PDA

View Full Version : 15 سال بغیر چارج کئے چلنا والا موبائل فون



این اے ناصر
01-11-2012, 08:33 AM
http://urdu.thenewstribe.com/wp-content/uploads/2012/01/mobile-charger.jpg
http://spareonephone.com/images/product_page.jpg
نیویارک : کیا آپ اپنے موبائل فون کو روزانہ ، دوسرے یا تیسرے دن چارج کرنے پر پریشان رہتے ہیں؟ اگر ہاں تو اب ایسا موبائل فون منظرعام پر آنے والا ہے جو 15 سال جی ہاں پندرہ برس تک چارج رہے گا۔

یہ حیرت انگیز فون XPAL Power نامی کمپنی تیار کر رہی ہے جسے 15 برس تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

50 ڈالر کے Spareone نامی یہ موبائل ڈبل اے ٹیکنالوجی کی حامل بیٹری کے ذریعے چلتا ہے، جو کہ لیتھیم سے تیار کی گئی ہے، جو اسے مسلسل 15 برس تک چارج رکھنے کے لئے مددگار ہے، یہ ہمارا نہیں کمپنی کا دعویٰ ہے۔

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں کسی وقت فروخت کے لئے پیش کئے جانے والے اس موبائل فون کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ کسی بھی ایسے وقت جب دیگر موبائل فون کام چھوڑ دیتے ہیں یہ کم قیمت ڈیوائس کام آئے گی، جیسے ٹریفک حادثات، سیاحت اور مہم جوئی وغیرہ۔

بشکریہ ۔ دی نیوزٹرائب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ:
اس میں یہ بات بیان کی گئی ہے کہ بیٹری کی شیلف لائف تک کام کرے گا ، بشرطیکہ آپ اسے کم سے کم استعمال کریں ،
مگر آپ کے روزانہ کئی گھنٹے استعمال کے بعد اس کو بھی چارج کرنا ہو گا ، اسے ایمرجنسی میں استعمال کیا جا سکتا ہے ، عام استعمال کے لیے یہ موزوں نہیں ،

بےباک
01-11-2012, 08:51 AM
بہت خؤب ناصر شاھین ،:cancan: