PDA

View Full Version : پاکستان کا امریکی ڈرون طیاروں کو مار گرانے کا حکم



این اے ناصر
12-11-2011, 11:01 PM
پاکستان کا امریکی ڈرون طیاروں کو مار گرانے کا حکم

اسلام آباد : پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فعال کارروائی کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔ امریکی ڈرون طیاروں کو بھی مار گرانے کا حکم دے دیا گیا۔ عسکری ذرائع نے آج نیوز کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی زمینی اور فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے فعال کارروائی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ احکامات کے مطابق کسی بھی خلاف ورزی کو خودمختاری پر حملہ سمجھا جائے گا۔ ڈرون طیاروں سمیت کوئی بھی طیارہ پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرے تو اسے دشمن تصور کیا جائے گا۔ سرحدوں پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کو ایسے کسی بھی طیارے کو مار گرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ امریکی جاسوس طیارے دو ہزار چار سے اب تک تین سو سے زائد حملے کرچکے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ امریکا آج شمسی ائیربیس بھی خالی کردے گا اور اس بیس کا انتظام پاکستانی سیکیورٹی فورسز سنبھال لیں گی۔

NNIكى خبر ہے اور امريكى چينل كے حوالے سے آئى ہے ۔ اب آئى ايس پی آر كيا كہتا ہے ديكھتے ہيں ۔

http://daily.urdupoint.com/todayNewsLive/2011-12-11/166725_detail.gif

سیما
12-12-2011, 03:08 AM
اللہ کرے اب پاکستانی اس بات پر قائم بھی رہے ۔ تب مزا آئے گا امیرکن کو :@

شاہنواز
04-01-2012, 01:47 AM
اس کے بعد کتنے ڈرون حملے ہوگئے کیا ہوا کتنے ڈرون گرادئے گئے
امریکہ بہادر نے تو صاف کہ دیا کہ ڈرون حملے بند نہیں کئے جاسکتے