PDA

View Full Version : آئندہ 5سالوں میں مشین کو ذہن کیساتھ کنٹرول کیا جاسکے گا



اذان
02-17-2012, 12:34 AM
آئندہ 5سالوں میں مشین کو ذہن کیساتھ کنٹرول کیا جاسکے گا

http://urdulook.info/imagehost/?di=OAOU


امریکہ کی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی آئی بی ایم نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ پانچ برسوں میں ذہن کے ساتھ مشینوں کو کنٹرول کیا جائے گا۔ اپنے ذہن کے ذریعے کسی مشین کو کنٹرول کرنا اپنی ہی سرگرمیوں کی توانائی سے اپنے گھر میں بجلی پیدا کرنا شروع کر دے گا۔ ٹیکنالوجی کمپنی آئی بی ایم نے اپنی تازہ ترین رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ جلد ہی لوگ محض اپنے ذہن استعمال کرتے ہوئے بیشتر الیکٹرک ڈوائسز کو کنٹرول کرسکیں گے۔ آئی بی ایم اور دوسرے اداروں کے سائنسدان اِس کے لیے مختلف طریقوں پر تحقیق کر رہے ہیں اور سائنسی زبان میں اِس کے لیے ’بایو انفرمیٹکس‘ کی اصطلاح استعمال ہو رہی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ جلد وہ وقت آنے والا ہے کہ لوگوں کے پاس ایسا طریقہ کار ہوگا کہ کسی کو کال کرنے یا اِی میل کرنے کے بارے میں محض سوچتے ہوئے اِسے ممکن بنایا جاسکے گا۔ آئی بی ایم کے اختراع اور جدت کے شعبے کے نائب صدر برنی میرسن کہتے ہیں کہ یہ ایک سادہ سی صلاحیت ہے جس میں ایک سسٹم کو کچھ کرنے کے لیے کمانڈ دی جاتی ہے کچھ کہنا یا کرنا نہیں پڑتا اور یوں ایک درست نتیجہ سامنے آجاتا ہے۔ یہ حقیقتاً ایک بھرپور صلاحیت ہے جسے کوئی مفلوج یا اپاہج شخص اپنی دماغی لہروں یعنی ’برین ویوز‘ کی مدد سے کاموں کے ہونے کوممکن بنا سکے گا اور یوں آزادانہ طور پر بغیر کسی مدد کے اپنی زندگیاں بہتر انداز میں گزار سکے گا۔

بےباک
02-20-2012, 10:16 AM
خوب ،
اسی سلسلے میں اب نیے ٹی وی بھی بن رھے ہیں ، ان میں آئی سینسر لگائے جا رہے ہیں ، جو آپ کی آنکھ کی متحرک پتلی کو دیکھ کر اس کے مطابق چینل تبدیل کریں گے اور آواز کا لیول کم و بیش کر سکیں گے ،
اس سلسلے میں کامیاب ٹیسٹنگ ہو چکی ہے ،:photosmile:

بےباک
02-20-2012, 10:20 AM
http://www.youtube.com/watch?v=DgTMBwcoicY