PDA

View Full Version : امریکی فوجیوں کے ہاتھوں لاشوں کی تذلیل



بےباک
01-13-2012, 01:14 AM
http://www.youtube.com/watch?v=a4UPPaHbhkY
http://www.youtube.com/watch?v=Y7PHOa8eBrU
امریکی وزیرِدفاع لیون ہنیٹا کا کہنا ہےکہ یہ ویڈیو انتہائی قابلِ مذمت ہے جس میں امریکی مرینز کو طالبان کی لاشوں پر پیشاب کرتے دکھایا گیا ہے۔

لیون پنیٹا کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو میں جو لوگ شامل ہیں ان کے خلاف ’سخت سے سخت کارروائی‘ کی جائے گی۔

افغان صدر حامد کرزئی نے بھی اس ویڈیو کی سخت مذمت کی ہے۔

صدر حامد کرزئی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتِ افغانستان اس ویڈیو سے بہت پریشان ہے جس میں طالبان کی لاشوں کی بے حرمتی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ بہت غیر انسانی عمل ہے اور افغان حکومت امریکی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس معاملے میں قصوروار پائے جانے والوں کو سخت سزا دی جائے۔

افغان طالبان نے بھی اس ویڈیو کی شدید مذمت کی ہے۔

طالبان کے ترجمان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ انسانی عمل نہیں ہے اور ہمیں اس بارے میں بات کرتے ہوئے بھی اچھا نہیں لگ رہا۔‘

ترجمان قاری یوسف احمدی کا کہنا تھا کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا جب امریکی فوجیوں نے ایسی غیر انسانی حرکت کی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکیوں پر طالبان کے حملے جاری رہیں گے۔

ایک اور طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ ’اس ویڈیو کے منظرِ عام پر آنے کے باوجود بھی جنگ کے خاتمے سے متعلق مذاکرات میں رکاوٹ نہیں آئے گی‘۔

دوسری جانب امریکی فوج نے کہا ہے کہ وہ اُس ویڈیو کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے۔

(بشکریہ بی بی سی )
http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2012/01/120112_taliban_dead_desecration_ar.shtml
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(بشکریہ نیوز ٹرائیبیوٹ)
واشنگٹن : افغانستان میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں طالبان کی لاشوں کی بے حرمتی کی وڈیو جاری کردی گئی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ 4 افراد فوجی یونیفارم میں داڑھی والے 3 مردہ انسانوں پر پیشاب کررہے ہیں، زمین پر پڑے ہوئے تین افراد میں سے ایک خون میں لت پت ہے۔

امریکی میرین فورس نے کہا ہے کہ وہ اُس وڈیو کو جانچ رہی ہے جس میں ایلیٹ فورس کے اراکین کو طالبان کی لاشوں کی بے حرمتی کرتے دکھایا گیا ہے۔

فوج کا کہنا ہے کہ وڈیو کلپ میں جو منظر دکھایا گیا ہے وہ ان کی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتا۔

یہ وڈیو انٹرنیٹ پر بھیجی گئی ہے تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ وڈیو کس نے بھیجی ہے اور نہ ہی اس کے اصل ہونے کی تصدیق ہوسکی ہے۔

امریکی میرین فورس کا کہنا ہے کہ اس وڈیو کے بارے میں مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

پینٹاگون میں واقع میرین کور کے ہیڈکوارٹر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ’جو مناظر اس وڈیو میں دکھائے گئے ہیں وہ ہماری اقدار سے میل نہیں کھاتے اور نہ ہی ہماری کور میں موجود میرین کے کردار کے عکاس ہیں تاہم اس معاملے کی مکمل چھان بین کی جائے گی۔‘

اسلامک امریکن کونسل کا کہنا ہے کہ اگر اس وڈیو کی تصدیق ہوجاتی ہے تو اس میں دکھائے جانے والے مناظر کسی طور بھی امریکی فوجی اہلکاروں کو زیب نہیں دیتے۔

امریکی وزیرِ دفاع لیون پنیٹا کو لکھے گئے ایک خط میں کونسل نے کہا ہے کہ ’ہم مردوں کی بظاہر ہونے والی اس بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں، ایسا شرمناک اور غیراخلاقی عمل نہ صرف ہماری قوم کے فوجی قوانین بلکہ بین الاقوامی جنگی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا اب بھی ہم اندھے رہیں گے ؟؟؟؟؟:@:@:huh::huh::huh:

بےباک
01-14-2012, 11:41 AM
http://ummat.com.pk/2012/01/14/images/story5.gif

شاہنواز
04-01-2012, 01:50 AM
ظاہر بے وجہ طویل جنگ جس کا نہ سر نہ پیر کب ختم ہوگی امریکی فوجی اپنے ملک پر نہیں تو مردہ پر ہی غصہ نکالیں گے نہ جو ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے