PDA

View Full Version : کوئلے سے گیس بنانے میں کامیابی حاصل کر لی



تانیہ
12-21-2011, 06:56 PM
کوئلے سے گیس بنانے میں کامیابی حاصل کر لی، ڈاکٹر ثمر مبارک

پلاننگ کمیشن کے رکن ، ڈاکٹر ثمرمبارک مند نے اعلان کیاہے کہ تھر کے کوئلہ سے گیس بنانے کا پہلا تجربہ کامیاب ہوگیا ہے ، اس سے سو میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔

ڈاکٹرثمرمبارک مند نے اسلام آباد میں ایک سیمینار کے موقع پر میڈیا سے گفت گو میں کہاکہ تھرکوئلہ سے گیس بنانے کا پراجیکٹ جاری تھا جس میں آج بریک تھرو مل گیا ہے

انہوں نے کہاکہ تھرکول سے گیس بنانے کے منصوبہ میں فنڈز کا مسئلہ درپیش ہے، سو میگاواٹ پراجیکٹ کے بعد تھرکول سے گیس بنانے کا دنیا کا سب سے بڑا پراجیکٹ بھی بنایاجائے گا۔

بےباک
01-03-2012, 08:20 AM
بہت اچھی خبر آپ نے دی ، شکریہ ،
چین کی حکومت کے ساتھ بھی اس سلسلے میں ایک منصوبہ طے پا چکا ہے ،
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط اسلامی ریاست بنے ، آمین :-)