PDA

View Full Version : عشق کو آگ کا دریا میں لکھوں کیسے لکھوں

فاروق درویش
01-25-2012, 09:32 PM
عشق کو آگ کا دریا میں لکھوں کیسے لکھوں
حسن کو چاند سا چہرہ میں لکھوں کیسے لکھوں

کیا سفر نامہ ء صحرائے محبت میں لکھوں
دشت آشوب میں جلنا میں لکھوں کیسے لکھوں

ڈوب کر کیا کوئی اُبھرا ہے سفینہ دل کا
بحر ِ کلفت سے اُبھرنا میں لکھوں کیسے لکھوں

حسن ِ یوسف کی تو عاشق ہے خدائی ساری
اک زلیخا کا ہی قصہ میں لکھوں کیسے لکھوں

شب سے پہلے ہی یہ دل چاند سا چہرہ مانگے
دل ِ نادان ہے پگلا میں لکھوں کیسے لکھوں

آنکھ کھل جائے تو تنہائی سے خوف آتا ہے
ہجرِ مژگاں میں سلگلنا میں لکھوں کیسے لکھوں

کیوں محبت کی نشانی کو لکھوں تاج محل
عشق کی قید کا نوحہ میں لکھوں کیسے لکھوں

قتل ہوتے ہیں زمانے میں سوئے حشررقیب
میرا قاتل ہے مسیحا میں لکھوں کیسے لکھوں

سنگ برسے تو مرے دوست تماشائی تھے
سنگ دل شہر تھا سارا میں لکھوں کیسے لکھوں

سوئے محشر نہ قلم ہے نہ سیاہی نہ دوات
مرگِ درویش کا قصّہ میں لکھوں کیسے لکھوں

تانیہ
01-26-2012, 10:21 AM

واہ۔۔۔۔۔واہ
زبردست
بہت زبردست
تین بار پڑھ چکی ہوں اور ہر ہر شعر ہر بار نیا مزا دیتا ہے
http://www.commentsyard.com/graphics/flowers/flowers02.gif

فاروق درویش
01-26-2012, 10:24 AM
تانیہ بیٹا جی ، میں اس محبت اور پزیرائی کیلئے ممنون ہوں ۔۔۔۔۔۔ جگ جگ جئیں ،،،،،،،،
سدا خوش آباد و خوش مراد

admin
01-26-2012, 07:14 PM
سوئے محشر نہ قلم ہے نہ سیاہی نہ دوات
مرگِ درویش کا قصّہ میں لکھوں کیسے لکھوں
شعر و شاعری اور ادب سے تو اب اتنا لگاؤ ہے کہ رات کو جب تک کتاب کے چند صفحات کا مطالعہ نہ کر لیں نیند ہی نہیں آتی۔ میرے لئے تو مطالعہ ہی سکون کا بہترین ذریعہ ہے۔ اور اچھی کتاب یا اچھی شاعری کی تو کیا ہی بات ہے۔
آپ کے اشعار پڑھ کر بہت مزہ آتا ہے۔ آپ کا اپنا الگ انداز ہے شعر کہنے کا۔۔۔۔۔۔۔ جو روایتی پن سے کچھ ہٹ کر ہے اور یہی بات آپ کے اشعار پڑھنے اور ان سے محظوظ ہونے کو اکساتی ہے۔:photosmile:

فاروق درویش
01-28-2012, 06:42 PM

برادر محترم منتظم اعلی ! ان محبتوں اور حوصلہ افزائی کیلئے ممنون و مشکور ہوں ، سدا سلامت و آباد خوش آباد و خوش مراد رہیں ۔۔۔۔۔۔۔

محمدمعروف
01-28-2012, 09:12 PM
ماشاء اللہ بہت خوبصورت کلام ہے آپ کی شاعری کو بے حد پسند کرتا ہوں کیونکہ آپ کے افکار میں حقیقت پسندی اور فکر ہے اس سے قبل بھی آپ کی کچھ نظمیں اور غزلیں آپ کے بلاگ پر پڑھ چکا ہوں اللہ تعالیٰ آپ کے افکار و خیالات میں مزید بلندی پیدا فرمائے ۔

فاروق درویش
01-30-2012, 11:26 PM
ماشاء اللہ بہت خوبصورت کلام ہے آپ کی شاعری کو بے حد پسند کرتا ہوں کیونکہ آپ کے افکار میں حقیقت پسندی اور فکر ہے اس سے قبل بھی آپ کی کچھ نظمیں اور غزلیں آپ کے بلاگ پر پڑھ چکا ہوں اللہ تعالیٰ آپ کے افکار و خیالات میں مزید بلندی پیدا فرمائے ۔

جزاک اللہ برادر معروف صاحب ۔۔۔ اللہ سبحان تعالیٰ دین و دنیا میں سرخرو فرمائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الہی آمین