PDA

View Full Version : مچھلی کھائیں امراض چشم سےمحفوظ رہیں



اذان
02-21-2012, 11:51 PM
مچھلی کھائیں امراض چشم سےمحفوظ رہیں

http://urdulook.info/imagehost/?di=TCG9

امریکی طبی ماہرین نے کہا ہے کہ مچھلی میں موجود امومیگا تھری (چکنائی) فیٹی ایسڈ سے بھرپور غذا بڑھاپے میں آنکھوں کے امراض سے بچانے میں معاون ہے۔ امریکی طبی ماہرین کے مطابق اوسط عمر کے افراد کی بینائی میں بتدریج کمی کے مرض اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کا آپس میں بڑا گہرا تعلق ہے۔ امریکی ریاست میری لینڈ میں ماہرین نے 2400 بوڑھے افراد کی غذا، بینائی بارے ایک سال تک مطالعاتی جائزہ لیا۔ اس ضمن میں ماہرین نے میری لینڈ کے ساحلی علاقہ میں رہنے والے ان افراد کا علیحدہ گروپ بنایا جو کہ سمندری غذا یعنی مچھلی اور شیل فش کا زیادہ استعمال کرتے تھے جبکہ دوسرے کنٹرول گروپ میں شامل بوڑھے افراد کی غذا میں مچھلی کا گوشت بہت کم یا نہ ہونے کے برابر تھا۔ ماہرین نے اس تحقیق میں شامل افراد کی غذا اور بینائی میں کمی کے مرض اور بینائی میں بہتری بارے مطالعاتی جائزہ لیا جس کے دوران اخذ کیا کہ فیٹی ایسڈ یعنی اومیگا تھری جو کہ زیادہ تر مچھلی کے گوشت میں پایا جاتا ہے کہ باعث بڑھاپے کے ساتھ ساتھ بینائی میں کمی کا مرض ان بوڑھوں میں کم پایا گیا جن کی غذا میں مچھلی کا گوشت شامل تھا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ قبل ازیں ماہرین نے بڑھاپے میں بینائی میں کمی کے مرض کا تعلق غذا میں زنک سے قرار دیا تھا تاہم ماہرین نے کہا ہے کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کے بڑھاپا میں نظر کی کمی بارے مزید طویل مدتی تحقیق کی ضرورت ہے۔

این اے ناصر
04-03-2012, 10:12 AM
مفید معلومات کےلیے بہت شکریہ