سرحدی
01-03-2012, 02:56 PM
حال ہی میں پروپاکستانی پر ایک آرٹیکل شائع ہوا جس میں اعداد و شمار کے ذریعے یہ اندازہ لگایا گیا کہ پاکستان دنیا بھر میں گوگل پر کی ورڈ “sex” ڈھونڈنے والوں میں سرفہرست رہا۔ اس آرٹیکل کو پڑھنے کے بعد میرا دل بہت دکھا اور میں کافی پریشان رہا۔
میں نے سوچا کہ کیا ہم میں سے اکثر پاکستانی سارا وقت انٹرنیٹ پر یہی کام کرتے رہتے ہیں؟ کیا ہم واقعی اخلاقی لحاظ سے اتنا گر چکے ہیں؟ میں نے فیصلہ کیا کہ میں دیکھوں تو سہی کہ کیا پاکستانیوں نے گوگل پر اس کے علاوہ بھی کچھ ڈھونڈا ہے۔
اس حوالے سے گوگل پر میں نے سب سے پہلے لفظ Muhammad PBUH ‘محمدﷺ’ کے بارے میں تفصیلات جاننا چاہیں۔ آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ پاکستان دنیا بھر میں اس لفظ کی سرچ کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے ۔
http://propakistani.pk/urdu/wp-content/uploads/2012/01/Muhammad-PBUH_thumb.jpg
اسی طرح جب میں نے Islam کے حوالے سے گوگل پر دیکھا تو پاکستان دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے۔
http://propakistani.pk/urdu/wp-content/uploads/2012/01/Islam_thumb.jpg
لفظ Quran کے حوالے سے بھی پاکستان گوگل سرچ ٹرینڈز میں اول نمبر پر ہے اور کراچی اسلام آباد اور لاہور بالترتیب پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
http://propakistani.pk/urdu/wp-content/uploads/2012/01/Quran_thumb.jpg
لفظ Education کے حوالے سے پاکستان پھر دنیا بھر میں اول نمبر پر رہا۔
http://propakistani.pk/urdu/wp-content/uploads/2012/01/Education_thumb.jpg
اسی طرح لفظ English ڈھونڈنے والوں میں بھی پاکستان ہی اول نمبر پر رہا۔
[align=center]http://propakistani.pk/urdu/wp-content/uploads/2012/01/English_thumb.jpg
اسی طرح لفظ Scholarships ڈھونڈنے والوں میں پاکستان کا نمبر 5 رہا۔
http://propakistani.pk/urdu/wp-content/uploads/2012/01/Scholarships_thumb.jpg
ان تمام کے علاوہ پاکستان لفظ Jobs اور لفظ Peace ڈھونڈنے والوں میں بھی اول رہا۔ اسکے علاوہ Information Technology کے حوالے سے پاکستان کا نمبر 7 رہا۔ Physics ’فزکس‘ اور Thesis کی ورڈ میں پاکستان کا نمبر 2 رہا۔
ان تمام کی ورڈز کو دیکھا جائے تو یقینی طور پر یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ پاکستانی عوام اور معاشرہ ابھی بھی اپنی تہذیب ، مذہب اور اخلاقی اقدار کو نہیں بھولا۔ گو کہ کچھ لوگ ایسے ہیں جو انٹرنیٹ کو غیر اخلاقی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں لیکن ہمیں یہ چاہیے کہ جہاں ان لوگوں کے بارے میں دنیا بھر میں بڑھا چڑھا کر بیان کیا جاتا ہے وہیں پاکستان اور پاکستانیوں کی اچھائیوں اور مثبت پہلو کو بھی اجاگر کیا جائے۔
اللہ ہم پر اپنا کرم کرے۔ آمین۔
بشکریہ پرو پاکستانی