PDA

View Full Version : چينی کا زہر سالانہ 3کروڑ 50لاکھ افرا د کی ہلاکت



اذان
02-22-2012, 12:42 AM
چينی کا زہر سالانہ 3کروڑ 50لاکھ افرا د کی ہلاکت

http://urdulook.info/imagehost/?di=Q9DH

سائنسدانوں نے دعوی کيا ہے کہ چينی ايک زہر ہے، دنيا بھر ميں چينی کے استعمال سے 3کروڑ50لاکھ(35ملين) افراد موت کے منہ ميں چلے جاتے ہيں چينی کي مقدار کا معمولی استعمال نقصان دہ نہيں ليکن زيادہ مقدار بتدريج موت کی طرف دھکيل ديتی ہے. اسکی فروخت کے لئے سگريٹ اور شراب کی طرح سخت ضوابط طے کئے جائيں.ا نسانی جسم کے ليے چينی کي مقدار مقرر ہے، طبی نکتہ نظر سے مردروزانہ 120گرام جب کہ خواتين90گرام چينی کھاسکتے ہيں .مغربي ميڈيا رپورٹس کے مطابق محققين نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ چيني سے تيار کردہ کھانے کي اشياء اور مشروبات کئي بيماريوں کي وجہ بنتے ہيں ان ميں موٹاپا ، عارضہ قلب ، کينسر اور جگر کے مسائل سميت کئي ديگر امراض شامل ہيں. دنيا بھر ميں35ملين افراد کي موت کا سبب بننے والي شوگر کے استعمال کيلئے ٹيکس اور قانونی ضابطے طے کيے جائيں.امريکي جريدے نيچر ميں شائع مضمون ميں امريکي مصنفين نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دنيا بھر ميں موٹاپا ايک مسئلہ بن گيا ہے اوراس کي وجہ چينی ہے جو جسم ميں چربی کے ساتھ ساتھ اجزاء کے تحليلي عمل کو بھي متاثر کرتا ہے.يہ ہائی بلڈ پريشر،ہارمونز ميں غير توازن اور جگر کو نقصان پہنچاتی ہے. محققين نے ايسے تمام مشروبات جن ميں چينی کي مقدار زيادہ استعمال کي جاتی ہے ان پر بھاری ٹيکس عائد کرنے کي سفارش کي ہے. 17برس سے زائد عمر کے لوگوں کو چينی کي فروخت پر سخت قوانين مرتب کرنے اور اسکول اور کالجز کے باہر ہاکرز اور اسنيکس بار پر کڑی نظر رکھنے کي سفارش بھی کینگئی ہے.

بےباک
03-02-2012, 02:07 AM
خوب ، معلوماتی مضمون شائع کیا ،
جزاک اللہ قیمتی معلومات ہمیں پڑھنے کے لیے ادھر شیئر کیں ،
:photosmile:

این اے ناصر
04-03-2012, 10:12 AM
مفید معلومات کےلیے بہت شکریہ