PDA

View Full Version : ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم، شعبہ امریکی وزارت خارجہ – تاشفين



tashfin28
02-14-2012, 08:09 PM
محترم قابل احترام ممبران!
میں، امریکی وزارت خارجہ کے ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم کا ایک رکن ہوں- ہماری ٹیم کا مقصد پاکستان سے متعلق اہم مسائل کے بارے ميں امریکی حکومت کی پوزیشن واضح کرنا ہے جسں ميں پاکستان امریکہ تعلقات، پاکستان میں مختلف امریکی ترقیاتی منصوبے، اور خطے میں انتہا پسندی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان کے کلیدی کردارجيسے ايشوز شامل ہيں- اسں کے علاوہ ہماری ٹیم یہاں آپ کے سوالات اور ان اہم مسائل کے بارے میں خدشات کا جواب دینے کے لئے ہر وقت موجود ہوگی اور اس بات کا یقین کريگی کہ آپ کے نقطہ نظر کو امریکی انتظامیہ تک پہنچا سکے۔ ہماری ٹیم مختلف پاکستانی اردو فورم اور ویب سائٹ پر اس کوششں میں رہی ہے کہ غلط خبروں کا جواب دے سکے اور قابل احترام ممبران کو ان ايشوز پر امریکی حکومت کے واضح پوزیشن سے روشناس کراسکے
میں آگے اميد رکھتا ہوں کے آپکے قابل احترام کمیونٹی ميں ایک فعال رکن کے حيثت سے کردار ادا کرسکوں
ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم، شعبہ امریکی وزارت خارجہ – تاشفين

ای میل : digitaloutreach@state.gov

بےباک
02-15-2012, 01:47 PM
خؤش آمدید ،
مرحبا ،
آپ کی طرح ہمارے ایک اور مہربان مسٹر فواد احمد صاحب صاحب سے غائیبانہ تعارف ہے ، ، شاید وہ کہیں مصروف ہیں ،
یا آپ نے قلمی نام تبدیل کر لیا ہے اوریا آپ ہی مسٹر فواد احمد ہیں ،
اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، آپ کی کاوش یقینا امریکن حکومت کے لیے کارکردگی کے لحاظ سے قابل فخر ہو گی ،
ہمارے فورم پر تشریف لانے ۔ خوش آمدید ۔


ہماری ٹیم یہاں آپ کے سوالات اور ان اہم مسائل کے بارے میں خدشات کا جواب دینے کے لئے ہر وقت موجود ہوگی اور اس بات کا یقین کريگی کہ آپ کے نقطہ نظر کو امریکی انتظامیہ تک پہنچا سکے۔ ہماری ٹیم مختلف پاکستانی اردو فورم اور ویب سائٹ پر اس کوششں میں رہی ہے کہ غلط خبروں کا جواب دے سکے اور قابل احترام ممبران کو ان ايشوز پر امریکی حکومت کے واضح پوزیشن سے روشناس کراسکے۔

کیا واقعی آپ ہم لوگوں کا نقطہ نظر بھی ان تک پہنچا سکیں گے ، یا یہ ٹریفک یک طرفہ ہو گی ، اور آپ اپنی تنخواہ حلال کریں گے ،جس طرح مسٹر فواد احمد صاحب کام کیا کرتے تھے ، اور جیسا آپ نے فرمایا ہے آپ امریکن حکومت کا نقطہ نظر پیش کریں گے ۔
۔
ہمارے فورم کے ممبران مثبت بات چیت اور سچائی کے ساتھ حقیقی روابط پر خوشی محسوس کریں گے ،

tashfin28
02-16-2012, 12:55 AM
ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم- شعبہ امریکی وزیر خارجہ
محترم دوست !

اسلام عليکم
ميں آپ کی استقباليہ ریمارکس اور نيک خواہشات کے لئے بہت بہت شکر گزار ہوں ۔ ميں کہنا چاہونگا کہ میں یہاں فورم پر آپ کی رائے پر اثر انداز ہونے کے لئے موجود نہیں ہوں ليکن آپ کی بحث مباحثہ ميں حصہ لينا چاہتا ہوں -
ہماری ٹیم کا مقصد پاکستان سے متعلق اہم مسائل کے بارے ميں امریکی حکومت کی پوزیشن واضح کرنا ہے جسں ميں پاکستان امریکہ تعلقات، پاکستان میں مختلف امریکی ترقیاتی منصوبے، اور خطے میں انتہا پسندی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان کے کلیدی کردارجيسے ايشوز شامل ہيں-
سب سے زیادہ اہم طور پر ، ميں آپ کو يقين دلاتا ہوں کہ ان اہم مسائل کے متعلق آپ کی نقطہ نظر کو متعلقہ امریکی انتظامیہ اور پالیسی سازوں تک مکمل طور پر پہنچايا جائےگا ۔
اسں کے علاوہ ہماری ٹیم یہاں آپ کے سوالات اور ان اہم مسائل کے بارے میں خدشات کا جواب دینے کے لئے ہر وقت موجود ہوگی ۔
اس کے ساتھ ميں يہاں فورم پرغلط اور بےبنياد خبروں کا جواب دينے کے ليے اور قابل احترام ممبران کو ان ايشوز پر امریکی حکومت کے واضح پوزیشن اور موقف سے روشناس کرانے کے ليے موجود ہونگا ۔ میری بھرپور کوشش ہوگی کہ آپ کو تصوير کا دوسرا روخ دکھا سکوں اور آپ حضرات کو حقائق کے روشنی میں اپنی رائے بنانے میں مدد کرسکوں۔
میں آگے اميد رکھتا ہوں کے آپکی قابل احترام کمیونٹی ميں ایک فعال رکن کے حيثت سے کردار ادا کرسکوں ۔
ڈیجیٹل آؤٹ ریچ ٹیم، شعبہ امریکی وزارت خارجہ

تاشفين

ای میل : digitaloutreach@state.gov

اردوجواب
07-30-2012, 12:00 AM
تاشفین صاحب،
اسلام علیکم۔
مجھے دہشت گردی کا مطلب و مفہوم سمجھا دیجئے؟

آپ کے جواب کا منتظر

انجم رشید
07-30-2012, 08:24 AM
تاشفین صاحب،
اسلام علیکم۔
مجھے دہشت گردی کا مطلب و مفہوم سمجھا دیجئے؟

آپ کے جواب کا منتظر


چلیں یہیں سے شروع کرتے ہیں جواب کے منتظر ہیں

tashfin28
07-31-2012, 08:11 PM
دہشت گرد اور انسانیت کے خلاف ان کا شيطانی ایجنڈا

يہ بات بہت عجيب ہے کہ اگرآپ يہ سمجھتے ہيں کہ اسلام کو غلط طريقے سے پيش کيا جا رہا ہے اور مسلمانوں کے اميج کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے تو پھر آپ کو چاہيے کہ تمام دنيا ميں موجودہ صورتحال کا تعميری جائزہ لیں اور غير جانب داری کے ساتھ فيصلہ کريں کہ وہ کون سے افراد اور گروہ ہيں جو دانستہ ان مذہبی قدروں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہيں جنھيں ہم سب مقدس گردانتے ہيں۔

دہشت گرد تنظیميں اپنے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے بے گناہ اور معصوم شہریوں کے خلاف حملے کرتے رہتے ہيں۔ لہذا، وہ مذہب کے نام پر کھلے عام انسانیت کے خلاف ان ظالمانہ کارروائیوں کے بارے میں ڈینگ ہانکتے رہتے ہيں۔ درجہ ذیل میگزین کور ان کے مسلسل مظالم کے پیچھے ان کے سیاسی محرکات پر کھلی روشنی ڈالتی ہے۔

http://postimage.org/image/azy0r3plv

آپ کا يہ تبصرہ اور سوچ مکمل غلط ہے کہ مغرب میں تمام لوگ دنیا میں مسلمانوں کو حقیقی دہشت گرد کے طور پر سمجھتے ہيں۔ ان بے بنياد الزامات ميں کوئی حقيقت نہيں ہے۔

ميں آپ ہی سے ايک سادہ سا سوال پوچھتا ہوں۔ آپ کس طرح ان انتہا پسندوں کی مسلسل غیر انسانی کارروائیوں کا جواز پیش کريں گے جوشہروں اور دیہات کو قبضہ کرکے معصوم لوگوں کو اندھا دھند قتل کرتےرہتے ہيں۔ کيا ہم ان کودہشت گرد کہ سکتے ہیں یا آپ ان غیر انسانی اور جنگلی لوگوں کيلۓ ایک مختلف نام تجویز کرنا چاہينگے۔ جوان معصوم لوگوں کے خلاف جاری تشدد کا ارتکاب کررہے ہيں؟


تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu

اردوجواب
08-01-2012, 12:12 AM
تاشفین صاحب،
آپ دوسری بحث میں پڑ گئے۔
پہلے دہشت گردی کا مطلب و مفہوم سمجھائیں پھر ہم اس کی روشنی میں دیکھیں گے کہ دہشت گردی کیا ہے اور دہشت گرد کون؟
اور ایک گزارش یہ بھی کہ کوشش کریں روزانہ اس سلسلے کو دیکھیں تا کہ جو بات چل نکلے وہ پایہ تکمیل تک پہنچے اور ہم صحیح سمت کا تعین کر سکیں۔

tashfin28
08-01-2012, 08:48 PM
دہشت گرد کون ہیں؟- انسانیت کے لئے ايک مسلسل خطرہ

محترم دوست،
السلام عليکم،

يہ بات نہايت افسوس ناک ہے کہ آپ ابھی تک يہ سمجھتے ہيں کہ مغربی دنيا ميں اسلام کو غلط طريقے سے پيش کيا جا رہا ہے اور مسلمانوں کے اميج کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے ۔ يہ دہشتگرد وہ لوگ ہے جو دانستہ ان مذہبی قدروں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہيں جنھيں ہم سب بہت مقدس گردانتے ہيں۔ دہشتگردوں کی يہ تمام ظالمانہ کارروائیوں سياسی مقاصد کے تحت سرانجام ديے جاتے ہيں۔ اور يہ دہشت گرد تنظیميں اپنے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے بے گناہ اور معصوم شہریوں کے خلاف حملے کرتے رہتے ہيں-

براہ مہربانی آپ يہ سمجھ ليں کہ کسی انسان پر "دہشت گرد" ہونے کا لیبل چسپاں کرنے کے لۓ ان کے اعمال کے پیچھے ضرور ایک سیاسی مقصد ہونا چاہۓ. آپ کے معلومات کيلۓ، لغت میں لفظ "دہشت گردی" کے معنی يہ ہے:

"دہشت گردی: "، تشدد اور دھمکانا یا مجبور کرنا خاص طور پر سیاسی مقاصد کے لئے ."

آخر ميں، ميں يہ صاف کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کا يہ تبصرہ اور سوچ مکمل غلط ہے کہ مغرب میں تمام لوگ دنیا میں مسلمانوں کو حقیقی دہشت گرد کے طور پر سمجھتے ہيں۔ ان بے بنياد الزامات ميں کوئی حقيقت نہيں ہے اور اس کا ثبوت يہ ہے کہ امریکہ میں لاکھوں مسلمان ایک خوشحال اور محفوظ مستقبل کے ساتھ زندگی بسر کررہے ہيں۔

تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu

اردوجواب
08-02-2012, 03:21 PM
آپ کے معلومات کيلۓ، لغت میں لفظ "دہشت گردی" کے معنی يہ ہے:
"دہشت گردی: "، تشدد اور دھمکانا یا مجبور کرنا خاص طور پر سیاسی مقاصد کے لئے ."

جناب تاشفین صاحب،
اسلام کا تاثر جس طرح کا بھی ہے لیکن مغرب میں اسلام بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔
آپ کی واضح کی گئی دہشت گردی کی تعریف سے وہ ہر شخص،تنظیم اور ملک دہشت گرد ہے جو معصوم لوگوں،کمزور ملکوں کو سیاسی مقاصد کے لیے مجبور کرے یا تشدد کا نشانہ بنائے۔
گفتگو کو جاری رکھنے کے لیے اس وقت مان لیتا ہوں کہ جن کو آپ لوگ دہشت گرد کہتے ہو وہ واقعی دہشت گرد ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ آپ کو بھی تسلیم کرنا پڑے گا کہ جس ملک کے لیے آُپ کام کر رہے ہیں وہ دہشت گرد نمبر 1 ہے۔
کیوں کہ آپ کا ملک معصوموں پر بمباری کر کے انہیں دہشت زدہ بھی کرتا ہے اور سیاسی مقاصد کے لیے دوسرے ملکوں کو مجبور بھی کرتا ہے۔

بےباک
08-02-2012, 09:28 PM
محترم جناب تاشفین صاحب ، آپ نے دھشت گردی کی تعریف کی ،پسند آئی ، اس پر قائم رہیے گا ، اور اس پر بات کریں گے ،

"دہشت گردی: "، تشدد اور دھمکانا یا مجبور کرنا خاص طور پر سیاسی مقاصد کے لئے ."
اسمیں وہ سب تنظمیں اور وہ سب ممالک اور وہ سب ادارے شامل ہو جاتے ہیں جو آپ کی تعریف پر پورے اترتے ہیں ، ٹھیک سمجھایا ہے آپ نے ، ہم سمجھ چکے ، اب اس بات پر آپ قائم رہیے گا ، ہم جو حقائق پیش کریں گے آپ اپنی تعریف کی روشنی میں بغیر حیل و حجت صدق دل سے لیبل لگاتے جانا ،
کیا خیال ہے ؟؟؟؟،

tashfin28
08-13-2012, 09:20 PM
انتہا پسندوں کی معصوم لوگوں کے خلاف جاری تشدد کے مسلسل کارروائیاں

محترم دوست،
السلام عليکم،

مجھے اب بھی یقین ہے کہ يہ نام نہاد جہادی حقیقی دہشت گرد ہیں جو اپنے سیاسی محرکات اور شرانگيز ایجنڈے کو حاصل کرنے کيلۓ معصوم لوگوں کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ یہ حقيقت بہت واضح ہے کہ جنگلی جانوروں کو شکست ديۓ بغیر ہم ایک محفوظ اور مستحکم خطے کےمتعلق سوچ ہی نہيں سکتے ہیں۔ پاکستان اور امریکہ کوان تمام مسائل کو حل کرنا چاہيۓ جودہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے اور خطے میں پائیدار امن کيلۓ ہمارے مشترکہ مقاصد کے حصول ميں ہمارے دونوں ملکوں کو روک رہے ہیں۔

يہ ذکر کرنا بہت ضروری ہے کہ يہ دہشت گرد تنظیميں جو پاکستان اور افغانستان کی سرحدی علاقوں ميں برسرپيکار ہے يہ اس خطے کو امن اور ترقی کیطرف منازل طے ہوتے نہيں ديکھ سکتے۔ يہ دہشتگرد اپنے سیاسی مقاصد کو آگے بڑھانے کے لئے خطے کے معصوم لوگوں کے خلاف پرتشدد اور ظلم کی مسلسل کارروائیوں ميں مصروف عمل ہیں.

سچ تو یہ ہے کہ يہ دہشت گرد تنظیميںپاکستان اور امریکہ کيلۓ ایک عظیم ترخطرہ ہے۔ وقت کی ايک اہم کی ضرورت ہے ان دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ايکشں ليا جائےجو معصوم لوگوں کو اندھا دھند قتل کر رہے ہیں۔

آخر میں، میں بے چینی سے آپ کے ان حقائق کا انتظار کرونگا جس کا آپ نے وعدہ کیا ہیں جو سیاسی فوائد کے لئے ان دہشت گردوں کے معصوم لوگوں کو مارنے اور ان کے جاری پر تشدد کارروائیوں کا جواز پیش کرينگے۔


تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu

admin
08-13-2012, 10:24 PM
جناب تاشفین صاحب کیا آپ کبھی دہشت زدہ ہوئے ہیں؟

اگر کبھی آپ کو دہشت و خوف محسوس ہوا ہو تو ذرا مجھے اس کی کیفیت سے آگاہ کر دیں۔ اور اگر آپ دہشت و خوف کی کیفیت سے ناواقف ہیں تو آپ کی ہر وہ تعریف غلط اور بے بنیاد قرار پائے گی جو آپ دہشت گردی و انتہا پسندی کے لئے کریں گے۔ کسی بھی چیز کی جامع تعریف کرنے کے لئے پہلے اسے محسوس کرنا پڑتا ہے۔ ورنہ رٹی رٹائی باتیں تو ہو سکتی ہیں حقیقی تصویر نہیں کھینچی جا سکتی۔۔۔۔۔۔۔

اور اگر آپ دہشت و خوف کی کیفیت سے نا آشنا ہیں تو میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ چلیں میرے ساتھ میں آپ کو افغان سرحد پر لئے چلتا ہوں وہاں کے آر پار رہنے والوں کے چہرے دیکھیں۔ ان کی آنکھوں میں دہشت کو محسوس کریں جو اس خوف سے آسمان کو تکتے رہتے ہیں کہ کہیں کوئی ڈرون یا نیٹو ہیلی کاپٹر یہاں بمباری نہ کر دے۔
آپ کا امریکہ ان کی دہشت میں کمی نہیں کر رہا بلکہ دہشت میں اضافہ کر رہا ہے وہ زمینی دہشت سے لڑنے کے عادی ہوتے جا رہے تھے اور یہ دہشت گردی کو ختم کرنے کا بہت اچھا موقع تھا کیونکہ جب کوئی قوم خود آمادہ ہو جائے کہ ہم نے یہ کام کرنا ہے تو پھر وہ ضرور ہو جاتا ہے چاہے کچھ دیر سے ہی ہو۔۔۔۔۔ مگر جیسے ہی وہ اس سب کے لئے آمادہ ہوئے ان پر آسمانی دہشت مسلط کر دی گئی۔ کیا یہ دہشت گردی کو روکنے کا طریقہ ہے یا دہشت گردوں کی مدد کرنے کا؟
ڈرون حملوں سے تھوڑے سے دہشت گردوں کو مارنا کوئی بڑا کارنامہ نہیں بلکہ اس سے زیادہ ضروری تھا دہشت زدہ لوگوں کے دلوں سے ان دہشت گردوں کی دہشت نکالنا وہ سب خود ہی مر جاتے۔۔۔۔ مگر شاید امریکہ ایسا نہیں چاہتا۔۔۔۔

میرے پاس بہت کچھ ہے بولنے کو کیونکہ میں سب اپنی آنکھوں سے دیکھتا ہوں۔ سوچتا ہوں، محسوس کرتا ہوں۔۔۔۔ مگر میں بہت کم بولتا ہوں کیونکہ مجھے آنکھوں پر پٹی بندھے ہوئے اور کانوں میں روئی ٹھونسے ہوئے افراد اور اداروں اور ملکوں کو اپنی چیخیں نہیں سنانی بلکہ یہ کوشش کرنی ہے کہ ان کی آنکھوں سے پٹی نوچ لوں اور ان کے کانوں سے روئی نکال کر انہیں مظلوموں کی وہ دلدوز چیخیں سناؤں کہ جو ان کی روحوں تک کو خوف و دہشت میں مبتلا کر دیں۔۔۔۔۔ اور میں اس وقت کے انتظار میں ہوں اللہ کرے کہ کبھی وہ وقت آئے۔۔۔۔۔۔۔۔

pervaz khan
08-14-2012, 12:43 PM
دنیا میں امریکہ سے بڑا دھشت گرد کوئی نہیں دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر ایٹم بم گرانے سے لے کر اب تک جتنے خون امریکہ نے کیے ہیں وہ کسی اور ملک نے نہیں کیے کہیں تو ثبوت پیش کروں
میری انتظامیہ سے گذارش ہے کہ اس ممبر کو بلاک کریں اور اسکی سب پوسٹیں ڈلیٹ کریں کیونکہ یہ فورم کو امریکی سازشوں کا پلیٹ فارم بنانا چاھتا ہے۔اور جھوٹی انفارمیشن پھیلاتا ہے

اردوجواب
08-15-2012, 05:36 AM
جناب ممبر کو بلاک کرنے کی ضرورت نہیں وہ خود ہی یہاں آنے کا نہیں سوچیں گے جب ان کو یہ احساس ہو گا کہ جس مقصد کےلیے میں نے یہاں کا رخ کیا وہ پورا ہوتا نظر نہیں آتا۔

tashfin28
08-15-2012, 11:04 PM
دنيا ميں امريکی کردار

محترم قارئين،
اسلام عليکم

میں یہاں فورم پر آپ کی رائے کو بدلنے يا جھوٹی خبروں کے پھلانے کے لئے موجود نہیں ہوں جيسا کہ آپ غلط اشارہ دے رہے ہيں ۔ ہماری ٹیم کا مقصد پاکستان سے متعلق اہم مسائل کے بارے ميں امریکی حکومت کی پوزیشن واضح کرنا ہے جسں ميں پاکستان امریکہ تعلقات، پاکستان میں مختلف امریکی ترقیاتی منصوبے، اور خطے میں انتہا پسندی کے خلاف جاری جدوجہد میں پاکستان کے کلیدی کردارجيسے ايشوز شامل ہيں- اسں کے علاوہ ہماری ٹیم یہاں آپ کے سوالات اور ان اہم مسائل کے بارے میں خدشات کا جواب دینے کے لئے ہر وقت موجود ہوگی اور اس بات کا یقین کريگی کہ آپ کے نقطہ نظر کو امریکی انتظامیہ تک پہنچا سکے۔

اس کے علاوہ يہاں فورم پرغلط اور بےبنياد خبروں کا جواب دے سکوں اور قابل احترام ممبران کو ان ايشوز پر امریکی حکومت کے واضح پوزیشن سے روشناس کراسکوں۔ میری بھرپور کوشش ہوگی کہ آپ کو تصوير کا دوسرا روخ دکھا سکوں-

کچھ اراکين نے فورم پر مجھ پر پابندی لگانے کی اور ميرے پوسٹنگز ڈيليٹ کرنے کی سفارش کی ہيں جس سے فورم پر موجود اور ممبران ان اہم مسائل پر ہماری واضح موقف جاننے سے محروم ہوجائينگے۔ اور ساتھ ہی يہ حضرات ان حقائق کے روشنی میں فيصلہ لينے کی پوزيشن ميں نہيں ہونگے جو ميں ان اہم ايشوز پر زیر بحث معاملات پر لاتا رہونگا۔

میں آگے اميد رکھتا ہوں کہ آپ کی معزز کمیونٹی کا ايک سرگرم رکن کی حيثيت سے اپنا کردارجاری رکھ سکونگا۔

تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu

admin
08-16-2012, 01:36 PM
تاشفین صاحب فلحال کسی ممبر کو بلاک کرنے یا کسی کی پوسٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا انتظامیہ کا کوئی ارادہ نہیں جب تک کوئی ممبر اخلاقی حدود کو پائمال نہ کرے اردو منظر پر اسے بلاک نہیں کیا جائے گا۔۔۔۔۔


شکریہ

pervaz khan
08-16-2012, 01:37 PM
امریکی کردار کا وہ کون سا پہلو ہے جو صرف آپ جانتے ہیں اور دنیا اس سے بے خبر ہے۔ آپ صرف اور صرف جھوٹا پریپگنڈا کرنے کے لئے مختلف فورم پر ممبر بنے ہیں۔تاکہ آپ کو ڈالر ملتے رہیں ۔اور جو حکم آپ کو اپنے آقا سے ملتا ہے اسکو پورا کرتے رہیں۔ ان شا اللہ عید کے بعد میں ایک سوال نامے کی لڑی بناؤں گا اور اس کے جوابات آپ نے دینے ہیں دیکھتے ہیں کہ آپ کتنے سچے ہیں ۔

tashfin28
08-24-2012, 09:19 PM
ڈيجل آوٹ ريچ ٹيم کی اردو فورمز پر موجودگی

ڈيجل آوٹ ريچ ٹيم کا قطعی طور پر يہ مقصد نہيں ہے کہ امريکی حکومت کے خارجہ پاليسی کے حوالے سے ليے گۓ ہر فیصلے پر آپ کو قائل کر کے اس کی تائيد يا حمايت کے ليے راضی کروں۔ ہماری ٹيم تو صرف زير بحث موضوعات کے حوالے سے امريکی حکومت کا موقف پيش کر کے بحث میں تعميری پہلو اجاگر کرنے اور توازن متعارف کروانے کی سعی کرتے ہيں۔ کسی صورت ميں ٹيم اردو فورمز کسی قسم کی پروپیگنڈہ مہم ميں ملوث نہيں ہيں جس کا ايک ممبرنےغلط دعوی کيا ہے۔

ميں يہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ميں کبھی بھی کسی سوال سے پہلو تہی نہيں کرونگا۔ میں آپ سب کو يہ يقين دلانا چاہتا ہوں کہ ميں فورم پر اٹھاۓ جانے والے قريب تمام ہی اہم موضوعات پر امريکی حکومت کا موقف واضح کرونگا۔

فورمز پر ٹيم کی موجودگی کے دو مقاصد ہيں۔ يہ درست ہے کہ ٹيم ممبران مختلف ايشوز کے حوالے سے امريکی حکومت کا نقطہ نظر اور درست پاليسی بيان کرتے ہيں ليکن اس کے ساتھ مختلف موضوعات پر عام پاکستانيوں کے جذبات، ان کی راۓ اور تحفظات بھی جاننے کی بھی کوشش کرتے ہيں۔ اور ساتھ ہی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ سے منسلک امريکی اہلکاروں سے اپنی ملاقاتوں ميں آپ لوگوں کے جذبات اور آراء سے سب کو آگاہ کرتے رہتے ہيں۔

کيا آپ نہيں سمجھتے کہ کسی بھی ايشو کے حوالے سے آپ کی راۓ سے آگاہی اور امريکی حکومت کے درست موقف سے آپ کو مطلع کرنا ايک مفيد کوشش ہے ؟ بصورت ديگر غلط تاثر اور معلومات جو سازشی نظريات کا پرچار کرنے والے لوگ پھلاتے ہيں اس کی بنا پر مزید ابہام اور غلط فہمياں جنم ليتی ہيں؟

تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu

تانیہ
08-24-2012, 10:45 PM
محترم آج ہی امریکا میں ایک اور دہشت گردی کا واقعہ ہوا جس میں 9افراد کے زخمی اور 2 کی ہلاکت کا پتہ چلا اس بارے آپ کیا فرمائیں گے؟

نگار
08-24-2012, 10:59 PM
جناب آپ نے تو بڑی آسانی سے کہہ دیا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف ہے لیکن جتنے بے گناہ اس امریکہ نے مارے ہیں شائد اتنے دہشت گرد دس سال میں بھی نہیں مار سکتے۔۔دہشت گرد کوئی نہیں بس سب سیاسی چال
ہے کہ مسلمان کو ہر طرح سے کمزور بنا دے۔۔لیبیا،مصر،ایران،افغان ستان،فلسطین اور پاکستان میں کسی بھی
جگہ کوئی دہشت گرد نہیں ۔
میں اپ سے صرف اتنا پوچھنا چاہتا ہوں اگر امریکہ واقعی دنیا میں آمن لانا چاہتا ہے تو آج تک اسرائیل کو کیوں نہیں روکا گیا کہ وہ سارے ظلم بند کر دے ۔ کشمیر کے بارے میں بھارت کے ساتھ ایک لفظ کی بھی بات چیت نہیں کی۔۔
امریکہ خود سب سے بڑا دہشت گرد ہے کتنی بار وہاں قرآن پاک کو جلا دیا گیا ۔ اس بارے میں امریکہ نے کیا کیا اب تک ؟؟؟؟
اگر ایک کا سر کاٹ دیتا تو بار بار ایسا نا ہوتا ۔ ایک انگریز پاکستان میں دس لوگوں کو سرعام مار دیتا ہے لیکن پورا امریکہ اس کی مدد کو کھڑا ہو جاتا ہے جبکہ وزیرستان میں ڈرون حملوں سے لاکھوں لوگوں کو بے گناہ شہید کیا ۔۔ جن میں بچے بوڑھے ،عورتیں اور جوان سب شامل ہے ۔ کس کے ماتھے پہ لکھا ہے کہ وہ دہشت گرد ہے یا نہیں ۔ امریکہ گھر بیٹھ کر ہمارے فیسلے کرتا ہے اور ڈرون حملے کرتا ہے ۔
کوئی ایک ہی وجہ بتا دیجیئے کہ امریکہ نے کس جگہ مسلمان سے انصاف کیا ہے ؟؟؟ حقیقت تو یہ ہے کہ آپ کو
خود کچھ پتا نہیں ۔ بس جو نیوز میں دیکھا وہ لکھ دیا ۔افغانستان میں لوگوں کو شہید کرنے کے بعد ان کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا ۔ کسی بھی چیز کا آپ کو پتا نہیں ۔ یہ درد صرف وہی سمجھ سکتا ہے جن پہ سب ہو گزرا ہو ۔
میں نے ایسی لاشیں دیکھیں ہیں جن کی شناخت صرف راکھ تھی اور بس ۔ ہمارے گاؤں کے اب تک ہزاروں لوگ اس دہشت گردی کے نظر ہو گئے ہیں جو محنت مزدوری کرتے تھے ۔ ایسے لوگوں کو دہشت گرد کہا کہ جو بندوق اُٹھانا بھی نہیں جانتے ۔
خود میرے دوست پر دہشت گردی کا پرچہ کاٹ کر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا جب کے اس کے گھر والے کس حالت میں ہے صرف میں جانتا ہوں۔۔بکواس کرتا ہے امریکہ صرف بکواس۔۔
امن لائے گا سب بکواس ہے ۔۔ چلو مان لیتا ہوں کہ کچھ دہشت گرد بھی ہوئے لیکن ان بچوں کیا کیا جو ایسے ہی
خون میں نہا گئے ؟؟؟ ان عورتوں کا کیا ؟؟؟؟ ان بوڑھوں کا کیا ؟؟؟؟ ان والیدین کا کیا جن کا بچہ صبح مزدوری کو نکلے اور شام کو اس کی لاش ملے ؟؟؟؟؟
پورے پاکستان میں لوگوں کا امن اور سکون اس حرامی امریکہ نے چھینا ہے ۔

tashfin28
08-28-2012, 12:17 AM
پاکستان میں حقیقی دہشت گرد کون؟
محترم نگار،
السلام عليکم،

آپ اپنی رائے دينے کا پورا حق رکھتے ہیں، تاہم،آپ کا نقطہ نظر بالکل غلط اور حقائق سے مبرا ہے۔ ميں بتاناچاہتا ہوں کہ خطے ميں اور خاص طور پر پاکستان ميں جاری مسائيل کے بارے ميں آپ کی معلومات کا دائرہ بہت محدود ہيں۔ ميں معافی چاہتا ہوں ليکن يہ غیر معقول بیان ديتے ہوئے نہايت کنفيوز ہے کہ امریکہ پاکستان میں تمام مبینہ دہشت گرد کارروائیوں کے لئے ذمہ دار ہے-
ایک طرف آپ پاکستان کے معصوم لوگوں کے خلاف دہشت گردوں کی سفاکانہ کارروائیوں کو اجاگر کر رہے ہیں تو دوسری طرف آپ کوئی ثبوت فراہم کرنے کيۓ بغیر امریکہ پر مبینہ طور پر قتل وغارت کا الزام لگا رہے ہیں۔
ٕ
يہ ذکرکرنا بھی بہت ضروری ہے کہ ان انتہا پسندوں کی تنظیموں کے طرف سے خطرے کو نظر انداز کرنا خطے میں مزید افراتفری اور تباہی کا نتیجہ بن سکتی ہے ۔ اصل میں امریکہ اور پاکستان دونوںممالک دہشت گردی اورعسکریت پسندی کا نشانہ بن چکے ہیں۔ خطے ميں دہشت گردی کی لعنت کو شکست دینے اور پائیدار امن یقینی بنانے کے ليۓ ہم تمام اتحادیوں نے جاری بین الاقوامی جدوجہد میں ایک بھاری قیمت ادا کی ہے۔

ان انتہا پسندوں کے خلاف جاری کوششوں میں ہماری عظیم قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہميں ايک دوسرے پر الزامات لگانےکا کھیل بند کرنا ہوگا اور اپنے تمام وسائل خطے میں پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لئے وقف کرنا بہت ضروری ہے۔ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہم متحد ہو کر مکمل طاقت کے ساتھ ان تمام دہشتگرد گروہوں کے خلاف کاروائی کريں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ غیر انسانی بنیاد پرست نام نہاد مقدس جنگ کے نام پر پاکستان کے معصوم لوگوں کو نے اندھا دھند قتل کررہے ہيں۔ امریکی عوام اور امریکی حکومت اس خطرے کو ختم کرنے اور پاکستان میں پائیدار امن قائم کرنے کيلۓ پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ بیان دينے سے، آپ ان 'انتہا پسندوں کے پراپیگنڈے کا شکار ہو رہے ہیں اور بالواسطہ طور پر انہیں ان کی شيطانی سیاسی ایجنڈا کو حاصل کرنے میں مدد فراہم کررہے ہيں۔

براہ مہربانی پاکستان کے معصوم لوگوں کے خلاف تشدد کی ان مسلسل ظالمانہ کارروائیوں کو دیکھنے کے لئے مندرجہ ذيل لنک کا ملاحظہ کريں۔

http://www.youtube.com/watch?v=pbTCCfmuptU&list=UUol54Ybnv6TQt0KZeTBC7zw&index=11&feature=plcp


تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu

نگار
08-28-2012, 03:02 PM
پہلے بات تو یہ کہ کوئی مجھے ڈائریکٹ اس طرح مخاطب کرنے کا حق نہیں رکھتا ۔
دوسری بات یہ کہ مجھے آپ کے امریکہ سے کوئی لینا دینا نہیں ۔
تیسری بات یہ کہ قرآن میں صاف طور پر بتایا گیا ہے کہ غیر مذہب کبھی بھی مسلمان کا دوست نہیں بن سکتا۔۔
چوتھی بات یہ کہ میں نے بے گناہ افراد کو شہید کرنے کی بات کی تھی جو شائد آپکی سمجھ میں نا آئی ۔
امریکہ آپ کا سب کچھ ہوگا لیکن میرے لیے اس کی کوئی حیثیت نہیں ۔
آئندہ احتیاظ سے اپنے امریکہ کے موم بتی جلایا کریں ۔ اور انگلی اُٹھانے سے گریز کریں ۔
بات چیت کا بھی اپنا ایک اُصول ہے
بہت شکریہ
والسلام

tashfin28
08-28-2012, 10:27 PM
امریکہ اور مسلم دنیا

محترم نگار،
السلام عليکم،

میں نے صرف آپ کو آپ کے نام سے بلايا ہے۔ کیا آپ سمجھتے ہيں کہ کسی انسان کو اسکے نام سے بلانا اس کی بےعزتی اور توہين کے برابر ہے؟ ميں بتانا چاہتا ہوں کہ آپ خود تذبذب کا شکار ہيں کيونکہ آپ کے پاس اپنے ان بے بنیاد الزامات کو ثابت کرنے کيلۓ کوئی ثبوت ہی نہیں ہے جوبیکار میں مسلم دنیا میں امریکی حقیقی عزم اور ظاہر کيۓ گۓ اقدامات کو نظرانداز کرتے ہيں۔

میں آپ سب کو يقين دلانا چاہتا ہوں کہ میں ہمیشہ اخلاق کے دائرہ ميں رہتے ہوئے اور فورم کے عمومی قوانین پر عمل کرتے ہوئے مختلف مسائل پر امریکی سرکاری نقطہ نظر کو اجاگر کرونگا۔ آپ کیوں بیکار میں زيربحث موضوع کو بدلنے کی ناکام کوشش کر رہے ہو؟ ميں مستقبل میں آپ سے دنیا بھر میں جاری ان معاملات پرمقصد تجزیہ اور ک مثبت تنقید کرنے کی اميد رکھونگا۔

محترم ممبران!

میں يہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ميں فورم پر غلط خبريں نہيں پھلارہا جس کا محترم نگار جھوٹا دعوی کررہا ہے۔ ہمارا مقصد بہت واضح ہے۔ ہماری ٹیم کئی سالوں سے پاکستانی اردو فورمز اور ویب سائٹس پر موجود ہے تاکہ جھوٹی خبروں کا جواب دے سکے اور مختلف مسائل پر سرکاری امریکی موقف سے معزز اراکين کو روشناس کرائيں۔


تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu

نگار
08-29-2012, 12:19 AM
چلیں مان لیتے ہیں کہ دنیا میں امن کا گہوارہ بنانے کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون کرنا پڑے گا
ٹھیک ہے نا ؟؟؟؟؟
لگے رہیں

نگار
08-29-2012, 12:40 AM
امریکہ کی آرمی شہید افغانستانی لوگوں پر پیشاب کر رہا ہے ۔
بے ایمان کبھی کسی مومن کا دوست نہیں ہو سکتا شکریہ
آپ جو چاہیں کہے اور کریں
والسلام


http://www.youtube.com/watch?v=Y7PHOa8eBrU

اذان
08-29-2012, 01:14 AM
خدا کی لعنت ایسے مشرکوں یہودی کافروں پر جو میت کے اوپر پیشاب کرتے ہیں ۔
اور خدا کی لعنت اُن پر جو کافروں کو سچا سمجھ کر اُن کی وکالت کرتے ہیں
جوبھی کافروں کی مدد کرے گا وہ اللہ تعالی کی نافرمانی کر کے جہنم کے علاوہ کہی اور نہیں جائے گا
ان شاءاللہ
http://urdulook.info/imagehost/?di=UTQ7

الکرم
08-29-2012, 11:49 PM
مسٹر tashfin28
میرا آپ سے ایک سوال
صومالیہ میں آپ کے آقا کیا کررہے ہیں ؟ جہاں مسلمانوں کو زندہ آگ میں ڈالا جا رہا ہے۔ اس سے آگے میری ہمت نہیں کہ میں باقی مصیبتیں لکھوں جو وہاں کے مسلمانوں پہ کی جارہی ہیں !
وہاں تو آپ کے آگے کھانے کا کٹورہ رکھنے والے کو کچھ دہشت گردی نظر نہیں آ رہی؟ وجہ ؟ قصور آپ کا نہیں ! آپ تو اس کٹورے کا کھایا ہوا حلال کر رہے ہیں اور آپ کا حق بھی یہی بنتا ہے۔

tashfin28
08-31-2012, 10:01 PM
افغانستان میں جاری بین الاقوامی جدوجہد اور امریکی

محترم الکرام،
السلام عليکم،

اس ميں کوئ شک نہيں کہ اس ويڈيو ميں جو مناظر ہيں وہ ان اعلی اخلاقی قدروں کی نمايندگی نہيں کرتے جن کی توقع اتحادی افواج سے کی جاتی ہے۔ يہ بے ہودہ حرکت ناقابل فہم ہے اور بغير کسی صفائ کے اس کی مذمت کی جانی چاہيۓ۔ آئ – ايس – اے – ايف کی جانب سے ويڈيو میں دکھائ جانے والی حرکت کی سختی کے ساتھ مذمت کی گئ تھی، جو چند امريکی فوجيوں کی جانب سے کی گئی تھی۔ ليکن اس کے باوجود يہ طرزعمل 50 سے زائد اتحادی ممالک کے ہر فوجی کی بنيادی اساس اور بيش بہا قربانيوں کی تضحيک اور توہين کے مترادف ہے۔

آپ کی معلومات کيلۓ، ويڈيو کے منظرعام پرآنے پر امريکی وزير دفاع ليون پنيٹا نے اپنے جاری بيان ميں امريکی حکومت اور اعلی حکومتی عہديداروں کے مشترکہ جذبات کی ترجمانی کی تھی۔

"ميں نے وہ مناظر ديکھے ہيں اور ميرے نزديک جس قسم کا طرزعمل دکھايا گيا ہے وہ انتہائ قابل نفرت ہے۔ ميں سخت ترين الفاظ ميں اس کی مذمت کرتا ہوں۔ اس قسم کا رويہ امريکی فوج کے ممبران کے ليے انتہائ نامناسب ہے اور يہ کسی بھی صورت ميں ان اقدار کی نمايندگي نہيں کرتا جن کی سربلندی کا حلف ہماری افواج نے اٹھايا ہے۔۔"

ہم يہ تسليم کرتے ہيں کہ امريکی آرمی کا ريکارڈ مثالی نہيں ہے۔ ليکن يہ بھی حقيقت ہے کہ تاريخ انسانی کی ہر فوج ميں ايسے افراد موجود رہے ہيں جنھوں نے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی اور قانون توڑا۔ اہم بات يہ ہے ہر اس امريکی فوجی کے خلاف تفتيش بھی کی گئ اور اسے ملٹری کورٹ کے سامنے لايا گيا جس پر اس حوالے سے الزامات لگے۔ میں اس بات پر زور دينا چاہتا ہوں کہ يہ ايک انفرادی عمل ہے اور کسی صورت میں امريکی افواج کی اجتماعی اخلاقی معيار کی عکاسی نہيں کرتا۔

جہاں ہم انسانی جسم کی بے حرمتی کے واقعے اور طاقت کے غلط استعمال پر شديد نقطہ چينی اور مذمت کا اظہار کرتے ہيں وہاں ہميں يہ بھی ياد رکھنا چاہيے کہ تنقيد محض يک طرفہ اور مخصوص واقعات تک ہی محدود نہيں ہونی چاہيے۔ ۔ ليکن آپ دہشت گردوں کے ان جرائم کے بارے ميں کیا کہنا پسند کرينگے جو دانستہ جنازوں، سکولوں اور ہسپتالوں پر حملے کر کے بدترين انسانی جرائم کا ارتکاب کرتے ہيں؟

جو کچھ امريکی مرين نے اس ويڈيو ميں کيا وہ يقينی طور پر غلط تھا اوراس فعل کی امریکی انتظامیہ اور امریکی معاشرے میں ہر سطح پر مجموعی طور پر مذمت کی گئی ۔ ليکن اسی اصول اور انصاف کے تقاضے کے عين مطابق وہ افراد جو پرتشدد کاروائيوں کے ذريعے جنازوں پر اس ليے حملے کرتے ہيں تا کہ اپنے حملوں کی "افاديت" ميں اضافہ کر کے اپنی خونی مہم کو جاری رکھا جاۓ، ان کی بھی اسی شدت اور جذبے سے مذمت کی جانی چاہيے کہ نہيں؟

آپ ايک انفرادی واقے کوغير منصفانہ طريقے سے پوری امريکی فوج کو ہدف تنقيد بنا کر بنام کرنے کی کوشش کررہے ہيں۔ لیکن کيا آپ دہشتگردوں کی طرف سے جان بوجھ کر جنازوں،اسکولز، اور عوامی مقامات سمیت معصوم لوگوں کے خلاف جاری دہشت گردی کی سفاکانہ حملوں کے متعلق کچھ بات کرنا چاہينگے؟ ايک اور سوال، کيا آپ ان قاتلانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہيں؟

تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu

تانیہ
09-21-2012, 09:56 AM
http://sphotos-g.ak.fbcdn.net/hphotos-ak-ash4/423622_423121547745853_787054080_n.jpg

http://sphotos-a.ak.fbcdn.net/hphotos-ak-prn1/530309_422944047763603_15012830_n.jpg

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ فلم بنانے والے پر لعنت بےشمار
محترم تاشفین صاحب آپ ہماری طرف سے بےشمار لعنت امریکی حکمرانوں تک پہنچادیجئیے گا

اذان
09-21-2012, 11:01 AM
رب کے محبوب سہی راہ دکھانے والے
اہلِ ایمان تیری آن پر مر جانے والے
بچ نہیں سکتےسزا سے یہ گستاخِ رسول
خاک ہوجائیں گے خاکوں کے بنانے والے
http://urdulook.info/imagehost/?di=2PG7
گستاخانہ فلم بنانے والے پر لعنت بےشمار
منافقوں کے وکیل تاشفین ۔۔ میری طرف سے بھی بےشمار لعنت جہاں تک آپ کو گنتی آتی ہے۔وہاں تک امریکی حکمرانوں کولعنت پہنچادینا ۔۔!!!

pervaz khan
09-21-2012, 01:22 PM
تاشفین صاحب یہ عبارت آپ کی تحریر کی کاپی ہے

ليکن يہ غیر معقول بیان ديتے ہوئے نہايت کنفيوز ہے کہ امریکہ پاکستان میں تمام مبینہ دہشت گرد کارروائیوں کے لئے ذمہ دار ہے-
ایک طرف آپ پاکستان کے معصوم لوگوں کے خلاف دہشت گردوں کی سفاکانہ کارروائیوں کو اجاگر کر رہے ہیں تو دوسری طرف آپ کوئی ثبوت فراہم کرنے کيۓ بغیر امریکہ پر مبینہ طور پر قتل وغارت کا الزام لگا رہے ہیں۔
ان کے ثبوت میں دے رہا ہوں کہ امریکہ بھارت اور پاکستان دشمن طاقتیں افغانستان سے دہشت گرد وں کوٹریننگ دے کر پاکستان بھیجتے ہیں۔اور ان دہشت گردوں کی ہر طرح سے امداد کی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ بھی بے شمار ثبوت موجود ہیں کہ افغانستان میں ایسے ٹریننگ کیمپ موجود ہیں جن کی سرپرستی امریکہ اور بھارت کر رہے ہیں اور وہاں سے انہیں نیٹو فوجیں پاکستان میں داخل کرنے کے لئے ہر طرح کی مدد کرتی ہیں،

pervaz khan
09-21-2012, 01:28 PM
ثبوت2
-----------

انجم رشید
09-21-2012, 07:09 PM
تاشفین جی کیا اب بھی کوئی شک باقی ہے کہ آپ کا ملک سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے کیا آپ کی حکومت شاتم رسولً کو تلاش نہیں کر سکتی کر سکتی ہے لیکن کرے گی نہیں کیوں کہ یہ بھی آپ کی حکومت کی سازش کا ایک حصہ ہے پادری تو آپ کی حکومت کے سامنے ہے کیوں نہیں پکڑتے اس کو لیکن آپ کی حکومت نہیں پکڑے گی .
میں بھی احتجاج ریکارڈ کروا رہا ہوں میرا احتجاج بھی اپنی حکومت کو پہنچا دیں .
لعنت ہو شاتم رسول ً پر لعنت ہو جو اس شاتم رسولً کی پشت پناہی کر رہے ہیں لعنت ہو آپ کی حکومت پر جو ان شاتم رسول ً کو تلاش نہیں کر رہی .

tashfin28
09-21-2012, 07:41 PM
اسلام خلاف فلم - اور امريکی مذمت

محترم ممبران،
السلام عليکم،

ميں يہ دوہرانا چاہتا ہوں کہ امريکی عوام اور انتظاميہ اسلام اور نبی پاک محمد صلی اللہ علیہ وسلم کےخلاف اس متنازعہ ویڈیو اور اس کی توہین آميز مواد کی سختی سے مذمت کرتی ہے۔ ميں يہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ امريکی حکومت کا اس کے بنانے يا اس کی مواد سے کسی قسم کا تعلق نہيں ہے۔

ہم اس پر پختہ یقین رکھتے ہيں کہ نفرت پھلانے کيلۓ يہ اس شخص کا ايک گہری بے حسی، نفرت اور الزام پر مبنی ايک انفرادی ناپسندیدہ فعل تھا۔ کسی صورت ميں اس کا نقطہ نظر اور فعل تين سو ملین سے زائد افراد پر مشتمل اس قوم کی اقدارکی عکاسی نہيں کرتا جس کی بنياد مذہبی آزادی اور رواداری کے ستونوں پر استوار ہے۔ یہ کہنے کے بعد بالکل صاف ہے کہ اس ویڈیو کو تشدد یا تباہی کا جواز نہیں بناناچاہيۓ۔

يہاںيہ نوٹ کرنا نہايت ضروری ہے کہ امريکی حکومت کی جانب سے يہ بيانات جو ان آئينی حدود کی وضاحت اور آزادی رائے کے اظہار کا ذکر جو امريکہ ميں رہنے والے شہريوں کو حاصل ہے کے متعلق ہے يہ اس بات کی غمازی نہيں کرتے کہ ہم کسی بھی زاويۓ سے اس نفرت آميز مواد کی حمايت، تائيد يا پشت پناہی کر رہے ہيں۔ امریکی سینئرحکام بشمول امريکی صدر اور وزير خارجہ نے اس اسلام خلاف فلم کی سختی سے مذمت کی ہے۔ بلکہ حقيقت يہ ہے کہ وزير خارجہ ہيلری کلنٹن نے اپنے بيان ميں اس فلم کو "نفرت انگيز" اور "قابل مذمت" قرار ديا ہے۔ صرف يہی نہيں بلکہ انھوں نے تو يہ تک کہا کہ " يہ انتہائ سنگی پن سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔ جس کا مقصد اعلی وارفع مذہب کی تحقير کرنا اور اشتعال اور تشدد پر اکسانا ہے"۔


(http://www.youtube.com/watch?v=ECPI0QwFX8c)

ہمیں یقین ہے کہ ایسے مشکل حالات میں امريکی حکومت ہمیشہ پاکستان کی عوام کے ساتھ اپنے تعلقات پر انحصار کرتی ہے تاکہ کچھ لوگوں کی انفرادی پرتشدد کارروائيوں سے پاکستان ميں عام معصوم پاکستانيوں کی ساتھ ساتھ امريکی شہريوں کو بھی خطرے سے نکالا جاسکے۔

تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu

pervaz khan
09-22-2012, 10:32 AM
تاشفین صاحب آپ کا صرف نام ہی تاشفین ہے یا آپ مسلمان ہیں۔اگر آپ مسلمان ہیں تو جو جو ہم پوچھتے ہیں اس کا آپ سیدھا جواب کیوں نہیں دیتے۔جو ثبوت آپ نے اوپر مانگے میں نے دئیے پھر آپ نے موضوع بدل کر بات کو ٹالنے کی کوشش کی۔ لگتا ہے آپ کو ڈکٹیشن دی جاتی ہے یا آپ یک طرفہ ڈوپلومیٹک زبان استعمال کرتے ہیں۔اگر امریکنوں کے اور کارناموں کے ثبوت چاھیے تو میں دینے کے لئے تیار ہوں۔

الکرم
09-22-2012, 07:56 PM
تاشفین صاحب
آپ سے ایک سوال
مہربانی فرما کر اس کا جواب ضرور دیجیے گا
آپ کے آقاؤں نے
Last temptation of Christ
نامی فلم پہ پابندی کیوں لگائی
آپ اس بات کا جواب دیں باقی بات بعد میں کریں گے

بےباک
09-23-2012, 05:03 AM
اللہ اکبر ، چلیے تاشفین صاحب ،اگر آپ کی بات تسلیم کر بھی لی جائے تو امریکا بہادر کے سفیر کو جو لیبیا میں چار ساتھیوں سمیت مارا گیا ہے ، اس کا سبب تو تلاش کرنا چاھیے ۔
جب تک اپ سبب تلاش کرکے اس کا علاج نہیں کرتے ایسے معاملات پیش آتے رہیں گے ،
جیسے فلسطین کا مسلہ ، کشمیر کا مسلہ ، سلمان رشدی کا مسلہ ، ٹیری جونز کا مسلہ ، اور یہ ملعون فلم بنانے والا ، ہولوکاسٹ پر جو کہ یہودیوں کی اختراع ہے اس پر قانون بن سکتا ہے تو سب انبیاء کی عصمت اور عزت پر قانوں کیوں نہیں بن سکتا ،
دنیا بھر میں امریکا کو لعنت مل رہی ہے اور امریکہ کو اپنے سفراء اور ڈیلیگیشن کی حفاظت کے لیے کماندوز اتارنے کی ضرورت پڑ رہی ہے تو ایسا کیوں ہوا ، کہا یہ مسلمانوں کی وجہ سے ہو رہا ہے یا اس کا خود امریکا ذمہ دار ہے ،
۔۔۔محترم پہلے کتا کنویں سے باھر نکالیں پھر کنواں پاک ہو گا ، آپ چاہتے ہیں کہ کنوے میں کتا بھی رہے اور کنوے کا پانی صاف اور پاک بھی ہو تو یہ ناممکن ہے ،
عقل کے ناخن لیں ، اسباب دور کریں ، جن کی وجہ سے امریکا کو سب خرچہ کرنے کے باجود نفرت مل رہی ہے ، نفرت صرف امریکی حکومتوں کی پالیسیوں کی وجہ سے ہے جو مسلم دشمنی پالیسییاں ہیں ،
پیارے رسول صلی اللہ کی حدیث مبارکہ ہے ، کہ وہ شخص مسلمان اور مومن نہیں ہو سکتا جب تک وہ مجھے اپنے سب گھر والوں سے اپنے والدین اور اولاد سے بڑھ کر نہ چاہے اور ہماری جانیں اور مال اس نبی ھادی رحمت العالمین صلی اللہ وسلم کے لیے حاضر ہیں ، فداک یا رسول اللہ ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سب ادیان کا دفاع پیارے محمد رسول اللہ نے فرمایا ہے ، کاش اس بات کی ہی لاج رکھ لی جائے ، کہ عیسائیت اور یہودیت پر کتنا احسان ہے قرآن مجید کا کہ ان سب انبیاء علیہ السلام کی عزت اور توقیر اور ان پر ایمان لائے بغیر ہم خود بھی مسلمان نہیں ہو سکتے ، ، مشکورہونا چاھیے ۔ ، قرآن مجید اور محمد رسول اللہ کا ۔کہ اللہ سبحان تعالی کے نازل کردہ قرآن میں حضرت مریم علیہا السلام اور حضرت عیسی علیہ السلام اور حضرت موسی علیہ السلام کی سچائی اور ان کو توقیر اور عصمت کی قسم کھائی ،اور مریم علیہا السلام کو اعلی مقام عطا فرمایا ، ،یہ عیسیائیت پر بہت بڑا احسان ہے ۔ کہ انبیاء کی شان اور تکریم بیان فرمائی اور امت مسلمہ کو ان پر ایمان لانے کو کہا اور عزت اور وقار کے ساتھ ان سب کا نام لیا بھی اور ایسا حکم بھی صادر فرمایا ،
اللہ اکبر ، قربان یا رسول اللہ ، ،،فداک یا رسول اللہ ۔

تانیہ
09-24-2012, 02:52 PM
اقرار پہ لعنت تیرے انکار پہ لعنت
گستاخِ رسول(صلی اللہ علیہ وسلم) تیرے کردار پہ لعنت

آزادی کے پردے میں تیری مکاریاں ہیں ساری
سازش بھری آزادی اظہار پہ لعنت

جس میڈیا کا کام ہو بھڑکانا کسی کو
اس ٹی وی پہ اور اس تیرے اخبار پہ لعنت

سازش کے علاوہ بھی کوئی کام کیا کر
اے دشمنِ انساں تیرے ہر وار پہ لعنت

جو ملک تیری ایسی خباثت پہ بھی چپ ہے
اس ملک کے ہر سالار و سردار پہ لعنت

اذان
09-25-2012, 07:38 AM
اقرار پہ لعنت تیرے انکار پہ لعنت

گستاخِ رسول(صلی اللہ علیہ وسلم) تیرے کردار پہ لعنت

آزادی کے پردے میں تیری مکاریاں ہیں ساری
سازش بھری آزادی اظہار پہ لعنت

جس میڈیا کا کام ہو بھڑکانا کسی کو
اس ٹی وی پہ اور اس تیرے اخبار پہ لعنت

سازش کے علاوہ بھی کوئی کام کیا کر
اے دشمنِ انساں تیرے ہر وار پہ لعنت

جو ملک تیری ایسی خباثت پہ بھی چپ ہے
اس ملک کے ہر سالار و سردار پہ لعنت

tashfin28
09-25-2012, 07:51 PM
اسلام خلاف فلم اور امريکی واضح موقف

محترم الکرم
السلام عليکم

ميں يہ دوبارہ دوہرانا چاہتا ہوں کہ ہم اس متنازعہ ویڈیو اور اس کے اسلام اور محمد صلی اللہ علیہ وسلمکے خلاف جارحانہ مواد کی سختی سے مذمت کرتے ہيں۔ ميں نے پہلے ہی يہ واضح کرديا تھا کہ امريکی حکومت کا اس کے بنانے يا اس کی مواد سے کسی قسم کا تعلق نہيں ہے۔

تاہم، میں حقائق اور ریکارڈ کو درست کرنا چاہتا ہوں- آپ نے بعض مفروضات کا ذکر کيا ہے جو بالکل غلط ، حقائق سے مبرا، اور حقیقت سے دور ہيں۔ فلم "مسیح کا آخری فتنہ" جس کا آپ نے ذکر کیا ہے ميں اس سے بہت اچھی طرح واقف ہوں- مارٹن چارلس سکورسسی نے 1988 ء ميں اس فلم کوبنايا تھا۔

آپ کی معلومات کے لئے، اس فلم کو مراکش میں فلمايا کیا گیا تھا اور یسوع مسیح کی زندگی ميں شک، ڈپریشن،ہوس اور ہچکچاہٹ سمیت مختلف اقسام کے ساتھ ان کی خوف کے ساتھ ذاتی جدوجہد کو دکھايا گيا ہے۔ فلم کی حضرت عیسی علیہ السلام کے بارے میں متنازعہ اور جارحانہ مواد کی وجہ سے دنیا بھر کے عیسائیوں نے اس پر زیادہ تنقید کيں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ چند ممالک میں کئی سالوں تک اس فلم کو ‎سنسر یا اس پر پابندی عائد کی گئی تھی ۔ جولائی 2010 تک، دنیا میں کئی ممالک میں اس فلم پر پابندی عائد ہے۔ آپ کے الزامات کہ امریکہ میں اس فلم پر پابندی عائد تھی بالکل غلط اور زمینی حقائق سے بہت دور ہيں۔ فلم کی ريليز کے وقت اسےتمام امریکی تھیٹر میں دکھایا گیا تھا- اس وقت،يہ فلم رینٹل جگہوں پرکرایہ کيلۓ دستیاب ہے اورساتھ ہی امریکہ میں گاہےبگاہے کیبل ٹی وی پربھی دکھایا جاتا ہے۔ آپ بغیرکوئی ثبوت کے امریکہ میں فلم پرعائد پابندی کے بارے ميں اس طرح غیر ذمہ دارانہ دعوی کس طرح کر سکتے ہیں؟

يہاںيہ نوٹ کرنابھی نہايت ضروری ہے کہ امريکہ ميں رہنے والے شہريوں کوآئينی حدود ميں حاصل وضاحت اور آزادی رائے کے اظہار کے بنيادی حقوق اس بات کی غمازی نہيں کرتے کہ ہم کسی بھی زاويۓ سے کسی بھی مذہب کے خلاف نفرت آميز مواد کی حمايت، تائيد، پشت پناہی یا اس کے مواد سے اتفاق کرتے ہيں۔

آخر میں ، میں آپ سے درخواست کرتاہوں کہ براہ مہربانی فورم پردیگرمعزز اراکین کواپنے غلط اور غیر مصدقہ معلومات کيوجہ سے گمراہ کرنے سے گريز کريں۔


تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu

tashfin28
09-25-2012, 07:53 PM
[color=#0000CD]اسلام خلاف فلم اور امريکی واضح موقف
محترم الکرم
السلام عليکم

ميں يہ دوبارہ دوہرانا چاہتا ہوں کہ ہم اس متنازعہ ویڈیو اور اس کے اسلام اور محمد صلی اللہ علیہ وسلمکے خلاف جارحانہ مواد کی سختی سے مذمت کرتے ہيں۔ ميں نے پہلے ہی يہ واضح کرديا تھا کہ امريکی حکومت کا اس کے بنانے يا اس کی مواد سے کسی قسم کا تعلق نہيں ہے۔

تاہم، میں حقائق اور ریکارڈ کو درست کرنا چاہتا ہوں- آپ نے بعض مفروضات کا ذکر کيا ہے جو بالکل غلط ، حقائق سے مبرا، اور حقیقت سے دور ہيں۔ فلم "مسیح کا آخری فتنہ" جس کا آپ نے ذکر کیا ہے ميں اس سے بہت اچھی طرح واقف ہوں- مارٹن چارلس سکورسسی نے 1988 ء ميں اس فلم کوبنايا تھا۔

آپ کی معلومات کے لئے، اس فلم کو مراکش میں فلمايا کیا گیا تھا اور یسوع مسیح کی زندگی ميں شک، ڈپریشن،ہوس اور ہچکچاہٹ سمیت مختلف اقسام کے ساتھ ان کی خوف کے ساتھ ذاتی جدوجہد کو دکھايا گيا ہے۔ فلم کی حضرت عیسی علیہ السلام کے بارے میں متنازعہ اور جارحانہ مواد کی وجہ سے دنیا بھر کے عیسائیوں نے اس پر زیادہ تنقید کيں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ چند ممالک میں کئی سالوں تک اس فلم کو ‎سنسر یا اس پر پابندی عائد کی گئی تھی ۔ جولائی 2010 تک، دنیا میں کئی ممالک میں اس فلم پر پابندی عائد ہے۔ آپ کے الزامات کہ امریکہ میں اس فلم پر پابندی عائد تھی بالکل غلط اور زمینی حقائق سے بہت دور ہيں۔ فلم کی ريليز کے وقت اسےتمام امریکی تھیٹر میں دکھایا گیا تھا- اس وقت،يہ فلم رینٹل جگہوں پرکرایہ کيلۓ دستیاب ہے اورساتھ ہی امریکہ میں گاہےبگاہے کیبل ٹی وی پربھی دکھایا جاتا ہے۔ آپ بغیرکوئی ثبوت کے امریکہ میں فلم پرعائد پابندی کے بارے ميں اس طرح غیر ذمہ دارانہ دعوی کس طرح کر سکتے ہیں؟

يہاںيہ نوٹ کرنابھی نہايت ضروری ہے کہ امريکہ ميں رہنے والے شہريوں کوآئينی حدود ميں حاصل وضاحت اور آزادی رائے کے اظہار کے بنيادی حقوق اس بات کی غمازی نہيں کرتے کہ ہم کسی بھی زاويۓ سے کسی بھی مذہب کے خلاف نفرت آميز مواد کی حمايت، تائيد، پشت پناہی یا اس کے مواد سے اتفاق کرتے ہيں۔

آخر میں ، میں آپ سے درخواست کرتاہوں کہ براہ مہربانی فورم پردیگرمعزز اراکین کواپنے غلط اور غیر مصدقہ معلومات کيوجہ سے گمراہ کرنے سے گريز کريں۔


تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu

الکرم
09-30-2012, 07:47 PM
یعنی
الٹا چور کتوال کو ڈانٹے