PDA

View Full Version : مسجد الحرام توسیعی پروجیکٹ



مدنی
02-14-2012, 07:32 PM
مسجد الحرام کے قریب موجودہ دوہزار ہوٹل اور بلڈنگیں دوماہ میں منہدم کی جائیں گی ۔مسجد الحرام کے توسیعی پروجیکٹ میں آنے والی شاہرہ ابراہیم خلیل اور شاہرہ غزہ کی یہ یہ کثیرالمنازل جدید ترین بلڈنگیں اور ہوٹل مسجد الحرام کے احاطہ میں آجائیں گے۔توسیعی منصوبے کے مطابق مسجد الحرام کا نیا پورشن پانچ منزلہ تعمیر ہورہا ہے جس کی تکمیل پر موجودہ مسجد الحرام کی عمارت کو بھی پانچ منزلہ کردیا جائے گا۔اس طرح پچاس ہزار کی بجائے ساڑھے تین لاکھ عازمین بیک وقت طواف اور نمازادا کرسکیں گے ۔