PDA

View Full Version : ھارڈ ڈرائیو



راجہ فھیم انور خان جنجوعہ
02-19-2012, 12:16 PM
اسلام و علیکم

میرے پاس موجود Dell 620 Laptopمیں لگی ہوئی ھارڈ ڈسک خراب ہو گئی ہے اور کہیں بھی Connect نہیں ہو رہی جبکہ اس میں میرا ساری زندگی کا Dataموجود ہے اور اس کا کوئیBackup بھی نہیں ہے۔

میں سخت پریشان ہوں اور اس کے کسی بھی قیمت پر حل کا متلاشی ہوں میری مدد کی جائے براہ مہربانی

قیمت مسلہ نہیں ہے بس مقصد ایک دفعہ وہ Data Recover کرنا ہے

ھارڈ ڈرائیو Seagate کی ہے اور اس کی طاقت 250GB ہے

بےباک
02-20-2012, 09:53 AM
راجہ صاحب ، اگر تو اس ھارڈ ڈسک کا الیکٹرونکس بورڈ خراب ھے تو اس میں اسی ماڈل کا بورڈ لگ سکتا ہے ،
مکینیکل خرابی کا کھول کر ہیڈ سیٹ کرنے والا آج سے پانچ سال پہلے حفیظ سینٹر لاہور میں ایک بندہ تھا ، ، سیگیٹ کمپنی البتہ اس کام کو کر سکتی ہے ، جہاں تک ڈیٹیکشن کا تعلق ھے آپ اس کا بورڈ تبدیل کریں ،
آپ اپنی ھارڈ ڈرائیو پر ماڈل نمبر کی تفصیل ادھر لکھ دیں ،، شاید کسی کے پاس اسی ماڈل کی پرانی ھارڈ ڈسک موجود ھو ،

اللہ تعالی آپ کی مدد فرمائے ،

راجہ فھیم انور خان جنجوعہ
02-20-2012, 02:12 PM
محترم بے باک صاحب
اسلام و علیکم

آپ اگر تکلیف فرما کر اُس بندے کا رابطہ مجھے عنائیت فرما دئیں۔ ویسے حفیظ سنٹر میں گیلانی کمپوٹر کے نام سے ایک بندہ ہے اور اس سے فون پر بات ہوئی ہے اور اس نے تسلی بھی دی ہے کام ہو جائے میں حقیقت میں سخت ڈرا ہوا ہوں کیونکہ میری ساری زندگی کا ڈیٹا اس میں ہے اور میں اس کو ھر حال میں مکمل کرنا ہے۔

بےباک
02-22-2012, 08:29 PM
جناب راجہ صاحب
وہ بندہ تو اسوقت سعودی عرب چلا گیا ہے ،
میری اس سے بات ہوئی تھی ، اس نے کہا کہ اگر تو ھارڈ ڈسک آواز دیتی ہے تو اس کو مکینکل مسلہ ہے ، اس کے لیے سوائے کمپنی جو باقاعدہ طور پر ھارڈ ڈسکیں بناتے ہیں ۔اور کوئی ریکور نہیں کر سکتا ، البتہ اگر اس کا بورڈ خراب ہے تو اس جیسی ھارڈ ڈسک کا بورڈ لگا کر اس کا ڈاٹا ریکورر کیا جا سکتا ہے ،
آپ کی ہارڈ ڈسک اسوقت کہاں ہے ،

راجہ فھیم انور خان جنجوعہ
02-22-2012, 09:50 PM
یہاں میرے پاس نائجیریا میں ہے ابھی

اوشو
04-06-2012, 06:49 AM
فھیم بھائی !
زیادہ مناسب یہ ہے کہ آپ اس بارے میں ہارڈ ڈسک بنانے والی کمپنی کی ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔ اگر الیکٹرونکس کا مسئلہ ہے تو کسی پروفیشنل بندے سے ٹھیک کروا لیں اگر مکینکل مسئلہ ہے تو کمپنی سے رابطہ زیادہ بہتر ہے۔ ایک بات بتائیں کہ کیا ہارڈ ڈسک بایوس میں ڈیٹکٹ ہوتی ہے ؟ اگ بایوس میں ہارڈ ڈسک کی کانفگریشن شو ہو رہی ہے تو بہت امید ہے آپ کا مسئلہ باآسانی حل ہو جاے گا۔آئندہ کے لیے بہت محتاط رہیں اور کسی بیک اپ میڈیا مثلا فلیش ، ڈی وی ڈی یا کسی آن لائن ڈیٹا سٹوریج ویب سائٹ پر اپنا بیک اپ بناتے رہیں۔

راجہ فھیم انور خان جنجوعہ
04-06-2012, 10:13 AM
بہت شکریہ آپ کی رہنمائی کا یہ مسلہ لاہور میں گیلانی کمپیوٹر حفیظ سنٹر والے نے حل کر دیا ہے جس کا معاوضہ 8000 روپے لیا تھا اور ڈیٹا واپس آ گیا ہے اور ابھی اس کا بیک اپ بھی بنا لیا ہے

آپ سے درخواست ہے کہ کسی آن لائن ڈیٹا سٹوریج ویب سائٹ کے بارے میں بتایں جو فری بھی ہو اور محفوظ بھی

اوشو
04-17-2012, 03:40 AM
شکر ہے آپ کا مسئلہ حل ہوا۔ باقی آن لائن ڈیٹا سٹوریج کے بہت سی سائٹس موجود ہیں۔ لیکن dropbox زیادہ بہتر آپشن ہے۔ لیکن اس کی فری اکاؤنٹ میں 2 gb تک جگہ دی جاتی ہے۔ اگر اتنے میں کام چل جائے تو ٹھیک ہے ورنہ اگر کچھ سپیس خریدنی بھی پڑ جائے تو یہ سائٹ نامناسب نہیں۔

راجہ فھیم انور خان جنجوعہ
04-27-2013, 08:49 PM
جناب آپ کی اظلاع کے لیے widows live kee service skydrive بھی استعمال کی ہے اور اس میں 20gb تک کی سہولت بل کل فری دی جاتی ہے