PDA

View Full Version : کلیجی کے کباب



تانیہ
01-15-2012, 01:08 AM
اجزا :

کلیجی ایک عدد
نمک، سرخ مرچ حسبِ ذائقہ
گرم مسالہ پسا ہوا ایک چمچی
سفید زیرہ، سُوکھا ہوا دھنیا پسا ہوا ایک چمچی کےبرابر
لہسن آٹھ دس جوے
ترکیب :

کلیجی کےچھوٹےچھوٹےٹکڑے کرلیں۔ اورپانی میں لہسن ڈال کراُس کو اُبال لیں۔ اس سے اُس کا خون خُشک ہوجائے گا۔ اب سارا مسالہ باریک پیس لیں۔ اورتھوڑا سا پانی ڈال کر مسالہ کلیجی کےایک ایک ٹکرے کوعلیحدہ علیحدہ لگا دیں- اب یہ ٹکڑے سیخوں پرچڑھا لیں اورکوئلوں کی آنچ پرسینک لیں۔ خیال رہے کہ آنچ اتنی تیزنہ ہو کہ جل جائیں ۔ ہلکی آنچ پرمسالہ اورخون دونوں خشک ہوجائیں گے۔ سیخوں سے کلیجی اُتار لیں یا سیخوں سے کلیجی اُتارلیں یا سیخوں کےساتھ پیش کریں۔

کلیجی کے کباب آپ بغیر اُبالےہوئےبھی بنا سکتےہیں۔ لیکن اس میں بالکل ہلکی آنچ پر پکانا پڑے گا اورجب تک خون نہ خشک ہو سیخ کو گُھماتے رہنا پڑے گا۔