PDA

View Full Version : کیوں ساجن کی آس نہیں ہے؟



عبادت
01-19-2012, 03:57 PM
کیوں ساجن کی آس نہیں ہے؟
اس کو مِرا احساس نہیں ہے

کیا ہے ہجر ، وچھوڑا ، فرقت؟
عشق، مجھے تو راس نہیں ہے

دھڑکن دل سے روٹھ گئی کیوں؟
کلیوں میں جو باس نہیں ہے

شبنم سی ہے کیوں پھولوں پر؟
آس بعید ہے ، پاس نہیں ہے

کیا ساجن واپس آئے گا؟
اب آنکھوں کو پیاس نہیں ہے

این اے ناصر
04-16-2012, 09:37 AM
واہ بہت خوب جناب ۔ شئیرنگ کاشکریہ۔

سید عمران کاظمی
02-09-2014, 04:54 PM
واہ جی واہ کیا بات ہے