PDA

View Full Version : الطاف کی طرح زرداری بھی لندن سے پارٹی کی رہنمائی کرینگے‘ بھارتی اخبار



سیما
12-12-2011, 04:01 AM
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے نے صدر آصف علی زرداری کی علالت اور ان کے بیرون ملک علاج کرانے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دسمبر انتہائی اہم مہینہ ہے کیونکہ سپریم کورٹ کو میمو گیٹ اور این آر او ایشوز پر بڑی جلدی ہے اگر حکومت نے عدالت کے احکامات نہ مانے تو سپریم کورٹ آرٹیکل 190کے تحت فوج کواپنے فیصلوں پر عملدرآمد کا کہے گی اور صدر زرداری اپنا دفاع نہیں کر سکیں گے اور راہ فرار اختیار کریں گے۔ انڈیا ٹوڈے لکھتا ہے کہ وہ الطاف حسین کی طرح دبئی اور لندن سے اپنی پارٹی اور وزیراعظم کی رہنمائی کر سکتے ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم اور پیپلزپارٹی نے ایسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے اور پارٹی میدان سے نہیں بھاگے گی۔ ایک اور تجزیاتی رپورٹ کے مطابق صدر زرداری کی بیماری اور ان کے مستعفی ہونے کے بارے میںمتضاد اطلاعات ہیں کہ صدر دل کی پیچیدہ بیماری کے مزید علاج کے لیے دبئی سے لندن روانہ ہو جائیں گے جس کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ مستقبل قریب میں پاکستان واپس نہیں آسکتے۔
(روز نامہ جسارت)

بےباک
12-13-2011, 07:20 AM
عجیب و غریب ملکی سیاست ہے ،
لگتا ہے ہم سدا بےوقوف بنتے رہیں گے ،:-):-):-)