PDA

View Full Version : محمد بلال اعظم



محمد بلال اعظم
02-17-2012, 11:49 AM
میرا نام محمد بلال اعظم ہے، ضلع ساہیوال سے تعلق ہے، B.Sc double Math, Physics کے ساتھ کر رہا ہوں، شاعری اور اردو مضامین لکھنے کا شوق ہے۔ علامہ اقبال اور احمد فراز میرے پسندیدہ شاعر ہیں۔ اشفاق احمد اور واصف علی واصف میرے پسندیدہ رائٹرز ہیں۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ میرے لئے دعا کریں اللہ مجھے میرے مقاصد میں کامیاب کرے۔
ان اشعارکے ساتھ اجازت چاہتا ہوں:

شکوئہ ظلمتِ شب سے تو کہیں بہتر تھا
اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے
(احمدفراز)

ارادے جن کے پختہ ہوں، نظر جن کی خدا پر ہو
تلاطم خیز موجوں سے وہ گھبرایا نہیں کرتے
(علامہ اقبال)

admin
02-17-2012, 01:12 PM
ماشاء اللہ جناب آپ کا تعارف پڑھ کر بے حد خوشی محسوس ہوئی آپ کو شاعری اور اردو مضامین لکھنے کا شوق ہے تو اردو منظر فورم آپ کو اس کے لئے بہترین سہولیات بہم پہنچائے گا۔ ان شاء اللہ

آپ کی تحاریر کا انتظار رہے گا۔۔:roseanimr:

بےباک
02-18-2012, 07:29 AM
میرا نام محمد بلال اعظم ہے، ضلع ساہیوال سے تعلق ہے، B.Sc double Math, Physics کے ساتھ کر رہا ہوں، شاعری اور اردو مضامین لکھنے کا شوق ہے۔ علامہ اقبال اور احمد فراز میرے پسندیدہ شاعر ہیں۔ اشفاق احمد اور واصف علی واصف میرے پسندیدہ رائٹرز ہیں۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ میرے لئے دعا کریں اللہ مجھے میرے مقاصد میں کامیاب کرے۔

محمد بلال احمد اعظم صاحب ،
آپ کے بارے جان کر ہمیں بہت خوشی ہوئی ،
ساھیوال زرعی لحاظ سے بہت ہی مشہور ہے ، ساہیوال پنجاب کا ایک خوبصورت اور سرسبز و شاداب شہر ہے ساہیوال کی نیلی بار کی گائے دنیا بھر میں مشہور ہے ساہیوال ایک پر امن شہر ہے جوگی چوک شہر کا انتہائی مصروف حصہ ہےاور اس کی ایک تاریخی حیثیت بھی ہے ، اس کا سابقہ نام منٹگمری تھا ۔ انگریزوں نےاپنے ایک جنرل کے نام سے رکھا تھا۔ کینال کالونی ،کینال پارک بہت ہی اچھا علاقہ ہے ،
گورنمنٹ کالج ساہیوال کافی مشہور کالج ہے ،
آپ کی آمد سے ایک خوبصورت اضافہ ہوا ، سمجھدار اور سلجھا ھوا ،
شکریہ ، آپ کی آمد کا
:photosmile:

این اے ناصر
03-05-2012, 04:50 PM
آپ کاتعارف پڑھ کربہت اچھالگا۔ اردومنظرپرشمولیت کے لیے اپ کے تہہ دل سے مشکورہیں۔