PDA

View Full Version : میرا پاکستان



تانیہ
06-05-2012, 05:52 PM
اس موضوع میں ہم پاکستان کے مختلف شہروں کے بارے میں اپنی اپنی معلومات بمع تصاویر ایک دوسرے سے شیئر کرینگے آپ اگر کسی دوسرے شہر کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں رکھتے تو اپنے موجودہ شہر جہاں اپ رہائش پزیر ہیں کے بارے میں بھی جو معلومات رکھتے ہوں شیئر کر سکتے ہیں اور تصاویر بھی جیسے کہ اپکے شہر کا محل وقوع جغرافیہ تاریخ وجہ شہرت یا تفریحی مقامات وغیرہ وغیرہ..تمام ساتھیوں کو اس سلسلےمیں دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اپنا علم شیئر کریں اور اس سلسلے کو جاری رکھیں

تو سب سے پہلے میں میرے شہر گجرات کے بارے میں کچھ معلومات شیئر کرنا چاہونگی
http://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/2/2b/Pakistan_-_Gujrat_map.png

http://3.bp.blogspot.com/_Epw0k2BMMnI/SqFWCFmrHFI/AAAAAAAAAFA/NQnDB-EWWis/s320/gujrat+urdu+khatati+title.gif
محل وقوع
گُجرات دریائے چناب کے کنارے آباد ہے ۔ لاہور سے120 کلومیٹر جنوب میں ہے ۔ آس پاس کے مشہور شہروں میں وزیرآباد، گوجرانوالہ ، لالہ موسیٰ، جہلم، کوٹلا ، منڈی بہاالدین اور آزاد کشمیر شامل ہیں ۔ شہر سینکڑوں دیہاتوں میں گھِرا ہوا ہے۔ جہاں سے لوگ کام کاج کیلئے شہر کا رخ کرتے ہیں۔ ضلع گُجرات کے زیادہ تر لوگ کھیتی باڑی کرتے ہیں۔

جغرافیہ
یہ قدیمی شہر دریاؤں دریائے جہلم اور دریائے چناب کے درمیان واقع ہے۔ اسی وجہ سے یہاں کی زمین بہت ذرخیز ہے، زیادہ تر گندم ، گنے اور چاول کی کاشت کیلئے موزوں ہے۔ گجرات کے شمال مشرق میں جموں کشمیر اور شمال مغرب میں دریائے جہلم واقع ہے جو گجرات کو ضلع جہلم سے علیحدہ کرتا ہے۔ مشرق اور جنوب مشرق میں دریائے چناب جو ضلع گجرات کو ضلع گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سے علیحدہ کرتا ہے اور جنوب میں منڈی بہاؤالدین واقع ہے- ضلع گجرات کا رقبہ تقریبا 3192 مربع کلومیٹر ہے اور یہ تین تحصیلوں،جن میں تحصیل گجرات، کھاریاں اور سرائے عالمگیر شامل ہیں۔

گجرا شہر مشہور شاھرا ‎‎جی ٹی روڈ پر واقع ہے۔ اس ضلع کے جنوب سے دریاۓچناب اور شمال سے دریاۓ جہلم‏ ‏‎ گزرتا ہے۔ اس ضلع کے تین فوجی جوان نشان حیدر حاصل کر چکے ہیں.جن میں میجر عزیز بھٹی،میجر شبیر شریف اور میجر محمد اکرم شامل ہیں۔
شہیدوں کی یادگار کے لیئے بنایا گیا برج
http://profile.ak.fbcdn.net/hprofile-ak-snc4/hs464.snc4/50272_115180838536101_852_n.jpg

تاریخ
گجرات ایک قدیمی شہر ہے۔ برطانوی تاریخ دان Gen. Cunningham کے مطابق گجرات شہر 460 قبل مسیح میں راجہ بچن پال نے دریافت کیا۔ تاریخ بتاتی ہے کہ اسکندر اعظم کی فوج کو ریاست کے راجہ پورس سے دریائے جہلم کے کنارے زبردست مقابلے کا سامنا کرنا پڑا۔ شہر کے محکمانہ نظام کی بنیاد 1900میں برطانوی سامراج نے ڈالی، جو علاقہ کے چوہدری دسوندھی خان، جو محلہ دسوندھی پورہ کے رہنے والے تھے، کی مدد سے شروع کی گئی۔ مغلیہ دور میں، مغل بادشاہوں کا کشمیر جانے کا راستہ گجرات ہی تھا۔ شاہ جہانگیر کا انتقال کشمیر سے واپسی پر راستے میں ہی ہو گیا، ریاست میں بدامنی سے بچنے کیلئے انتقال کی خبر کو چھپایا گیا اور اس کے پیٹ کی انتڑیاں نکال کر گجرات میں ہی دفنا دی گئی، جہاں اب ہر سال شاہ جہانگیر کے نام سے ایک میلہ لگتا ہے۔ انگریزوں اور سکھوں کے درمیان دو بڑی لڑائیاں اسی ضلع میں لڑیں گئیں، جن میں چیلیانوالہ اور گجرات کی لڑائی شامل ہیں۔ اور گجرات کی لڑائی جیتنے کے فورا بعد انگریزوں نے 22فروری 1849 کو پنجاب کی جیت کا اعلان کر دیا۔ گجراتیوں کے بارے میں ایک کہاوت "جوتی چک" کے نام مشہور ہے۔ ہوا یوں کہ ایک ہندو اس راستے سے کہیں جا رہا تھا۔ گجرات سے آگے نکل کر اس کی بیوی گم ہو گئی، اس نے لوگوں سے کہنا شروع کر دیا کہ اس کی جوتی چوری ہو گئی ہے۔ "اصل میں پرانی سنسکرت میں "جوتی" بیوی کو کہا جاتا تھا۔"

تاریخی باقیات
ایسی کئی تاریخی عمارتیں اور باقیات کھنڈروں کی شکل میں گجرات کے آس پاس موجود ہیں۔ گرینڈ ٹرنک روڈ جسے "جی ٹی روڈ" بھی کہا جاتا ہے، شیر شاہ سوری نے بنوائی تھی جو گجرات کے پاس سے گزرتی ہے، ابھی تک جوں کی توں موجود ہے- یہاں کے زیادہ تر لوگ آرائیں مہر ،جٹ وڑائچ ہیں۔ قریبی قصبوں میں شادیوال، کالرہ کلاں، کنجاہ، ڈنگہ، کوٹلہ کری شریف, کڑیانوالہ اورجلالپور جٹاں شامل ہیں۔

وجہ شہرت
گجرات معروف رومانى داستان سوہنى ميہنوال كا شہر ہے
گجرات بجلى كےپنكھوں اور جوتوں كي صعنت ميں ايك نام ركھتا ہے
مزید میں گجرات کے کچھ مقامات کے بارے میں بتانا چاہونگی تصاویر کے ساتھ

http://sohailabid.com/images/082.jpg

دریائے چناب گجرات کا خوبصورت منظر

http://sohailabid.com/images/085.jpg

چوک پاکستان گجرات

http://urdulook.info/imagehost/?di=MP5K

یہ گجرات شہر کا مشہور چوک شیشہ چوک ہے جہاں کی مٹھائی بہت پسند کی جاتی ہے

http://cache.virtualtourist.com/1253438-In_a_sweet_shop_with_my_friends_in_Gujrat-Gujrat.jpg

تانیہ
06-05-2012, 05:55 PM
یہ گجرات گرلز کالج کی پرانی بلڈنگ ہے لیکن اسکے ساتھ ہی نئی عمارت بھی بنائی گئی ہے
اور اسکے ایک طرف جو لوہے کا جنگلا سا نظر آ رہا ہے یہ گول شکل میں بہت بڑا سا ایک فوارہ ہے اس چوک کو فوارہ چوک بھی کہا جاتا ہے اور اسکی ایک طرف میں بہت ساری نیو بلڈنگز بھی بن چکی ہیں اب

http://images.world66.com/fa/ti/ma/fatima_jinnah_girl_galleryfull
یہ گجرات پیس ہے جو کہ تفریحی مقام بھی ہے اور شاپنگ کے لیئے بھی زبردست ہے

http://trident.com.pk/images/mm1.jpg

یہ پاسپورٹ آفس گجرات کی بلڈنگ ہے

http://mw2.google.com/mw-panoramio/photos/medium/65541475.jpg

http://t3.gstatic.com/images?q=tbn:cyZDK-2tW0yH_M:http://www.panoramio.com/photos/original/17879701.jpg

شاہدولہ دربار گجرات کا منظر

http://commondatastorage.googleapis.com/static.panoramio.com/photos/original/8517391.jpg

مشہور زمیندار کالج گجرات جو کہ بھمبر روڈ پہ واقع ہے

http://commondatastorage.googleapis.com/static.panoramio.com/photos/original/26216708.jpg


کانواں والا دربار گجرات

http://urdulook.info/imagehost/?di=95ZK


یہ ظہور الہی سٹیڈیم ہے جو کچہری چوک کے پاس ہے

http://2.bp.blogspot.com/_VkeFs6aaetY/SzhZpiTlWhI/AAAAAAAATXA/fowBtCNMnN8/s400/DSC01677.JPG

تانیہ
06-05-2012, 05:55 PM
گجرات میں بہت سی نیو بلڈنگز بنائی گئی ہیں ہوٹلز، میرج ہالز ، شاپنگ پلازے، سکولز،کالجز، دفاتر، ہاسپٹلزوغیرہ وغیرہ جن میں سے صرف چند ایک تصاویر سے دیکھیئے

http://2.bp.blogspot.com/_Epw0k2BMMnI/TJZZTndfVOI/AAAAAAAABQM/dLHXAT0-E6c/s1600/Sarwar+Gold+Plaza+Gujrat+-+Shopping.jpg
http://2.bp.blogspot.com/_Epw0k2BMMnI/S4UqAAQOKzI/AAAAAAAAAw8/XF6OCda08nY/s320/Tulip-+A+Four+Star+Hotel+in+Gujrat.JPG

http://2.bp.blogspot.com/_Epw0k2BMMnI/SzD6crZRBqI/AAAAAAAAAW4/lJJI14hTxe4/s320/Marriage+Hall+in+Gujrat.jpg

مشہور سروس انڈسٹری کا ہیڈ آفس تو لاہور ہے لیکن انکی فیکٹریز میں سے ایک گجرات میں بھی ہے

گجرات میں ایک کھیت کا منظر
http://urdulook.info/imagehost/?di=W0G7
پارک کا خوبصورت منظر

http://urdulook.info/imagehost/?di=929F

گجرات یونیورسٹی کا خوبصورت منظر
http://1.bp.blogspot.com/_vXL2a35vptw/S26m4xJHS4I/AAAAAAAAASQ/68ShVzPmhnw/s400/University of Gujrat III.jpg
آخر میں پرانے گجرات کی کچھ تصاویر
http://urdulook.info/imagehost/?di=VJ0Y

http://urdulook.info/imagehost/?di=9OLI

http://urdulook.info/imagehost/?di=9I2O
فورٹ اکبرگجرات

http://www.urbanpk.com/upkgallery/citypictures/Gujrat/Gujrat%20Fort/Gujrat%20-%20Gujrat%20Fort%20-%20Flikr%20-%202011%20-%2001.jpg

اللہ تعالی میرے وطن کو ہمیشہ سلامت رکھے اور اسکے ہر ہر گوشے میں امن ہو، اسکے دشمن کا ہمیشہ منہ کالا ہو اور یہاں اسلام کا بول بالا ہو ۔۔۔۔آمین
پاکستان زندہ باد

pervaz khan
06-06-2012, 08:57 PM
زبردست

انجم رشید
06-29-2012, 11:40 AM
بہت بہت شکریہ پیاری بہن
انشاءاللہ میں بھی یہاں کچھ لکھوں گا