PDA

View Full Version : مانگے کے چراغوں سے اُجالا نہیں کرتے



عبادت
01-19-2012, 03:51 PM
مانگے کے چراغوں سے اُجالا نہیں کرتے
پلکوں سے گِرے اشک سنبھالا نہیں کرتے

تاخیر ہوئی ہے تو کوئی وجہ بھی ہو گی
یوں دل میں کوئی وہم پالا نہیں کرتے

پھر بعد میں رونا پڑے جس کے لیے، اُس کو
یوں خواب جھروکوں سے نکالا نہیں کرتے

جس شخص کے ہونٹوں سے ہنسی چھین لی تم نے
کیوں آکے تم اب اس کا ازالہ نہیں کرتے

پھر اس کے جنازے کو اٹھانا بھی پڑے گا
عزت سرِ بازار اچھالا نہیں کرتے

این اے ناصر
04-16-2012, 09:37 AM
واہ بہت خوب جناب ۔ شئیرنگ کاشکریہ۔

نگار
02-16-2013, 04:18 PM
جس شخص کے ہونٹوں سے ہنسی چھین لی تم نے
کیوں آکے تم اب اس کا ازالہ نہیں کرتے

پھر اس کے جنازے کو اٹھانا بھی پڑے گا
عزت سرِ بازار اچھالا نہیں کرتے

واہ کیا بات ہے
بہترین شاعری ارسال کرنے پہ آپ کا بہت بہت شکریہ

سید عمران کاظمی
02-09-2014, 04:44 PM
بہت ہی عمدہ لاجواب

تانیہ
02-09-2014, 10:16 PM
واہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔