PDA

View Full Version : چنے کي دال کي پورياں



تانیہ
11-30-2010, 10:16 PM
چنے کي دال کي پورياں

اشیاء

ميدہ
چنے کي دال
سفيد زيرہ
سياہ مرچ
پياز
دھنيا آدھا کلو
ڈيڑھ پائو
تين ماشہ
چار ماشہ
ايک گھٹي
ايک تولہ

ترکيب :

سب سے پہلے خالص ميدہ ميں مناسب نمک اور پاني ملا کر اس کو آٹے کي طرح گوندھ ليں اور سياہ مرچوں و سفيد زيرہ کو باريک پيس ليں اور اس مرکب کو چنے کي دال کے ساتھ ملا کر اس دال کو اباليں، جب دال گل جائےا ور اس کا پاني خشک ہو جائے تو چولہے پر سے اتار ليں اور باريک پيس ليں، پھر سياہ مرچ و سفيد زيرہ کا يہ آميزہ اس پر چھڑک ديں، اس کے بعد ميدے کے پيڑے بنا لیں اور ان ميں يہ پسي ہوئي دال بھر کر پورياں بنا ليں، بعض دفعہ پوريوں کو مزيد خستہ کرنے کےلئے ميدہ گوندھتے وقت اس ميں ذرا سا گھي بھي ملا يا جاتا ہے اور گھي ميں تل ليں، اب پورياں تيار ہيں ،نوش فرمائيں، ساتھ ميں گھٹي ميٹھي چٹني يا اچار يا آلو يا چنے کي ترکاري کے ساتھ بھي نوش فرما سکتے ہيں۔