PDA

View Full Version : بھلا دیا نا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ؟



عبادت
01-24-2012, 03:31 PM
نظم


اداس رت میں ،
لہو کی بوندوں میں ،
بس اداسی ہی جاگتی ہے
کہیں پڑھا تھا کہ پھر سنا تھا
تو یوں بھی ہوتا ہے یہ اداسی ،
تمام یادوں کی نرم و نازک سی کونپلوں کو ،
کبھی اچانک ہی نوچ لیتی ہے ،
بے خیالی میں، بے خودی میں
سنو یہ دھڑکا لگا ہے من کو ،
نہ ایسا ہو کہ تم ایسی رت میں ہمیں بھلا دو
یہی تو تم سے کہا تھا جاناں !
وہی ہوا ناں۔ ۔ ۔ ۔بھلا دیا نا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ؟

این اے ناصر
01-24-2012, 06:04 PM
ہم بھول گئے ہربات مگرتیراپیارنہیں بھولے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈئیراتنی اُداس شاعری ، آخرکیابات ہے۔ :Ghelyon:

عبادت
01-27-2012, 01:38 AM
ہم بھول گئے ہربات مگرتیراپیارنہیں بھولے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈئیراتنی اُداس شاعری ، آخرکیابات ہے۔ :Ghelyon:



ھاھاھاھاھاھاھاھا
کبھی کبھی ناصر بھائی اداس ہو کر بھی دیکھنا چاہیے کے اس
میں کیا مزا ہے کبھی اداس ہونا ہی پڑ جاتا ہے اخر بندہ اداسی کے
مزے سے تو واقف ہو
:friends: