کہ ان میں سے کتنے افراد 5 سال میں انتقال کر گئے ہیں اس طرح انہوں نے اپنی یہ تحقیق مکمل کی ہے۔

ابتدائی طور پر یہ تصور کیا گیا تھا کہ خوش رہنے والے 50 فیصد افراد ناخوش رہنے والوں کے مقابلے میں زیادہ دیر تک زندہ رہتے ہیں تاہم بعد میں اس تعداد کو 35 فیصد کر دیا گیا۔

ایم-ایم
12-03-2011, 04:25 PM
بہت اچھی شئیرنگ ہے۔