PDA

View Full Version : یہ کیسی بے خودی ہے



عبادت
02-14-2012, 12:10 PM
یہ کیسی بے خودی ہے

یہ کیسی بے خودی ہے ؟
مقابل وہ گلی ہے

ہے کیا آنکھوں میں بولو ؟
نمی ہے ، روشنی ہے

بتاؤ وصل ہے کیا ؟
یہی تو زندگی ہے

یہ کیا پلکوں پہ جاگا ؟
یہ کربِ آ گہی ہے

یہ اتنا تلخ لہجہ ؟
کسک بے حد سہی ہے

کبھی جینے کا سوچا ؟
کمی شاید یہی ہے

ہے دل کیوں ڈوبتا سا ؟
خلش جو بڑھ گئی ہے

ہے کیا جیون میں آخر ؟
فقط تیری کمی ہے

ہے کیا تحریر دل پر ؟
وفا ، جو اَن کہی ہے

این اے ناصر
04-16-2012, 09:36 AM
واہ بہت خوب جناب ۔ شئیرنگ کاشکریہ۔