PDA

View Full Version : کھیل ہی کھیل میں



تانیہ
12-01-2010, 11:12 AM
اس موضوع میں بیت بازی، انتاکشری، الفاظ کے کھیل اور دوسرے پر لطف کھیل کھیلے جائیں گے۔ ان کھیلوں میں شرکت کی دعوت عام ہے۔.....تو سب سے پہلے بیت بازی شروع کرتے ہیں اور پہلا شعر میری طرف سے


محبتوں سے ہے دنیا کی روشنی قائم
میں اپنا پیار ہر انسان کے نام کرتی ہوں

بےباک
12-07-2010, 04:51 PM
اچھی شروعات ھے ، ھاھاھا
میں اس کے بعد شعر لکھوں گا ،
پہلے اس کی روانی دیکھوں گا

سقراط
12-14-2010, 09:30 PM
بدلا نہ میرے بعد بھی موضوعِ گفتگو
میں جاچکا ہوں پھر بھی تیری محفل میں ہوں

تانیہ
12-22-2010, 04:49 PM
ناصر نہ طے ہوئے غمِ جاناں کے مرحلے
اس بےوفا کا گھر بھی میرے راستوں میں تھا

اوشو
12-24-2010, 06:39 AM
آخرِ شب کے ہم سفر ، فیض نہ جانے کیا ہوے
رہ گئی کس جگہ صبا ، صبح کدھر نکل گئی
فیض

ھارون رشید
01-11-2011, 03:10 PM
یہ اداس اداس سے بام و در یہ اجاڑ اجاڑ سی رہگزر
چلو ہم نہیں نہ سہی مگر سرِ کوئے یار کوئی تو ہو

تانیہ
05-09-2011, 01:11 AM
وقت کو نجانے کیا ہوا ہے
جب سے تم گئے ہو ٹھہر سا گیا ہے

سقراط
05-09-2011, 03:04 PM
یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا
اگر اور جیتے رہتے یہی انتظار ہوتا

تانیہ
05-13-2011, 01:57 AM
اب کے تجدید وفا کا نہیں امکاں جاناں
یاد کیا دلائیں تجھے تیرا پیماں جاناں

سقراط
05-13-2011, 01:20 PM
نظر عذاب ہے اب پاؤں میں ہو اگر زنجیر
فضا کے رنگ کو دیکھوں کہ بال و پر دیکھوں

تانیہ
05-19-2011, 11:08 AM
نہیں ، نہیں یہ خبر کسی دشمن نے دی ہو گی
وہ آئے ، چلے گئے اور مجھ سے ملے نہیں

نگار
12-18-2011, 03:01 AM
اچانک پھر بچایا ھے کسی نادیدہ ہستی نے
مگر کیسے ہوا یہ معجزہ یہ معلوم کرنا ھے


تجھے کچھ یاد ھے کل تجھے کب میں یاد آیا تھا
مجھے اے ماں! ترا وقتِ دعا معلوم کرنا ھے