PDA

View Full Version : وہ آکے سامنے جس وقت مسکراتے ہیں



نگار
12-16-2011, 05:51 AM
وہ آکے سامنے جس وقت مسکراتے ہیں
ہم ان کی ساری جفاؤں کو بھول جاتے ہیں

جفا پہ ان کی وفا کا گماں گذرتا ہے
کچھ اس طرح وہ مرے دل کو یاد آتے ہیں

جفائے طعنہء اغیار یاد رہتی ہے
غمِ فراق کے صدمے تو بھول جاتے ہیں

الٰہی خیر ہو یہ آج دیکھتا کیا ہوں
وہ دیکھ دیکھ کے کیوں* مجھ کو مسکراتے ہیں

دلِ حزیں کو میں اپنے فریب دے لوں*گا
کوئی یہ جھوٹ ہی کہہ دے مجھے وہ آتے ہیں

ہم اپنے بھولنے والوں*کو چاہتے ہیں حفیظ
وہ اپنے چاہنے والوں کو بھول جاتے ہیں

ایم-ایم
12-16-2011, 12:46 PM
ہم اپنے بھولنے والوں*کو چاہتے ہیں حفیظ
وہ اپنے چاہنے والوں کو بھول جاتے ہیں

بہت خوب

رخشی
01-18-2012, 01:47 PM
خوب تر

نگار
01-19-2012, 03:21 PM
آپ سب کا بہت بہت شکریہ

بےلگام
07-22-2012, 08:52 AM
بہت خو ب نگار بھائی

نگار
08-24-2012, 04:01 PM
بہت شکریہ عادل بھائی