PDA

View Full Version : آم کي چٹني



تانیہ
11-30-2010, 10:34 PM
آم کي چٹني


اجزاء

آم
چيني
پسا ہوا نمک
گرم مصالحہ
سرخ مرچ
سرکہ ڈيڑھ کلو
ايک کلو
ايک چھٹانک
آدھي چھٹانک
ايک تولہ
ايک پائو

ترکيب:

چٹني کے لئے آم ايسے ہونے چاہئے جو کہ زيادہ کچے نہ ہوں اور نہ ہي زيادہ پکے ہوں، ان کو اچھي طرح دھو کر صاف اور خشک کر لیں، پھر تيز چاقو سے چھيل کر باريک پھانکيں کاٹ ليں، ان کي گھٹلي نکال ديں، تراشي ہوئي پھانکوں ميں چيني اور نمک اچھي طرح سے ملا کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ ديں،اس طرح يہ پھانکيں کافي پاني چھوڑ ديں گي اور چيني اور نمک بالکل ان ميں مل جائے گا، اب ان کو ہلکي آنچ پر رکھ کر پکنے ديں اور تمام مصالحہ اور مرچيں ململ کي پوٹلي ميں باندھ کر پکتي ہوئي آم کي پھانکوں ميں ڈال ديں، تا کہ ان کا اثر قوام ميں چلا جائے، مصالحہ اور مرچ براہ راست قوام ميں ھرگزنہ ڈاليں، کيونکہ ايسا کرنے سے چٹني کي رنگت بد نما ہو جائے گي، جب آم کي پھانکيں اچھي طرح گل جائيں اور قوام گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں، مصالحے کي پوٹلي نکال ديں اور ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ ديں، ٹھنڈي ہونے پر يہ چٹني کسي چيني يا شيشے کے مرتبان ميں ڈال کر رکھ ديں، اور جب جي چاہے استعمال کريں، يہ چٹني تين چار ماہ تک خراب نہيں ہو سکتي۔