PDA

View Full Version : بد اخلاق عورت



محمدمعروف
01-12-2012, 11:30 AM
مشہور ریاضی دان ،خوارزمی سے عورت سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے یوں جواب دیا:
جب عورت۔۔۔بااخلاق ہو تو اس کا ایک مرتبہ ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔=1
جب عورت۔۔۔صاحب جمال ہو تو اس کے مرتبہ میں ایک صفر کا اضافہ ہوجاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔=10
جب عورت۔۔۔صاحب مال ہو تو اس کا مرتبہ مزید ایک صفر بڑھ جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔=100
جب عورت۔۔۔صاحب حسب و نسب ہو تو اس کے مرتبہ میں مزید ایک صفر بڑھ جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔=1000
جب ایک )حسن اخلاق(نہ رہے تو خالی صفریں بچ جاتی ہیں جو کسی بھی کام کی نہیں ۔
حس اخلاق کی تعلیم ہمارے آقا محمدصلی اللہ علیہ وسلم نے دی ۔حسن اخلاق ہی ایسی چیز ہے جس سے پرسکون ماحول اور پاکیزہ زندگی نصیب ہوتی ہے ۔ عورت جس کے ذمے پورے خاندان کی پرورش اور تربیت ہے اگر اس کا اخلاق ہی اچھا نہ ہوتو اس کی وجہ سے پورا خاندان بے سکونی میں میں مبتلا ہوتاہے ۔کیسی خوب بات کہی ہے خوارزمی نے کہ حسن اخلاق کے بغیر کچھ بھی باقی نہیں رہتا،عور جس کو خود حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے ناقص العقل اور ناقص الدین ارشاد فرمایا،اس کے اندر سے اگر یہی ایک حسن اخلاق کی خوبی بھی جاتی رہے تو اس کا مال ،جمال اور حسب و نسب کس کام کے۔
کہا جاتا ہے کہ عورت اپنی ہر کمزوری اپنے مکر وفریب ،چرب زبانی اور چالاکی سے چھپا سکتی ہے مثلاً چوری ،بے حیائی ،ایذاء وغیرہ کے ارتکاب سے منکر ہو کر اپنی چالاکی کے ذریعے سزا سے بچ سکتی ہے لیکن بدکلامی ،بد اخلاقی ایسے خطرناک روحانی امراض ہیں کہ جنہیں عیار و مکار خاتون بھی نہیں چھپا سکتی ،نتیجتا بدکلام ،بداخلاق ،گالیاں دینے والی معاشرہ میں بدنام ہوکر رہ جاتی ہے ۔خواتین ،بچے حتیٰ کہ اس کے قریبی عزیز بھی اس سے دور دور رہتے ہیں ۔
قرآن کریم تعلیم الاخلاق کا نصاب ہے سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خلاصہ بھی حسن اخلاق ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو یہ نعمت نصیب فرمائے۔آمین
از: اخت محمد حمید
بشکریہ :ماہنامہ صدائے فاروقیہ شجاع آباد

بےباک
01-13-2012, 01:02 AM
بہت خؤب ، جناب محمد معروف صاحب ،
جزاک اللہ
:23_30_126[1]:

رخشی
01-13-2012, 06:34 AM
بہت اچھی باتیں لکھیں ھیں آپ نے بھیا

شاہنواز
04-07-2012, 04:17 PM
کھل کر بات کرنے کی اجازت ہے

شاہنواز
04-07-2012, 04:18 PM
یہ دوسرا موضوع عورت ذات پر ہے اگر تھوڑا سا کھلنے کی اجازت ہے تو کچھ لکھوں

شاہنواز
04-09-2012, 02:28 AM
مجھعے کوئی اجازت نہیں دے رہا ناظم اعلٰی جی

انجم رشید
04-09-2012, 11:47 AM
السلام علیکم ۔
شکریہ جناب جزاک اللہ