PDA

View Full Version : اردو منظر میں درست پوسٹ کرنے کا طریقہ



admin
01-10-2012, 08:05 PM
تحریر کو مختلف شکل دینے کے لئے مثلاً فونٹ تبدیل کرنے، تحریر کو رنگ دینے، سائز بڑا کرنے، موٹا کرنے، ٹیڑھا کرنے، انڈر لائن کرنے۔ دائیں بائیں اور درمیان میں کرنے وغیرہ کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ جو تحریر لکھی ہو اسے مکمل سلیکٹ کر لیا جائے۔ اور پھر تحریر کو خوبصورت بنانے والے جو ٹولز ایڈیٹر میں اوپر دئیے گئے ہیں ان میں سے کسی ایک پر کل کر دیا جائے۔ تحریر میں جتنی مرتبہ بھی تبدیلی کرنے کی ضرورت پیش آئے تحریر کو مکمل سلیکٹ کر کے کوڈز استعمال کئے جائیں اس طرح کوڈز درست لگتے ہیں۔ نیچے امیج سے واضح کر رہا ہوں۔
http://urdulook.info/imagehost/?di=7132620770210
http://urdulook.info/imagehost/?di=4132620770214
اسی طرح امیج لگانے کے لئے بھی میں نے اردو منظر پر ایک مضمون لکھا تھا وہ لنک کر رہا ہوں۔
اردو منظر امیج ہوسٹنگ پہ امیج اپ لوڈ کرنے اور فورم پر لگانے کا طریقہ (http://urdulook.info/portal/showthread.php?tid=4151&pid=13623#pid13623)
اس میں امیج کوڈ جو آخری والا دیا گیا ہے وہ وہاں سے صرف کاپی کر کے پوسٹ میں پیسٹ کر دیا کریں امیج لگ جایا کرے گا۔ ایڈیٹر میں جو اوپر امیج لگانے کے لئے ٹیگ دیا گیا ہے وہ اس صورت میں استعمال کیا جاتا ہے کہ کہیں اور سے امیج کا ڈائریکٹ لنک یعنی بغیر امیج کے کوڈ لگے اٹھایا جائے تو اس ٹیگ پر کلک کر کے لنک وہاں پیسٹ کر کے اوکے کیا جاتا ہے۔

آپ بس اتنا خیال رکھیں کہ جب امیج کے لنک گرد ایسے کوڈ لگے ہوئے ہوں تو وہ سیدھا سیدھا پیسٹ کر دیا کریں مزید کچھ کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔



شکریہ